Zade Safar Dino duniya

Zade Safar  Dino duniya is page mein din aur duniya se mutaalik chijen Dali jaayengi Jo hamare liye din mein bhi faydemand Ho aur duniya mein bhi

13/02/2025
31/12/2024

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا واقعہ
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کوظیفہ کوڑے لگواتا۔ امام صاحب ہر روز معاف کر دیتے پوچھا گیا کیوں معاف کر دیتے ہیں؟ فرمایا میری
سے حضور سے کے کسی امتی کو قیامت میں عذاب ہو اس میں میرا کیا فائدہ ہے۔

28/12/2024

جنت میں چھ چیزیں نہ ہوں گی
جنت میں سب کچھ ہوگا مگر چھ چیزیں نہ ہوں گی
موت نہ ہوگی نیند نہ ہوگی
نجاست نہ ہوگی حسد نہ ہو گا
بڑھا پانہ ہوگا
داڑھی نہ ہوگی بلکہ بغیر داڑھی کے جوان ہوں گے۔
(مشکوۃ باب صفۃ الجنه،

28/12/2024

الہی ماؤں، بہنوں ، :
ما ، بیٹیوں کو دینداری دے انہی پود کو اسلام کی فصل بہاری دے
بچا لے مومنہ کو اے خدا مغرب پرستی سے بچا اس شمع کو باد فنا کی چیرہ دیتی ہے
یہ قندیل حیا یا ربّ! رہے فانوس کے اندر یہ جسم پارسا یا رب! رہے ملبوس کے اندر
پتہ بجھنے کا دے جاتی ہے شعلہ کی پریشانی کفن کی چادروں کا نام ہے ملبوس عریانی
الہ العالمین یہ وقت فتنوں کا زمانہ ہے ہزاروں بجلیوں میں ایک اپنا آشیانہ ہے
سروں میں عقل دے یا رب دلوں میں نور ایمانی کہ خیرہ ہو گئی ان تابشوں میں چشم نسوائی

24/12/2024

سانپ بچھو وغیرہ سے بچنے کی نبوی دعا
حضرت ابو ہریرہ رض سے مروی ہے کہ ایک شخص آپ ﷺ کی خدمت میں آیا اور شکایت کی کہ مجھے بچھونے کاٹ لیا ہے۔ آپ
نے فرمایا اگرتم شام کو یہ دعا پڑھ لیتے تو تم کو
کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا۔
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ)
ترجمہ: اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعہ سےتمام مخلوق کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں

18/12/2024

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی چھ صیحتیں
جو آدمی زیادہ ہنستا ہے، اس کا رعب کم ہو جاتا ہے۔
جو مذاق زیادہ کرتا ہے لوگ اس
کو ہلکا اور بے حیثیت سمجھتے ہیں۔
جو باتیں زیادہ کرتا ہے اس کی لغزشیں زیادہ ہو جاتی ہیں۔
جس کی لغزشیں زیادہ ہو جاتی ہیں، اس
کی حیا کم ہو جاتی ہے۔
جس کی حیا کم ہو جاتی ہے اس کی پر ہیز گاری کم ہو جاتی ہے۔
جس کی پر ہیز گاری کم ہو جاتی ہے اس کا دل مردہ ہو جاتا ہے۔ (حیاۃ الصحابہ جلد ۳ صفحہ ۵۷)

16/12/2024

مصیبتوں سے نجات اور حصول مقاصد کیلئے خاص ورد
اول اور آخر گیاره گیاره مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر حسبنا الله ونعم الوکیل درج ذیل گنتی کے مطابق پڑھیں:
شرور وفتن سے حفاظت کے لیے تین سو اکتالیس مرتبہ۔
وسعت رزق اور ادائے قرض کے لیے تین سو آٹھ مرتبہ
کسی خاص کام کی تکمیل کے لیے ایک سو گیارہ مرتبہ۔
مصائب
وپریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک سو چالیس مرتبہ

15/12/2024

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : جب ہم میں سے کوئی شخص بیمار ہوتا تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس (کے متاثرہ حصے) پر اپنا دایاں ہاتھ پھیرتے ، پھر فرماتے :
أَذْهِبْ الْبَاسَ رَبِّ النَّاسِ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي
لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا
تکلیف کو دور کر دے ، اسے تمام انسانوں کے پالنے والے اشفا
دے ، تو ہی شفا دینے والا ہے ، تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں ،
ایسی شفا جو بیماری کو باقی نہیں چھوڑتی"۔
(صحیح البخاری : 5675، صحیح مسلم : 2191)

15/12/2024

پوشیدگی کا صدقہ خدا کے غضب کو بجھا دیتا ہے
مسند احمد کی حدیث میں ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے زمین کو پیدا کیا تو ہلنے لگی ، اللہ تعالیٰ نے پہاڑ
پیدا کر کے انہیں گاڑ دیا جس سے زمین کا ہلنا موقوف ہو گیا۔ فرشتوں کو پہاڑوں کی ایسی سنگین پیدائش پر
تعجب ہوا۔ انہوں نے دریافت کیا کہ باری تعالیٰ کیا تیری مخلوق میں پہاڑ سے زیادہ سخت بھی کوئی ہے؟
فرمایا ہاں لوہا پھر اس سے سخت ” آگ اور اس سے سخت پانی اور اس سے سخت’ہوا ۔ دریافت کیا
اس سے بھی زیادہ سخت۔ فرمایا: ابن آدم جو اس طرح صدقہ کرتا ہے کہ بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ کے خرچ
کرنے کی خبر نہیں ہوتی)

14/12/2024

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
پانچ چیزوں
کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو!
نوجوانی کو بڑھاپے سے پہلے صحت کو بیماری سے پہلے
مال داری کو فقر و تنگدستی سے پہلے فراغت کو مصروفیت سے پہلے
اور زندگی کو موت سے پہلے ۔

Address

Pure Diwan Goriyabad Amethi
Sultanpur
227809

Telephone

+19026362681

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zade Safar Dino duniya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zade Safar Dino duniya:

Share