Savood Harmain Production

14/06/2025

Latest Khutba Nikah Special || Ohangam || Moulana Mushtaq ah Veeri || Savood Harmain

08/06/2025

Ijtima'h khutba || Haranjguroo || Mushtaq Ahmad Veeri || Savood Harmain Production

اے! یہ کیسی ادا تھی خلیل الرحمٰن کی؟جو اللہ کو ایسی پسند آئی،کہ قیامت تک کے لیے بنا دی گئی،جہانوں والوں کے لیے ایک سنتِ ...
08/06/2025

اے! یہ کیسی ادا تھی خلیل الرحمٰن کی؟
جو اللہ کو ایسی پسند آئی،
کہ قیامت تک کے لیے بنا دی گئی،
جہانوں والوں کے لیے ایک سنتِ جاوداں۔
یہ ابراہیمی ادا،
جو نہ صرف وادیِ مِنا میں گونجی،
بلکہ ہر گلی، ہر نگر،
ہر صحراء، ہر سمندر،
ہر دیس، ہر نسل، ہر زبان میں پھیل گئی۔
قربانی صرف جان کی نہیں،
یہ تو ہے تسلیم و رضا کی ایک زندہ مثال،
جہاں ایک باپ نے خواب میں رب کا حکم سنا،
اور بیٹے نے بغیر تردد گردن جھکا دی۔
یہی وہ لمحہ تھا،
جہاں انسانیت نے سیکھا:
محبت ہو یا مال،
جان ہو یا اولاد،
سب کچھ رب کی راہ میں قربان کیا جا سکتا ہے،
اگر دل میں یقین ہو،
کہ وہ رب، سب سے بڑھ کر ہے۔

07/06/2025

🎙 A Proud Moment for Kashmir!
Kashmir's renowned Islamic scholar and President of Jamiat Ahlihadees Jammu & Kashmir, Dr. Abdul Latif Al-Kindi (Hafizahullah), appears on International TV - Saudi Arabia.
A voice of truth from the valleys of Kashmir to the heart of the Muslim world! 🌍🕋

https://www.facebook.com/share/1AmDUw4wGF/

      Mir Suhail Harmainعید الاضحٰی محض تہوار نہیںاطاعتِ ربانی کا عملی  درس ہےڈاکٹر عبداللطیف الکندی کا ایمان افروز خطاب...
07/06/2025


Mir Suhail Harmain
عید الاضحٰی محض تہوار نہیں
اطاعتِ ربانی کا عملی درس ہے
ڈاکٹر عبداللطیف الکندی کا ایمان افروز خطاب۔
07جون 2025//میر سھیل حرمین // پرے پورہ سرینگر میں عید الاضحٰی کے موقع پر سلفیہ مسلم انسٹی چیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز اسلامی اسکالر و صدر جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب نے فرمایا کہ عید الاضحی اطاعت، قربانی، توحید اور اتحاد کا مظہر ہے، یہ دن مسلمانوں کے لیے نہ صرف خوشی بلکہ ایمانی تجدید اور عملی اطاعت کا پیغام لے کر آتا ہے، عید الفطر اور عید الاضحٰی وہ دو دن ہیں جو اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کو بطور انعام عطا کیے، عید الفطر رمضان کے روزوں کے بعد انعام ہے جبکہ عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یادگار ہے جس کو اللہ نے ہمیشہ کے لیے قائم کیا، خطبے میں انہوں نے سورۃ الکوثر کی آیت فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ کی روشنی میں فرمایا کہ قربانی عبادت ہے اور اسے محض رسم یا گوشت کا تبادلہ نہ سمجھا جائے، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت قربانیوں سے عبارت ہے، انہوں نے وطن، نفس، بیوی اور بیٹے کی قربانی اللہ کی رضا کے لیے دی اور جب خواب میں بیٹے کو قربان کرنے کا حکم آیا تو بلا تردد تعمیل کی، حضرت اسماعیل علیہ السلام نے بھی صبر و رضا کی ایسی مثال قائم کی کہ قرآن نے کہا قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا، یہ عمل اللہ کو اتنا پسند آیا کہ رہتی دنیا تک اس کو عید الاضحی کی شکل میں باقی رکھا، ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ قربانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ہم اپنی انا، خواہشات، نفسانیت اور فرقہ واریت کو اللہ کے حکم پر قربان کریں، اصل تقویٰ یہی ہے، انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ جن بحرانوں کا شکار ہے اس کی وجہ آپسی افتراق اور خودغرضی ہے، ہمیں رسول اللہ ﷺ کی سنت، صحابہ کی اطاعت، اور اسلاف کے مشن کو اپنانا ہوگا، وادی کشمیر میں جمعیت اہل حدیث کے مشن کو پروان چڑھانے کے لیے ہمارے اسلاف نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس شجرِ توحید کی آبیاری کریں اور معاشرتی و فکری اصلاح کریں، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ قربانی کو غیر ضروری خرچ سمجھ کر ترک کرنا چاہتے ہیں جبکہ رسول اللہ ﷺ نے ہر سال قربانی کی اور اسے اپنی امت کے لیے سنت قرار دیا، اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ قربانی کو محض ایک فلاحی عمل نہ سمجھیں بلکہ اسے توحید، اطاعت اور اخلاص کے ساتھ ادا کریں، خطبے کے اختتام پر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی صاحب نے مسلمانوں کو تقویٰ، اتحاد، اخوت اور سچی بندگی کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے اور ہمیں سچے ایمان، کامل عمل، اور خیر امت بننے کی توفیق دے۔آمین۔
Media Cell
Jamait Ahlihadees JK
Email : [email protected]
Cell : 9541921816

07/06/2025

Khutba Eid-Ul-Adha 2025 | Prof Zahoor Ahmad Shah Al-Madani | Al-Khair

06/06/2025

بٹہ مالو، مومن آبادمیں نماز عید کا بڑا اجتماع منعقد ہوگا۔ تمام اہلِ ایمان سے وقت پر شرکت کی گزارش ہے۔
🕕 وقت: صبح 6:00 بجے
📍 مقام: سلفیہ کالج مومن آباد
برائے مہربانی وقت کی پابندی فرمائیں۔

06/06/2025
06/06/2025

(قیمت نہیں کیفیت)
چھوٹا جانور 13000
بڑا جانور 6000
ارے بے وقوفو یہ اللہ کو کیفیت دیکھنی ہے زبح کرنے کے وقت، خود لاؤ اگر ہوسکے خود ذبح کرو👇

Eid Nimaz Poster Format From SHP
06/06/2025

Eid Nimaz Poster Format From SHP

06/06/2025

جمعیت اہلحدیث حلقہ باغات کی طرف سے اجتماعی طور پر نماز عید ان شاء اللّه سلفیہ مسلم انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی امامت...
06/06/2025

جمعیت اہلحدیث حلقہ باغات کی طرف سے اجتماعی طور پر نماز عید ان شاء اللّه سلفیہ مسلم انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی امامت و خطابت کے فرائض صدر جمعیت اہل حدیث فضیلۃ الشیخ الدکتور عبداللطیف الکندی صاحب ادا کرینگے ۔۔۔

Address

Srinagar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Savood Harmain Production posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Savood Harmain Production:

Share