
08/05/2025
اس طیارے میں بیٹھا پائلٹ بھی ہم جیسا کوئی جوان ہوگا، اس کے بھی والدین و اقارب ہونگے ،اس کی آنکھوں نے بھی مستقبل کے کتنے ہی خواب دیکھے ہونگے، یہ بھی کسی بہن کا مان اور غرور ہوگا، اسے شاید ایک فیصد بھی واپسی کی امید نہ ہو، اگر یہ جوش و جذبے سے بڑھا چلا جارہا ہے تو ہم گھروں میں دبکے اپنی امید کیوں کھو دیں؟ ہم کیوں مایوسی کی باتیں کریں، ہم کیوں اس سنجیدہ تعین صورت حال کا بھی مذاق اڑائیں؟ یہ اجازت ہمیں کس نے دی ہے؟
اگر آپ بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں تو گریز کیجیے، مضبوط رہیں، بارگاہ الہی میں دست دعا پھیلائیے ،فضائے بدر پیدا کیجیے، فرشتے اتریں گے، لازمی اتریں گے ۔❤️❤️❤️
پاکستان زندہ باد۔۔۔۔ پاک فوج پائندہ باد۔۔۔۔۔ !!