Paighaam The Message

Paighaam The Message “Three Things Cannot Be Long Hidden:
The Sun, The Moon, And The Truth.”
(15)

22/05/2026

قصبہ تارتھپورہ میں کرالپورہ روڈ پر پہلی بار تانبہ سٹور کا ہوا افتتاح۔

افتتاحی تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ کئ سیاسی وسماجی کارکنان نے بھی شمولیت اختیار کی۔

کپواڈہ21مئ/پیرزادہ الرشید+الطاف بڑھانہ۔

ضلع کپواڈہ کے قصبہ تارتھپورہ میں پہلی بار تانبہ سٹور کاہوا افتتاح ۔تفصیلات کے مطابق قصبہ تارتھپورہ میں پہلی بار بٹ تانبہ سٹور کا افتتاح ہوا ۔اس تقریب میں بازار کمیٹی تارتھپورہ کے علاوہ مقامی لوگوں اور کئ سیاسی وسماجی ورکران نے بھی شمولیت اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ تارتھپورہ میں اس طرح کے تجارتی یونٹ کا قیام ایک خوش آئند قدم ہے کیونکہ قصبہ تارتھپورہ میں کوئی بھی تانبہ دکان نہیں تھا جس کی وجہ سے علاقہ رامحال تارتھپورہ کے لوگوں کو تانبیے کے برتن خریدنے کیلئے دیگر قصبہ جات کا رخ کرنا پڑتا تھا ۔تاہم اب ایک تعلیم یافتہ نوجوان ثاقب حسن بٹ نے قصبہ تارتھپورہ میں تانبے کا دکان قائم کر کے ایک اچھا کام انجام دیا ہے اس دوران علاقہ رامحال کے کئ نوجوان تاجران نے ایسے اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کا تجارتی میدان میں آنا قابل فخر ہے اور جو نواجوان گھروں میں بند کمروں میں نوکریوں کے انتظار میں بیٹھیے ہیں انکو بھی چاہے کہ وہ گھروں سے نکل کر اپنا چھوٹا بڑا کاروبار چالو کریں اور اپنے آپ کو فضول زہنی تناو سے آزاد کریں ۔انہوں نے مذید بتایا کہ کوئی بھی کام چھوٹا بڑا نہیں ہے اور نہ ہی کسی بھی کام میں کسی قسم کی شرمندگی کا کوئی اطلاق ہے بلکہ تجارت میں کوشش کریں باقی انجام اللہ تعالیٰ کے سپرد کریں وہی سب کا مالک ہے اور ہر کسی کو بڑی ترقی سے نوازتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ انسان گھر سے نکل اپنے روزگار کے مواقعے تلاش کریں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج جن کو ہم بصورت بڑے کارخانہ دار کے طور پر دیکھتے ہیں انہوں نے بھی پہلے چھوٹے یونٹوں سے شروعات کی ہے اور اب آسمان کی بلندیوں کو چھورہے ہیں ۔اس موقع پر بٹ کاپر سٹور چالو کرنے والے نوجوان ثاقب حسن بٹ نے علاقہ رامحال کے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ دیگر قصبہ جات کے بجائے ان کے کاپر سٹور پر تشریف لائیں اور مناسب نرخوں پر تانبے کے تمام اقسام اور جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ برتن حاصل کریں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تانبے کی ریٹ کہیں پر بھی مختلف نہیں ہوتے ہے اسلے علاقہ رامحال کے عوام کو کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے تاکہ وہ قیمتوں میں فرق کی لالچ میں اپنا قیمتی وقت اور پیسہ جو کہ بصورت کرایہ خرچ ہاتا ہے ذایع نہ کریں بلکہ انکے سٹور پر تشریف لاکر بذات خود مشاہدہ کریں ۔
واضع رہے بٹ کاپر سٹور نزدیک شمفوڈ لیٹل اسٹار پبلک اسکول کرالپورہ روڈ ۔مزید جانکاری کیلے درجہ زیل فون نمبرات پر بھی رابطہ قائم کرسکتے ہیں

22/05/2026

Advocate Mohammad Yaseen Bhat Addresses Mother’s Day Gathering.

02/05/2026

Shayista Iqbal Raises Her Voice Against Drug Abuse, Urging Society To Stand United For A Healthier And Safer Future.

