19/09/2025
حائل نہ کرو بیچ میں دیوار وغیرہ
تم سامنے دکھلاؤ چمتکار وغیرہ
شعرا کو یہی دیکھ کے محسوس ہوا ہے
ہوں جیسے کوئی فلمی اداکار وغیرہ
کب لایا نہیں تجھ کو خیالوں کے جہاں میں
کیوں ہوتے نہیں پھر بھی یہ اشعار وغیرہ
ثاقب نواز