28/09/2025
آل جموں و کشمیر پہاڑی کلچرل اینڈ ویلفیر فورم اپنے تمام معزز اور باشعور ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے، جنہوں نے گزشتہ روز کے پہاڑی کنونشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فورم خصوصی طور پر جموں خطہ سے تشریف لانے والے تمام پہاڑی برادری کے افراد اور وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے شرکت کرنے والے افراد کا بھی شکر گزار ہے، جنہوں نے اس پروگرام میں اپنی شرکت سے اس کی رونق میں اضافہ کیا۔
راجا اعجاز علی
چیئرمین پہاڑی فورم