16/09/2025
ایم ایل اے گریز، محترم نذیر گریزی نے آج سب ڈسٹرکٹ ہسپتال دوار گریز کے آیوش سینٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سینٹر کی کارکردگی اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ آیوش نظامِ طب نہ صرف عوام کو مفت میں علاج فراہم کرتا ہے بلکہ دیہی علاقوں کے لوگوں کے لیے یہ ایک بڑی نعمت ہے۔
محترم گریزی نے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی سی ڈی ایف (Constituency Development Fund) سے ایک لاکھ روپے اس سینٹر کے لیے فراہم کیے ہیں تاکہ یہاں بنیادی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ہر ممکن سہولت عام لوگوں تک پہنچے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آیوش سینٹر کی خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور صحت مند سماج کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری ان کی اولین ترجیح ہے اور گریز کے ہر گاؤں میں معیاری طبی سہولیات پہنچانا ان کا مشن ہے۔
Omar Abdullah
Miss Sakina Itoo-NC Noorabad
District Administration Bandipora