Kashmir International News

Kashmir International News News of everything especially Kashmir News

02/06/2025

چکوٹھی//// لائن آف کنٹرول
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی ۔۔۔۔

11/04/2025

مظفرآباد (کے۔آئی۔نیوز) مہاجرین جموں کشمیر 1989 کی مرکزی قیادت سے سیرت کمیٹی مظفرآباد کے صدر عتیق احمد کیانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف کل ہونے والے ریاست گیر احتجاج میں شرکت کی دعوت۔
مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء میں حقیقی امن کا قیام مسئلہ فلسطین و کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔ مہاجرین کشمیر کل کے اسرائیل مخالف احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔ امیر مہاجرین کشمیر 1989 عزیر احمد غزالی کی وفد سے گفتگو

تفصیلات کیمطابق مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر عتیق احمد کیانی کے ہمراہ فیصل جمیل کاشمیری ، سفیر احمد رضا ، مولانا میاں محمد بشیر نقشبندی اور غلام محمد میر کے ہمراہ مہاجرین جموں کشمیر 1989 کی مرکزی قیادت سے برہان وانی شہید ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں مہاجرین کشمیر 1989 کے سیکرٹری جنرل گوہر احمد کشمیری ، مرکزی چیف آرگنائزر غلام حسن بٹ ، سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال میر ، ممبر ورکنگ کمیٹی عثمان علی ہاشم ، محمد یونس میر، فیصل فاروق شیخ ، سید برکت حسین شاہ ، افتخار عباسی ، محمد فیاض خان اور دیگر شریک تھے۔ میڈیا سے مشترکہ گفتگو میں عتیق احمد کیانی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت اور دہشت گردی کو روکنے کیلئے ستاون اسلامی ممالک کو اپنا عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم اور نہتے عوام ہماری مدد اور تعاون کے منتظر ہیں انہوں مہاجرین کشمیر 1989 کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین نے کبھی بھی کشمیر کی تحریک کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ہر مشکل وقت میں انہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیئے کردار ادا کیا ہے انہوں مہاجرین کشمیر کو دعوت دی کے وہ کل بروز جمعہ اسرائیل کے خلاف احتجاج کا حصہ بنیں ۔ امیر مہاجرین کشمیر 1989 عزیر احمد غزالی نے گفتگو میں کہا ہیکہ دنیا جان لے کے فلسطین و غزہ اور جموں کشمیر پر بھارت اور اسرائیل جیسی قابض قوتوں کیخلاف دونوں مظلوم اقوام کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ انکا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ، او آئی سی اور یورپین ممالک کو اسرائیل کی دہشت گردی کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانی۔ ہوں گے ۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام تبھی شرمندہ تعبیر ہوگا جب ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ مہاجرین کشمیر 1989 آزاد کشمیر کے جس جس ضلع میں قیام پذیر ہیں وہ کل فلسطین کی آزادی کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجوں میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے دارالحکومت میں قیام پذیر مہاجرین سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل نمازِ جمعہ کے بعد بنک روڈ سے نکلنے والی اسرائیل مخالف ریلی میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا یہ دینی اور قومی فریضہ ہے کہ ہم سب مل کر فلسطین اور کشمیر کی آزادیوں کیلئے کردار ادا کریں ۔۔۔۔۔۔۔

23/03/2025

مظفرآباد :- آج ملک بھر میں 23 مارچ 1940 کی قرارداد کی یاد میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے

مظفرآباد :- آزادی پسند کشمیری تنظیم پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام بھی یوم پاکستان منایا گیا

مظفرآباد :- دارالحکومت کے گھڑی پن چوک میں شہریوں کی بڑی تعداد نے " پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ " ریلی میں شرکت کی ۔

مظفرآباد :- شہریوں نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر شہر کی مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا ۔

مظفرآباد :- کشمیری شہریوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ لکھا ہوا تھا۔

مظفرآباد :- بانیانِ پاکستان ، شہدائے پاکستان اور شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

مظفرآباد :- یوم پاکستان کے موقع پر شرکاء " پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ " "جیوے جیوے پاکستان" زندہ باد زندہ باد پاکستان زندہ باد" " مردہ باد مردہ باد ہندوستان مردہ باد " کے پر جوش نعرے بلند کررہے تھے ۔

مظفرآباد :- یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ریلی کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی ، وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم ، حریت راہنما عبد المجید میر ، پیپلز پارٹی کے راہنما شوکت جاوید میر ، مہاجرین راہنماؤں راجہ محمد عارف خان ، چوہدری فیروز الدین ، چوہدری محمد اسماعیل ، محمد اسحاق شاہین اور دیگر راہنما کر رہے تھے۔

