Sher E Hindustan Channel

Sher E Hindustan Channel 🌹Sher e Hindustan Channel🌹
مسلک اعلی حضرت پائندہ باد،
مشرب مظہر اعلی حضرت شیر سنت زندہ باد

01/09/2026

❤️ WILADAT-E-PAK❤️
🌹PEER-E-TARIQAT REHBARE RAHE SHARIYAT ARIF-E-BILLAH AAQAI MOULAI HUZUR SHERE HINDUSTAN HAZRAT ALLAMA MULANA MUFTI MOHAMMAD IDREES RAZA KHAN HASHMATI SAHAB QIBLA MADDAZILLAHUNORANI 🌹

❤️BAHOT BAHOT MUBARAK HO WILADATE PAAK❤️

✨KHANQAHE HASHMATIYA ZINDA BAAD ✨

17/08/2026

New Bayan JASHN e Eid Milad-un-Nabi ﷺ 2026 by Mufti Ghulam Waris Hashmati QADRI SAHAB QIBLA unn Surat,

03/08/2026

*جھوٹے پروپیگنڈے کی تردید اور حضرت شیرِ بیشۂ اہلِ سنت علیہ الرحمۃ والرضوان کے مقام و مرتبہ پر حضرت مسیح العلماء مفتی محمد مسیح الدین حشمتی صاحب قبلہ کا مدلل خطاب*

گزشتہ جمعہ غوثیہ مسجد، اترولہ، جہاں ہزارہا افراد کا عظیم اجتماع ہوتا ہے، میں *معتمدِ حضور مشاہدِ ملت، خلیفۂ حضور تاج الشریعہ، مظہرِ امام العلماء، حضور مسیح العلماء حضرت علامہ مفتی محمد مسیح الدین حشمتی صاحب قبلہ دام ظلہ العالی (شیخ الحدیث و صدر شعبۂ افتاء، الجامعة الغوثیہ عربی کالج)* نے اپنے خطاب میں عرسِ رضوی و حشمتی کے حوالے سے بالخصوص امامِ اہلِ سنت، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تذکرہ فرمایا۔

*دورانِ تقریر حضرت نے فرمایا کہ آج کل ایک بے بنیاد جھوٹ اور بدگمانی پھیلائی جا رہی ہے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جیسے چند سال قبل بد مذہبوں نے یہ جھوٹ مشہور کیا تھا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ اور اشرف علی تھانوی ایک ساتھ پڑھتے تھے، حالانکہ یہ دعویٰ سراسر بے اصل اور خلافِ حقیقت ہے۔*

*اسی طرح آج بعض لوگ یہ بے بنیاد بات پھیلا رہے ہیں کہ حضور مظہرِ اعلیٰ حضرت، شیرِ بیشۂ اہلِ سنت علیہ الرحمۃ والرضوان دیوبندی ہو گئے تھے، پھر صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان کے ہاتھ پر توبہ کی۔ حضرت نے فرمایا کہ یہ دعویٰ بھی بالکل جھوٹ، بہتان اور بے بنیاد ہے۔ دیوبندی ہونا تو درکنار، آپ نے کبھی دیوبندیوں کے عقائد کفریہ قطعیہ یقینیہ میں سے کسی ایک عقیدے کو قبول نہیں کیا، نہ ایک لمحہ کے لیے وہابی یا دیوبندی ہوئے۔*

*حضرت نے مزید فرمایا کہ جس طرح اعلیٰ حضرت اور اشرف علی تھانوی کے ایک ساتھ پڑھنے کی بات جھوٹ ہے، اسی طرح شیرِ بیشۂ اہلِ سنت کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ کبھی وہابی یا دیوبندی ہوئے تھے، سراسر باطل اور بے اصل دعویٰ ہے۔ لکھنے والا یا بولنے والا خواہ کتنا ہی بڑا عالم، پیر یا صاحبِ منصب کیوں نہ ہو، محض اس کے کہنے سے کوئی واقعہ ثابت نہیں ہو جاتا۔ کسی بھی واقعہ کے ثبوت کے لیے اس کا حقیقی وقوع اور معتبر دلیل ضروری ہوتی ہے۔*