20/04/2026

پرائمری ہلیتھ سینٹرتارتھپورہ کی مرمت میں بیے ضابطگیوں کا انکشاف۔

محکمہ صحت وتحقیقاتی اداروں سے توجہ طلب (عوام)۔

کپواڈہ 20 اپریل/پیرزادہ الرشید +الطاف بڑھانہ۔

شمالی ضلع کپواڈہ کے تحصیل تارتھپورہ میں قائم پرائمری ہلیتھ سینٹر عمارت کی مرمت میں بیے ضابطگیوں کا انکشاف کرتے ہوئے علاقہ رامحال تارتھپورہ کے لوگوں نے بتایا کہ مزکورہ اسپتال بلڈنگ کافی پرانی ہوچکی ہے
تاہم سال 2025 میں محکمہ صحت کی جانب سے محمکہ آر اینڈ بی سب ڈیوژن تارتھپورہ ،ڈیوژن کرالپورہ کے اشتراک سے مزکورہ عمارت کی تعمیر وتجدید کیلئے اگر چہ چودہ سے پندرہ لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں
تاہم زمینی حقائق میں بجلی فیٹنگ وپینلنگ وغیرہ میں اس قدر غیر تسلی بخش کام انجام دیا گیا ہے
جس سے دیکھ کر لوگ انگشت بدندان رہ جاتے ہیں مزکورہ اسپتال کو مرمت کے نام پر کباڈ خانہ بناکر رکھا گیا ہے جبکہ مرمت کے بعد عمارت دلہن کی طرح پرکشش ہونی چاہئے تھی لیکن اسکے برعکس مزکورہ عمارت زبوں حالی کی داستان خود بیان کر رہی ہے لگتا ہے کہ مزکورہ ہلیتھ سینٹر کو سجانے کیلے کم کباڈ خانہ بنانے کیلئے ٹھیکیدار کو کام الاٹ ہوا تھا۔
ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ مزکورہ عمارت میں ایک واش روم بنایا گیا ہے

جس کو کسی بھی اطراف میں دیوار نہی ہے بلکہ گیلری میں ایک کونے پر ایک کمونڈ نصب کیا گیا ہے اور اسی کے ساتھ میں بنا پانی کے واٹر فیٹنگ کر کے گیزر لگایا گیا ہے جو کہ دور جدید کی انجینرنگ کے نام پر براہ راست گالی نظر آتا ہے اتنا ہی نہیں بلکہ مزکورہ اسپتال کے چھت کے اندرونی طرف جانوروں کی گندگی روکنے کیلئے اگر چہ چھت میں پلائی ووڈ لاکر کام ختم کر کے سرکاری خزانے کو چونا لگایا گیا ہے تاہم گندگی ابھی بھی دراڈوں سے ٹپک رہی ہے
جس کی وجہ سے مزکورہ اسپتال صحت وصفائی کم طبیلہ زیادہ لگتا ہے۔

اس ضمن میں جب نمایندہ نے اسپتال انتظامہ سے بات کی تو انہوں نے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس سب کام کی ذمہ داری مزکورہ اسپتال کے سٹور کیپر کو تھی۔

مزید جانکاری کیلے جب نمایندہ نے بلاک میڈیکل آفیسر طبعی بلاک ویلگام سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیدار نے نہ ہی انکو کام سونپا ہے اور نہ ہی کام مکمل کرانے کی انہوں نے بلاک میڈیکل آفیسر سے کسی قسم کی این او سی (NOC) لی ہے بلکہ محکمہ آر اینڈ بی نے ٹھیکیدار کے ساتھ ملکر خود ہی کام کروایا ہے اور بنا این او سی کے خود ہی رقومات نکالے ہیں۔

تاہم جب نمایندہ نے مزید جانکاری حاصل کرنے کیلے ایگزیکیٹو انجینر آر اینڈ پی ڈیوژن کرالپورہ کے سات فون پر بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اس بارے اپنے ملازمین سے جانکاری حاصل کر کے ضابطے کے مطابق کاروائی انجام دیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کام کیلے کون لوگ ذمہ دار ہیں اور محکموں کی جانب سے کب تک اور کیا کاروائی انجام دی جاتی ہے۔
تفصیلات کا انتظار رہے گا۔

18/04/2026

Now In Ramhall Expert Child Care At Your Doorstep!