مظفرآباد :- آج ریاست جموں کشمیر کے عوام بانیانِ پاکستان ، شہدائے پاکستان و کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ عزیر احمد غزالی چیئرمین پاسبان حریت کا ریلی سے خطاب

مظفرآباد :- قائد اعظم محمد علی جناح ، مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کی ولولہ انگیز قیادت نے علیحدہ مملکت کے قیام کے لیے عظیم جدوجھد کی۔ عزیر احمد غزالی

مظفرآباد :- مقبوضہ کشمیر بھارتی جبرواسبتداد سے آزادی حاصل کر کے پاکستان کا حصہ بنے گی۔ عثمان علی ہاشم

مظفرآباد :- مسلح افواج پاکستان کی وطن کیلئے قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ شوکت جاوید میر راہنما پیپلز پارٹی

مظفرآباد :- کشمیری عوام ، اسیران کشمیر اور آزادی پسند راہنما پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ حریت راہنما عبد المجید میر

مظفرآباد :- کشمیری عوام اسلامیان پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے ہیں ۔ محمد اسلم انقلابی

14/03/2025

مظفرآباد(کے آئی۔نیوز ) بیلہ نور شاہ نیلم پارک کے لیئے مختص اراضی پر قبضہ کسی صورت نہیں ھونے دیں گے مظفرآباد سٹی کی واحد جگہ جہاں ایک مخصوص گروپ قبضہ جمانے میں مصروف ھے اھلیان مظفرآباد سے اپیل ھے نیلم پارک بچاؤ تحریک میں شامل ھو کر اپنی نسلوں کی بقا کا تحفظ کریں
2014 بذریعہ حکومتی نوٹیفکیشن شہریان مظفرآباد اور بالخصوص عوام علاقہ ،بیلہ نور شاہ سماں باندی بالا پیر اور اس سے ملحقہ آبادی کے لیے بطورِ نیلم پارک منظور شدہ ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن موجود ہے،نیلم پارک تعمیرات کے معاملات پر اہل علاقہ کی جانب سے اج اسی معاملے پر مرکزی ایوانِ صحافت میں پریس کانفرنس بھی کی گئی جس میں یہ کہا گیا ہے کہ نیلم پارک پر یہ قبضہ غیر قانونی ہے اسے فوری طور پر چھڑایا جائے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو عوام علاقہ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلے گی،جسکے بعد تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت آزاد کشمیر پر عائد ہوگی۔

11/03/2025

#مظفرآباد
سنٹرل پریس کلب مظفرآباد "
طلباء نمائندگان کی پریس کانفرنس
ریاست بھر میں "طلباء ایکشن کمیٹی" کو منظم کرنے کا اعلان
آئندہ چند روز میں تینوں ڈویژن سے طلباء نمائندگان کے مشترکہ اجلاس میں کمیٹی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا

08/03/2025

مظفرآباد(کے۔آئی۔نیوز)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر شعبہ خواتین کے زیرِ اہتمام خواتین نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ سیاہ جھنڈے لہراتی سینکڑوں خواتین نے شہر کی مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا۔ مظاہرے میں شریک خواتین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جیلوں میں قید کشمیری خواتین کی رہائی کیلئے اور بھارتی دہشت گردی کیخلاف مذمتی جملے درج تھے ۔ خواتین مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ "بند کرو بند کرو کشمیری خواتین پر مظالم بند کرو" "رہا کرو آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی ناہیدہ نسرین کو رہا کرو" کشمیری خواتین کے حقوق کے لیے منعقدہ ریلی سے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، پاسبان حریت شعبہ خواتین کی سربراہ مہناز قریشی ، جماعت اسلامی کی راہنما آمنہ سلیم ، رفعت فاروق ، طاہرہ قریشی ، آمنہ درانی ، ارسہ ابراہیم ، فاطمہ غزالی ، وائس چیئرمین پاسبان حریت عثمان علی ہاشم ، پیپلز پارٹی کے راہنما شوکت جاوید میر ، پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سید سلیم حسین شاہ ، مہاجرین نمائندگان عبدالحمید لون ، محمد اسحاق شاہین ، محمد اسلم انقلابی ، محمد صدیق قریشی ، محمد الطاف منہاس سمیت دیگر راہنماؤں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی بربریت قابلِ مزمت ہے ۔ مقررین نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر آج ہم دنیا کے امن اور انصاف پسند ممالک ، تنظیموں اور اداروں سے کشمیر کی مظلوم خواتین کے حقوق کے لیئے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر تشدد ، جنسی استحصال ، مار پیٹ اور انہیں خوف زدہ رکھنے کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی دعویدار تنظیمیں بھارتی جیلوں میں قید آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی ، ناہیدہ نسرین دیگر کشمیری خواتین اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی کے لیئے کردار ادا کریں ۔ انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں چالیس لاکھ سے زائد خواتین اور بچیاں بھارتی فوجیوں کے مسلط کردہ خوف اور دہشت کے ماحول میں زندگی جینے پر مجبور بنا دی گئی ہیں ۔ بھارتی قابض فوج تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کرنے کے لیئے خواتین پر ایک سازش کے تحت ظلم کر رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کو بھارتی غاصب فوجیوں کے ہاتھوں خواتین پر ظلم کا نوٹس لینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 23000 خواتین کو بیوہ بنا دیا ہے آج بھی مقبوضہ وادی میں 2700 نیم بیوہ خواتین موجود ہیں جن کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں نے غائب کردیا ہے ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشت گرد فوجیوں نے کنن پوش پورہ ، شوپیان اور کٹھوعہ میں خواتین کے خلاف بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 11500 سے زائد خواتین کا جنسی استحصال کیا۔ مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بیس سے زائد خواتین اور ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں قید کیئے گئے ہیں انسانی حقوق کی تنظیموں کو انکی رہائی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے ۔ پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ ریلی میں شریک خواتین نے برہان وانی شہید چوک سے مرکزی شاہراہ پر گھڑی پن چوک تک مارچ کیا ۔۔۔۔۔۔