حضرت نے یہ بھی فرمایا کہ آج یہ کہا جاتا ہے کہ شیرِ بیشۂ اہلِ سنت نے دیوبندی مدرسے میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، حالانکہ یہ دعویٰ بھی حقیقت کے خلاف ہے۔ آپ نے وضاحت فرمائی کہ جس مدرسے میں حضرت تعلیم حاصل کر رہے تھے اس کے بانی حضرت مولانا عین القضاۃ صاحب قبلہ تھے، جنہوں نے میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے فضائل و برکات اور قیامِ تعظیمی کے اثبات میں کتابیں تصنیف فرمائیں۔ نیز قیامِ تعظیمی کے منکر مولوی عبدالشکور کاکوروی کو ہزار ذلت و رسوائی کے ساتھ مدرسے سے نکال پھینک دیا دیا پھر زندگی بھر اس کا چہرہ تک نہیں دیکھا(*مناظرہ موراواں)* جب بانیِ ادارہ خود عقیدے کے معاملے میں اس قدر مضبوط اور ثابت قدم ہوں تو نہ انہیں اور نہ ہی ان کے قائم کردہ مدرسے کو ان کے اپنے زمانے میں دیوبندی یا وہابی قرار دیا جا سکتا ہے۔

حضرت نے فرمایا کہ شیرِ بیشۂ اہلِ سنت علیہ الرحمۃ والرضوان، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان کے نہایت محبوب و معتمد تھے۔ آپ کو بلاواسطہ اعلیٰ حضرت سے شرفِ بیعت و ارادت حاصل تھا۔ اعلیٰ حضرت نے آپ کو "وَلَدِ مُرَافِق" اور "غیظُ المنافق" جیسے عظیم الشان القابات سے نوازا۔ آپ اعلیٰ حضرت کے سچے مظہرِ کامل اور خاص اعتماد کے حامل تھے۔ کم عمری ہی میں ایک اہم علمی مناظرے کے لیے ہلدوانی روانہ فرمایا۔ فتح و کامیابی کے بعد اعلیٰ حضرت نے خوش ہو کر آپ کو گلے لگایا، اپنا خرقہ شریف عطا فرمایا، پھر مدرسہ منظرِ اسلام کا قبض الوصول منگوا کر اپنے قلمِ حق رقم سے تحریر فرمایا:

"حشمت علی میرا روحانی بیٹا ہے، آج سے میں ان کا پانچ روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کرتا ہوں۔"

اپنی گفتگو کے اختتام پر حضرت نے فرمایا کہ جس طرح خلیفۂ دوم حضرت سیدنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ صرف مرید نہیں بلکہ مرادِ مصطفیٰ ﷺ اور دعائے مصطفیٰ ﷺ ہیں، اسی طرح حضرت ابو سعید مبارک مخزومی رحمۃ اللہ علیہ کے بہت سے مرید تھے، مگر پیرانِ پیر سرکار غوثِ اعظم دستگیر رحمۃ اللہ علیہ صرف مرید نہیں بلکہ مراد ہیں۔
خواجہ عثمان ہارونی رحمۃ اللہ علیہ کے بے شمار مرید تھے، مگر خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ صرف مرید نہیں بلکہ مراد ہیں۔ حضرت خواجہ نظام الدین محبوبِ الٰہی رحمۃ اللہ علیہ کے بہت سے مرید تھے، مگر حضرت امیر خسرو رحمۃ اللہ علیہ صرف مرید نہیں بلکہ مراد ہیں۔ حضرت سیدنا علاء الحق پنڈوی رحمۃ اللہ علیہ کے بھی بے شمار مرید تھے، مگر مخدومِ کچھوچھہ رحمۃ اللہ علیہ صرف مرید نہیں بلکہ مراد ہیں۔ آلِ رسول مارہروی رحمۃ اللہ علیہ کے بھی بہت سے مرید تھے، مگر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان صرف مرید نہیں بلکہ مراد ہیں۔

بالکل اسی طرح اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بے شمار مرید، خلفاء اور تلامذہ ہوئے، مگر حضرت شیرِ بیشۂ اہلِ سنت علیہ الرحمۃ والرضوان صرف مرید نہیں بلکہ مراد کی حیثیت رکھتے ہیں۔

سگ بارگاہِ قادریہ {مولانا} مصباح نوری قادری اترولہ ضلع بلرامپور یوپی

30/07/2026

Address

Surat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sher E Hindustan Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share