No More Long Travel To Handwara, Kupwara, Or Srinagar Quality Pediatric Care Is Now Closer Than Ever.

Meet Dr. Tahir Yaseen Bhat Every Sunday For Trusted And Professional Child Consultation.

Time: 04:00 PM To 08:00 PM
Sky Line Medicate, Villgam Ramhall (Near J&K Bank)
📞 7006406348

Because Every Child Deserves The Best Care!

17/04/2026

Ramhall Pesticides Your Complete Agricultural Solution!

Good News For The People Of Ramhall!
No Need To Travel To Handwara, Kupwara, Or Srinagar Anymore

Everything You Need For Farming Is Now Available At Tarathpora Ramhall
✔️ Pesticides Fertilizers Seeds
✔️ Insecticides, Herbicides & Fungicides
✔️ Agricultural Equipment & Tools
✔️ Safety Kits & Accessories

High Quality Products Affordable Prices
Easy EMI Facility Available

Near Jamia Masjid, Tarathpora Ramhall, Kupwara

📞 7780322508, 7006787059

Visit Today And Get The Best For Your Fields!

13/04/2026

MLA Sajjad Gani Lone To Visit Handwara Areas for Condolence.

Handwara, April 13: Former Minister and MLA Handwara Sajad Gani Lone visited several areas of the constituency to offer condolences to bereaved families.

According to party sources, he was accompanied by former MLA Advocate Bashid Dar, along with members of the district body, tehsil body, block body, and senior party workers.

The condolence visits will be carried out in Lilam, Manzgam, and Tragham areas, where the delegation will met the affected families, express heartfelt sympathies, and offer prayers for the departed souls.

During the visit, Lone also interacted with local residents, listened to their concerns, and assured them of continued support in times of grief and hardship.

Party workers from various units have been urged to remain present and assist in facilitating the visit, ensuring that the families receive due attention and solidarity.

The visit reflects the party’s commitment to standing with the people at the grassroots level, especially during moments of loss and sorrow.

27/03/2026

علاقہ رامحال کی سرزمین تمام تر میوجات کو اگانے کیلے مناسب زمین ہے۔

اس علاقے کی آراضی کافی زرخیز ہے جس پر کسی بھی قسم کے پھل اگانے کی بھر پور صلاحیت موجودہے۔ (ہاڈینسٹی باغ مالک ارشاد احمد میر )

26/03/2026

کنیل تارتھپورہ میں گرین ایگروکیمیکلز دکان کا افتتاح۔

علاقہ رامحال سے تعلق رکھنے والے معززین کی بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کی۔

کپواڈہ26مارچ/پیرزادہ الرشید+الطاف بڑھانہ۔

شمالی ضلع کپواڈہ کے علاقہ رامحال میں باغبانی کی بڑھتی ہوئی تعداد خوشحالی کیلے سنگ میل۔
کینل تارتھپورہ میں باغان کیلے معیاری ادویات کی دکان کا افتتاح۔
لوگوں میں مسرت کی لہر ۔تفصیلات کے مطابق کینل تاتھپورہ میں میوہ جات کی پیداوار کو بڑھانے کیلے ایک معیاری دوا دکان کے افتتاحی تقریب میں کئ نوجوانوں نے باغات کے فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے محمکہ ہارٹیکلچر کے اشتراک سے ہائڈینسٹی باغات کا قیام عمل میں لایا ہے
جس کی نسبت سے انکی زندگی میں خاطر خواہ تبدیلی درج ہوئی۔
افتتاحی پروگرام میں علاقہ رامحال سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شمولیت اختیار کرتے ہوئے علاقہ رامحال میں آراضی کی دستیابی اور زرخیر آراضی کی بڑی تعداد کو بصورت باغات استعمال کرنے کے حوالے سے ایک اہم پروگرام منعقد کیا۔
اس موقع پر مقررین نے بتایا کہ علاقہ رامحال میں زرخیر آراضی کی کافی مقدار موجود ہے
جس کو اگر باغات کیلے استعمال کیا جائے تو علاقہ رامحال میں خوشحالی پیدا ہوگی۔
اور نوجوانوں کو نوکریوں کے تعقب میں ہورہی پریشانیوں سے بھی نجات ملے گئ۔
پروگرام کے دوران دعا مانگی گئی اور باغان کیلے ادویات کی ایک دکان کا بھی افتتاح کیا گیا جہاں پر باغات کیلے معیاری ادویات کی دکان چالو کی گئی۔
جہاں پر علاقہ رامحال کے باغبانوں کو تمام قسم کے میوہ جات کے ادویات معیاری قیمتوں پر دستیاب رہیں گے ۔

24/03/2026

شہلورہ سے لیکر پنزگام تک رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ حال۔

عوام کو عبور ومرور میں شدید مشکلات کا سامنا۔انتظامیہ خاموش تماشائی۔

کپواڈہ 24 مارچ //پیرزادہ الرشید.