07/03/2025

مظفر آباد پولیس کا جامعہ کشمیر کے طلبہ پر لاٹھی چارج
سنٹرل پریس کے سامنے پولیس کیخلاف احتجاج
حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی جاری
پولیس اور طلباء آمنے سامنے

05/03/2025

مظفرآباد(کے۔آئی۔نیوز )آزاد کشمیر پولیس کے 60ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب پولیس لائن مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورپاسنگ آوٹ پریڈ کامعائنہ کیا اور 60ویں ریکروٹ کورس میں نمایاں کارکردگی پر جوانوں کو حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات دئے۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبد الجبار ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر 60 ویں ریکروٹ کورس کو مکمل کرنے والے ریکروٹس سے حلف لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبدالجبار نے مہمان خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا بالخصوص اور دیگر معزز مہمانان، شرکاء کا پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کو درپیش نئے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے اینٹی رائیٹ فورس کے قیام کا جو ہم نے وعدہ کیا تھا الحمدللہ آج پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔ آج ہم فخر سے کہ سکتے ہیں کہ ترکش ماڈل پر تربیت حاصل کرنے والے یہ ریکروٹ شہریوں کو امن فراہم کرنے کیلئے اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ آج ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ یہ ریکروٹس ریاست کی دی گئی طاقت کا استعمال قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کریں گے اور بدامنی پھیلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ہم نے سیکیورٹی کو درپیش نئے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے آزاد کشمیر پولیس کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئے اہداف مقرر کیے ہیں جن میں جدید طرز کا کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ٹریننگ سنٹرز شامل ہیں جو پولیس فورس کے جوانوں کو انوسٹی گیشن کی جدید تیکنیکس سے روشناس کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے درکار وسائل فراہم کئے جس کی مثال نہیں ملتی۔ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں شہریوں کو فوری سہولیات کی فراہمی کیلئے خدمت مراکز کا قیام بھی موجودہ حکومت کا بہترین کارنامہ ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مالی بحران کے باوجود محکمہ پولیس کی ترقی کیلئے درکار وسائل فراہم کئے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ آزاد کشمیر کی پولیس فورس شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے اپن جان دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ شہری سوشل میڈیا پر فساد پھیلانے والوں کی طرف کان نہ دھریں اور ریاست کی ترقی اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر رانا عبد الجبار نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں اور تربیت فراہم کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد دی۔ پاسنگ آوٹ تقریب کے اختتام پر مظاہرین کی جانب سے مختلف شکلوں میں کئے گئے احتجاج کے خلاف نبرد آزما ہونے کیلئے اینٹی رائیٹ دستوں نے جدیدطریقوں پر مشتمل شاندار عملی مشقوں کا مظاہرہ کرکے شرکاء کی جانب سے داد وصول کی۔تقریب میں سینئر موسٹ وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری اظہر صادق، دیوان علی خان چغتائی، جاوید بڈھانوی،عامر یاسین چوہدری ، مشیر حکومت محترمہ نثارہ عباسی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹریز حکومت، اعلی سول و فوجی حکام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

26/02/2025

مظفرآباد ( ) پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کو اُجاگر کرنے کے لیئے "آل آئیز آن کشمیر" کارٹونز نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔

