سمندر جس کی آنکھوں کا ہو خالی
وہ کیسے خواب دیکھے جل پری کا
مجھے تم سے بچھڑنے کے عوض میں
وسیلہ مل گیا ہے شاعری کا
24/07/2024
اک بس تو ہی ہے تیرا
باقی دنیا داری ہے
دل نے عشق کی ناکامی
قسمت پر دے ماری ہے
فرضی دعویدار ہے
اپنی جو بھی یاری ہے
23/07/2024
وہ بے نیاز مجھے الجھنوں میں ڈال گیا
کہ جس کے پیار میں احساس ماہ و سال گیا
ہر ایک بات کے یوں تو دیے جواب اس نے
جو خاص بات تھی ہر بار ہنس کے ٹال گیا
وہ ایک ذات جو خواب و خیال لائی تھی
اسی کے ساتھ ہر اک خواب ہر خیال گیا
اسے تو اس کا کوئی رنج بھی نہ ہو شاید
کہ اس کی بزم سے کوئی شکستہ حال گیا
23/07/2024
ہمیں بھی مسکرانا چاہیے تھا
مگر کوئی بہانہ چاہیے تھا
محبت ریل کی پٹری نہیں تھی
کہیں تو موڑ آنا چاہیے تھا
ترے کاندھے پہ رکھ کر سر کسی دن
ہمیں بھی بھول جانا چاہیے تھا
مری لغزش خدا سے کیوں شکایت
ارے مجھ کو بتانا چاہیے تھا
یہ تم نے خود کو پتھر کر لیا کیوں
مری جاں ٹوٹ جانا چاہیے تھا
ہمی کیا توڑتے ساری خموشی
تمہیں بھی گنگنانا چاہیے تھا
23/07/2024
کس کے ماتم میں رو رہی ہے رات
چھپ کے بانہوں میں سو رہی ہے رات
دکھ ہے ٹھہرا ہوا نگاہوں میں
تیری یادیں بلو رہی ہے رات
مجھ کو خوابوں کے باغ میں لا کر
گھنے جنگل میں کھو رہی ہے رات
روشنی نے لگائے جو الزام
بہتی آنکھوں سے دھو رہی ہے رات
22/07/2024
چاہ پیتی تے سی نکلی
جیڑ ے ویلے سدی سادے منہ وچو جی نکلی
22/07/2024
147 سالوں میں، ٹیسٹ کرکٹ کے 2500+ میچز، تاریخ میں صرف ایک کپتان نے ایک ہی میچ میں 10 وکٹیں اور سنچری بنائی ہے۔
اس کا نام عمران خان ہے۔ انہوں نے یہ 1983 میں بھارت کے خلاف کیا تھا۔
21/07/2024
🚨 بریکنگ نیوز 🚨
بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اپنے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔ جے شاہ آئی سی سی کے صدر کی حیثیت سے پاکستان میں ہونے والے تمام میچوں میں شرکت کریں گے.
..۔
12/07/2024
شاہد خان آفریدی کی قیادت میں پاکستان:
• 2010 WC میں سیمی فائنل ہارا۔
• ایشیا کپ 2010 میں صرف 1 میچ جیتا تھا۔
• 2011 CWC کا سیمی فائنل ہارا۔
• 2016 WC میں گروپ مرحلے سے باہر نکلنا۔
• 2016 کے ایشیا کپ میں صرف 2 میچ جیتے تھے۔
شاہد آفریدی، آپ کو 2009 کے T20 ورلڈ کپ کے بعد یونس خان کی حمایت کرنی چاہیے تھی ❤️
09/07/2024
آؤ جاناں!سارے اختلافات بھلا کر
پرانے جھگڑے نمٹا کر
آج پھر اسی کیفے میں ملتے ہیں
چائے کی اک اک پیالی میں
ساری نفرتیں ڈبودیتے ہیں
پھر سے اک دوجے کا ہاتھ تھام لیتے ہیں
روٹھ گیا تھا جو ماضی
آج پھر اس کو منا لیتے ہیں
09/07/2024
سچ ہے
ہماری یاد میں
چائے وہ بار بار پیتی ہے
جو زہر لگتی تھی
وہی جی بھر کے پیتی ہے
Be the first to know and let us send you an email when Urdu Hindi News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.