سیّد جون ایلیاء

سیّد جون ایلیاء " Jaunelia | Weaving emotions into words | Poetic reels & vibes | Let’s feel the rhythm of life! "

نہیں اس کی فریبائی ذرا بھی ذکر کے قابل کہ برہم خود فریب دل کی صحبت ہو گئی آخرجون ایلیاء
14/09/2025

نہیں اس کی فریبائی ذرا بھی ذکر کے قابل
کہ برہم خود فریب دل کی صحبت ہو گئی آخر
جون ایلیاء

لوگ مصروف جانتے ہیں مجھے ہاں میرا تم ہی میری فرصت ہےجون ایلیا
14/09/2025

لوگ مصروف جانتے ہیں مجھے
ہاں میرا تم ہی میری فرصت ہے

جون ایلیا

وہ جو سرمایہء دل و جاں تھیاب وہی آرزو پرائی ہےجون
14/09/2025

وہ جو سرمایہء دل و جاں تھی
اب وہی آرزو پرائی ہے
جون

گمان ہے تیرے لوٹ آنے کا دیکھ کتنا بد گمان ہوں میںجون
14/09/2025

گمان ہے تیرے لوٹ آنے کا
دیکھ کتنا بد گمان ہوں میں
جون

یہ  وار  کر  گیا  ہے  پہلو  سے  کون  مجھ  پر ۔؟تھا میں ہی دائیں بائیں اور میں ہی درمیاں تھا ۔!!جون ايلياء ۔۔۔
14/09/2025

یہ وار کر گیا ہے پہلو سے کون مجھ پر ۔؟
تھا میں ہی دائیں بائیں اور میں ہی درمیاں تھا ۔!!

جون ايلياء ۔۔۔

ہم کو یاروں نے یاد بھی نہ رکھا جونؔ یاروں کے یار تھے ہم تو .!!
13/09/2025

ہم کو یاروں نے یاد بھی نہ رکھا
جونؔ یاروں کے یار تھے ہم تو .!!

ہم جو تیری یاد میں غم زدہ رہے زندگی بھر زندگی کو ترس گئےاک عمر گزاری ہے تری یاد میں ہم نے کچھ بھول گئے ہیں، کچھ یاد نہیں...
13/09/2025

ہم جو تیری یاد میں غم زدہ رہے
زندگی بھر زندگی کو ترس گئے

اک عمر گزاری ہے تری یاد میں ہم نے
کچھ بھول گئے ہیں، کچھ یاد نہیں ہے"
جون

ہم جیسے دلبروں کو جہنم میں ڈال کر ! بیٹھے رہو بہشت کو ویراں کئے ہوئےجون
13/09/2025

ہم جیسے دلبروں کو جہنم میں ڈال کر !
بیٹھے رہو بہشت کو ویراں کئے ہوئے
جون

تم مرا خواب، تم میری ذات تھیں تم نام کیا ہے تمہارا، یاد نہیںجون
13/09/2025

تم مرا خواب، تم میری ذات تھیں تم
نام کیا ہے تمہارا، یاد نہیں
جون

تا   لمحہء   گزشتہ   یہ   جسم   اور   سایےزندہ تھے رایگاں میں، جو کچھ تھا رایگاں تھا ۔!!جون ايلياء ۔۔۔
13/09/2025

تا لمحہء گزشتہ یہ جسم اور سایے
زندہ تھے رایگاں میں، جو کچھ تھا رایگاں تھا ۔!!

جون ايلياء ۔۔۔

اک  شخص  کر  رہا  ہے  ابھی  تک  وفا  کا  ذکرکاش  اس  زباں  دراز  کا  منہ  نوچ  لے  کوئی ۔!!جون ايلياء ۔۔۔
12/09/2025

اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر
کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی ۔!!

جون ايلياء ۔۔۔

گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گےاپنے ہی آپ تک گئے ہوں گےہم جو اب آدمی ہیں پہلے کبھیجام ہوں گے چھلک گئے ہوں گےوہ بھی اب ہم سے...
12/09/2025

گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوں گے
اپنے ہی آپ تک گئے ہوں گے

ہم جو اب آدمی ہیں پہلے کبھی
جام ہوں گے چھلک گئے ہوں گے

وہ بھی اب ہم سے تھک گیا ہو گا
ہم بھی اب اس سے تھک گئے ہوں گے

شب جو ہم سے ہوا معاف کرو
نہیں پی تھی بہک گئے ہوں گے

کتنے ہی لوگ حرص شہرت میں
دار پر خود لٹک گئے ہوں گے

شکر ہے اس نگاہ کم کا میاں
پہلے ہی ہم کھٹک گئے ہوں گے

ہم تو اپنی تلاش میں اکثر
از سما تا سمک گئے ہوں گے

اس کا لشکر جہاں تہاں یعنی
ہم بھی بس بے کمک گئے ہوں گے

جونؔ ، اللہ اور یہ عالم
بیچ میں ہم اٹک گئے ہوں گے

جون ایلیا

Address

Srinagar
BANIHAL

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سیّد جون ایلیاء posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share