شمالی ضلع کپواڈہ کے تحصیل کرالپورہ میں شہلورہ پنزگام سے منزگام سڑک کی حالت انتہائی خستہ حال ہوچکی ہے
تاہم سرکار کے سبھی کارکنان اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں
جس کی وجہ سے عوام کو دوسال سے سخت مشکلات کا سامنا درپیش ہے جبکہ ایم ایل اے کرنا بھی اپنی کانسٹی چیونسی میں منسلک اس حصے پر کسی قسم کی کوئی توجہ نہیں دے رہے ہے مقامی لوگوں نے زرایع ابلاغ کو بتایا کہ وہ سیاسی وسماجی طور پر مکمل یتیم ہوچکے ہیں اور اس علاقے کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے مقامی وفود نے بتایا کہ شہلورہ سے لیکر پنزگام تک اور ایک شاخ جوکہ پنزگام منزگام پل کے ساتھ پورے علاقے کو منسلک کرتا ہے میں قائم ایک ہی رابطہ سڑک ہے

جس کی حالت دوسال سے اتنی خراب ہے کہ قابل بیان نہیں ہے مقامی لوگوں نے بتایا تھا کہ انکو امید پیدا ہوئی تھی کہ الیکشن کے بعد ایم ایل اے کرنا اس جانب توجہ مبذول کر کے عوام کے مشکلات کا اژالہ کریں گے لیکن انکی سحر انگیز خاموشی عوام کیلے مصائب کا باعث بن گئ ہے۔

مقامی وفود میں شامل شہلورہ ,سلامت واڈی،آلوسہ ،باباپورہ،منزگام اور پنزگام کے لوگوں نے بتایا کہ انکو اب سوموں اسٹینڈ والوں نے سوموں سروس پند کرنے کا عندیہ دیا ہے
جس کی وجہ سے عوام میں شدید زہنی پریشانی پیدا ہوئی ہے۔

اس ضمن میں نمایندہ نے بھی سوموں اسٹینڈ کے صدور حضرات سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ انکی گاڈیاں متزکرہ سڑک پر دوسال سے کواڈ بن چکی ہیں اور اب انکی گاڈیاں متزکرہ سڑک پر سفر کے قابل نہیں رہ چکی ہے
جس کی وجہ سے سومو سروس بند کرنے کی مجبوری پیدا ہوچکی ہے کیونکہ مزکورہ سڑک کی مرمت کی امید اب ختم ہوچکی ہے اسلے مزید گاڈیوں کو نقصان پہنچنے کے ڈر سے سروس کو روکنا وقت کی اہم ضرورت بن گی ہے۔

اس ضمن میں نمایندہ نے آر اینڈ بی ڈیوژن کرالپورہ سے بھی بات کی تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سی آر ایف میں اس سڑک تعمیر وتجدید کیلئے پچھلے سال ہی ایک پروجیکٹ بنا کر سرکار کو سونپا تھا۔

لیکن ابھی تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے
اس محمکہ کچھ بھی نہیں کرسکتا ہے جب تک نہ سرکار سے پروجیکٹ کو منظوری نہیں ملتی ہے اور فنڈس واگزار نہیں کیئے جاتے ہے۔

تاہم زمینی حقائق میں عوام کا کیاحال ہے کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔
اس حوالے سے مقامی وفود نے سرکار کو عندیہ دیا ہے کہ اگر فوری طور پر مزکورہ سڑک کی تعمیر وتجدید کا کام عمل میں نہیں لایا گیا تو پورا علاقہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرئے گا جس کی ساری زمہ داری سرکار پر عائد ہوگی۔

Address

Srinagar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paighaam The Message posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share