06/04/2018
جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے بورڑ آف گورنرس کی میٹنگ جموں میں منعقد
سیکریٹری تعلیم اورBOSEکی چیرپرسن نے انتظامی اور تدریسی معاملات کا لیا جائزہ
جموں۶اپریل ۲۰۱۸:
جموں کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرس کی میٹنگ آج جموں میں منعقد ہوئی جس دوران سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ اور بورڑ آف سکول ایجوکیشن کی چیر پرسن وینا پنڈتا نے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور گورننگ بورڑ کے دیگر ممبران کی موجودگی میں بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی سرگرمیوں سمیت کئی انتظامی اور تدریسی معاملات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں اس بات پر مسرت کا اظہار کیا گیا کہ وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری اور سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ کی کاوشوں کی بدولت گورننگ بورڈکا قیام عمل میں لایا گیا جس کی بدولت ریاست میں بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی سرگرمیوں کو مزید موثر اور فعال بنانے میں مدد مل سکے گی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ سربراہان کی ہدایات کے تحت پانچ سال کے وقفے کے بعد گورننگ بورڈکا قیام عمل میں لایا گیا۔ میٹنگ میں بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کی غرض سے کئی تجاویز پیش کی گئیں جن کو عملانے سے بورڈ موجودہ تقاضوں کے عین مطابق سرگرداں رہنے میں کامیاب ہو پائے گا۔
میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتونے بھی کئی اقدامات کئے جانے کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کیا ، اس موقعے پرڈائریکٹر ایکیڈمکس BOSE ڈاکٹر فاروق احمد پیراورپرائیویٹ سکول ایسوسی سیشن کے صدرجی این وارنے بھی کئی تجاویز پیش کیں۔میٹنگ میں جموں اور کشمیر یونیورسٹیوں کے کئی ممبران اوردیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
سٹیٹ میڈیا سینٹرایجوکیشن