Quran & Sunnah

Quran & Sunnah حیَّ علی الفلاح

27/09/2025

*سورہ فاتحہ کی جگہ التحیات اور التحیات کی جگہ سورہ فاتحہ پڑھنا*

سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز میں سورہ فاتحہ کی جگہ التحیات یا التحیات کی جگہ سورہ فاتحہ پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب
مذکورہ صورت میں کچھ تفصیل ہے جوکہ درج ذیل ہے:
٭ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ سے پہلے التحیات پڑھ لی، تو سجدہ سہو لازم نہیں ہے۔
٭ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد التحیات پڑھنے کی صورت میں سجدہ سہو واجب ہے۔
٭ دوسری رکعت میں التحیات خواہ فاتحہ سے پہلے پڑھے یا بعد میں، دونوں صورتوں میں سجدہ سہو واجب ہے۔
٭ قعدہ اولی اور قعدہ اخیرہ میں تشہد سے پہلے سورہ فاتحہ پڑھنے کی صورت میں سجدہ سہو واجب ہے۔
٭ قعدہ اولی میں تشہد کے بعد سورہ فاتحہ پڑھنے سے سجدہ سہو واجب ہے۔
٭ قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد سورہ فاتحہ پڑھنے سے سجدہ سہو لازم نہیں۔
وفي الشامیۃ:
’’(قراءۃ فاتحۃ الکتاب) فیسجد للسھو بترک أکثرھا لا أقلھا لکن في المجتبی یسجد بترک آیۃ منہا وھو أولی‘‘.(کتاب الصلاۃ، ٢/ ١٨٤: رشیدیۃ)
وفي البحر:
’’الأول قراءۃ الفاتحۃ فإن ترکھا في إحدی الأولیین أو أکثرھا وجب علیہ السجود‘‘.(کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو،٢/ ١٦٦- ١٨٢: رشیدیۃ).
وفي الھندیۃ:
’’وإذا فرغ من التشھد وقرأ الفاتحۃ سھوا فلا سھو علیہ وإذا قرأ الفاتحۃ مکان التشھد فعلیہ السھو وکذلک إذا قرأ الفاتحۃ ثم التشھد کان علیہ السھو کذا روي عن أبي حنیفۃ رحمہ اللہ في الواقعات الناطفیۃ وذکر ھناک إذا بدأ في موضع التشھد بالقراء ۃ ثم تشھد فعلیہ السھو ولو بدأ بالتشھد ثم بالقراء ۃ فلا سھو علیہ‘‘.(کتاب الصلاۃ، فصل فیما یوجب السہو وما لا یوجب السہو، ١/ ٧٥: دار الکتب العلمیۃ)فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

*مجلس خیر*
27/09/2025

*مجلس خیر*

*اصلاحی مجلس*
27/09/2025

*اصلاحی مجلس*

*درسگاہ پروگرام*
27/09/2025

*درسگاہ پروگرام*

*سنہرے الفاظ*
27/09/2025

*سنہرے الفاظ*

27/09/2025

*"حاجت اور چاہت"*
از
*عارف بِااللّٰہ حضرت اقدس مفتی محمد ایوب صاحب نقشبندی* دامت برکاتہم العالیہ

27/09/2025

*تین جمعے مسلسل ترک کرنے والے کا حکم*
*سوال*
بہت معتبر افراد سے بارہا یہ سنا ہے کہ اگر کوئی شخص لگاتار تین جمعہ نہیں پڑھتا تو وہ مسلمان باقی نہیں رہتا اور اس کی کوئی دعا قبول نہیں ہوتی۔ بتائے اس بات میں کتنی صداقت ہے

*محمد یونس۔۔ بانڈی پورہ*

*جواب*
1- جمعہ کی نماز فرض ہے اور بلاعذر جمعہ کی نماز ترک کرنے والا سخت گناہ گار ہے، احادیثِ مبارکہ میں جمعہ کی نماز چھوڑنے والوں سے متعلق سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں ، چنانچہ مشکاۃ شریف کی روایت میں ہے :

’’ حضرت عبداللہ بن عمر اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما دونوں راوی ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے منبر کی لکڑی (یعنی اس کی سیڑھیوں) پر یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ لوگ نمازِ جمعہ کو چھوڑنے سے باز رہیں، ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا اور وہ غافلوں میں شمار ہونے لگیں گے‘‘۔

نیز ایک دوسری روایت میں ہے :

’’ حضرت ابی الجعد ضمیری راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو آدمی محض سستی و کاہلی کی بنا پر تین جمعے چھوڑ دے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگائے دے گا‘‘۔

*(سنن ابوداؤد، جامع ترمذی ، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ)*

مشکاۃ شریف کی ایک اور روایت میں ہے :

’’ حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو آدمی بغیر کسی عذر کے نماز جمعہ چھوڑ دیتا ہے وہ ایسی کتاب میں منافق لکھا جاتا ہے جو نہ کبھی مٹائی جاتی ہے اور نہ تبدیل کی جاتی ہے‘‘. اور بعض روایات میں یہ ہے کہ ’’جو آدمی تین جمعے چھوڑ دے‘‘ (یہ وعید اس کے لیے ہے)۔

اس حدیث کی تشریح میں صاحب مظاہر حق لکھتے ہیں :

’’ مطلب یہ ہے کہ ترکِ جماعت کے جو عذر ہیں مثلاً کسی ظالم اور دشمن کا خوف، پانی برسنا، برف پڑنا یا راستے میں کیچڑ وغیرہ کا ہونا وغیرہ وغیرہ اگر ان میں سے کسی عذر کی بنا پر جمعہ کی نماز کے لیے نہ جائے تو وہ منافق نہیں لکھا جائے گا، ہاں بغیر کسی عذر اور مجبوری کے جمعہ چھوڑنے والا منافق لکھا جائے گا ... لیکن آدمی اسلام سے خارج نہیں ہوتا؛ لہٰذا اگر آدمی سچی پکی توبہ کرلے اور چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضا کرلے تو حسب سابق سچا مسلمان ہوجائے گا،

حاصل یہ ہے کہ نمازِ جمعہ چھوڑنے والا اپنے نامہ اعمال میں کہ جس میں نہ تنسیخ ممکن ہے اور نہ تغیر و تبدل ، منافق لکھ دیا جاتا ہے، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ نفاق جیسی ملعون صفت ہمیشہ کے لیے چپک کر رہ جاتی ہے؛ تاکہ آخرت میں یا تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اسے عذاب میں مبتلا کر دے یا اپنے فضل و کرم سے درگزر فرماتے ہوئے اسے بخش دے۔ غور و فکر کا مقام ہے کہ نمازِ جمعہ چھوڑنے کی کتنی شدید وعید ہے؟۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے عذاب سے محفوظ رکھے

*فقط واللہ اعلم*

27/09/2025

*"بادشاہی میں فقیری"*
از
*عارف بِااللّٰہ حضرت اقدس مفتی محمد ایوب صاحب نقشبندی* دامت برکاتہم العالیہ

/برقعہ کے آداب*
26/09/2025

/برقعہ کے آداب*

26/09/2025

*WEEKLY DARSE QURAN By Hazrat M***i Muhammad Ayoub Sahab Naqshbandi DB At Alamdar Masjid Dangerpora Pulwama,Every Sunday, Timing 8:15Am Onwards Insha Allah*

Address

Chattabal
Srinagar
190010

Telephone

+919018851234

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran & Sunnah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category