نمائش کا دورہ کرنے والے شہریوں نے اقوامِ متحدہ سے کشمیر میں جبرواسبتداد روکنے اور بھارتی فوجیوں کیخلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمات کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پریس کلب کے سامنے پاسبان حریت کے زیرِ اہتمام مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے اور شہری آزادیوں پر عائد قدغنوں کو اجاگر کرنے کے لیے بدھ کو یہاں "آل آئیز آن کشمیر" کارٹونز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی جبر کی بدترین مثالیں دکھائی گئیں۔ نمائش میں 50 کے قریب تصاویر شامل تھیں جن میں معصوم کشمیریوں پر بھارتی فوجیوں کی بربریت کی داستانیں کارٹونز کی شکل میں نمایاں کی گئیں تھیں۔ آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر، سابق چیف جسٹس ابراہیم ضیاء، عزیر احمد غزالی چیئرمین پاسبان حریت، حریت رہنما مشتاق الاسلام، عثمان علی ہاشم، شوکت جاوید میر سیکرٹری سنٹرل بار چوہدری توفیق ایڈووکیٹ ، آسیہ رفیق ایڈووکیٹ ، نعمان قریشی ایڈووکیٹ ، محمد اسلم انقلابی، محمد الطاف منہاس ، محمد صدیق قریشی اور دیگر رہنماؤں نے نمائش کے دوران بھارتی جنگی جرائم کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نمائش میں پیش کیئے گئے مختلف کارٹونز نے بھارتی جنگی جرائم کے بدترین طریقوں اور استعمال کو بے نقاب کیا۔ نمائش میں 5 اگست 2019 سے پہلے اور بعد میں کشمیری شہریوں کی بے بسی اور لاچارگی کو اجاگر کیا گیا۔ نمائش میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری شہریوں کے اجتماعی قتل کی دردناک تصویری منظر کشی بھی کی گئی تھی۔ مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کے باعث قدرتی ماحول اور مقامی شہریوں کی زندگیوں پر مہلک اثرات دیکھائے گئے ۔ نمائش میں مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والی ہزاروں گمنام قبریں بھی دکھائی گئیں۔ ایونٹ میں یہ بھی دکھایا گیا کہ کس طرح کشمیری شہریوں کو نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر اے جے کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے بدترین استعمال اور قتل و غارت گری سے تحریک مزاحمت کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے تئیں اپنی زمہ داریوں کو پورا کریں۔ پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے بتایا کہ بھارت حکومت اور قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں بدترین جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں شہری آزادیوں کو چھین لیا گیا ہے۔ انہوں کہا کہ نمائش میں بھارتی ٹارچر سیلوں میں مظالم کا شکار کشمیری قیدیوں کی حالت زار کو سامنے لانی کی کوشش کی گئی ہے ۔ کشمیر میں نافذ پی ایس اے جیسے کالے قوانین کے مہلک اثرات کو ان کارٹونوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صحافت اور آزادی اظہار پر پابندیاں بھی بے نقاب کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی جبری گمشدگیوں کو بھی کارٹونز کے ذریعے بے نقاب کیا گیا"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "بھارتی حکومت اور افواج کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں"۔ عزیر غزالی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں شہریوں کی ابتر صورتحال کا نوٹس لے۔ سابق چیف جسٹس اے جے کے چودھری ابراہیم ضیاء نے کہا کہ بھارتی عدلیہ نے کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ سیاسی اور جانبدارانہ فیصلے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کشمیر میں انسانیت کے خلاف بدترین مظالم کا ارتکاب کر رہا ہے جو کہ قابلِ گرفت جرائم ہیں۔ نمائش میں شامل لوگوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔ نمائش کا دورہ کرنے والے شہریوں نے اپنی قلمی پیغامات میں دنیا بھر کے امن اور انصاف پسند ممالک اور اداروں سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔۔۔۔۔۔

20/02/2025

مظفرآباد(کے۔آئی۔نیوز) آزاد کشمیر بھر کے ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکز کا بارش میں بھی احتجاج
ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر کو پاکستان کی طرز پبلک سرونٹ کے بجائے سول سرونٹ ڈیکلیئر کیا جائے
سروس سٹریکچر، پینشن کے معملات حل کیے جائیں
محکمہ صحت عامہ کے ریگولر ملازمین کی طرح دیگر مرعات دی جائیں
ایکٹ 2016 کا حاتمہ
پنشن میں کٹوتی نہ منظور
تنخواہ الاؤنس میں تغاوت کا خاتمہ
جی پی ایف پر منافہ دیا جائے
ٹیکس کی برمار ختم کی جائے
ایم این سی ایچ سمیت تمام عارضی اور ایڈاک ملازمین کو مستقل کیا جائے
پینشن میں آضافہ کیا جائے

Address

Srinagar

Telephone

+923435670099

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir International News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashmir International News:

Share