Ahnaf islamic videos

  • Home
  • Ahnaf islamic videos

Ahnaf islamic videos islamic

26/06/2025
10/03/2025

مدرسہ جامعہ ضیاء القرآن توحید نگر کوٹ بھلوال جموں

08/12/2024

وحدت امت
مولانا مفتی محمد شفیع

مفتی محمد شفیع مرحوم و مغفور فرماتے ہیں کہ میں حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کاشمیری رحمۃ اللہ کی خدمت میں ایک دن نماز فجر کے وقت اندھیرے میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ حضرت سر پکڑے ہوئے بہت غمزدہ بیٹھے ہیں۔ میں نے پوچھا"مزاج کیسے ہیں؟" انہوں نے کہا کہ ہاں! ٹھیک ہیں میاں! مزاج کیا پوچھتے ہو، عمر ضائع کردی۔۔۔۔میں نے عرض کیا حضرت! آپ کی ساری عمر علم کی خدمت میں اور دین کی اشاعت میں گزری ہے۔ ہزاروں آپ کے شاگرد علماء ہیں جو آپ سے مستفید ہوئے اور خدمت دین میں لگے ہوئے ہیں۔ آپ کی عمر اگر ضائع ہوئی تو پھر کس کی عمر کام میں لگی تو حضرت نے فرمایا کہ "میں تمہیں صحیح کہتا ہوں کہ اپنی عمر ضائع کردی!" میں نے عرض کیا کہ حضرت اصل بات کیا ہے؟ فرمایا "ہماری عمروں کا، ہماری تقریروں کا، ہماری ساری کوششوں کا خلاصہ یہ رہا کہ دوسرے مسلکوں پر اپنے مسلک کی ترجیح قائم کردیں۔اپنے مسلک کے مسائل کے دلائل تلاش کریں۔ یہ رہا ہے محور ہماری کوششوں کا، تقریروں کا اور علمی زندگی کا!۔۔۔۔اب غورکرتا ہوں کہ کس چیز میں عمر برباد کی! پھر فرمایا "ارے میاں اس بات کا کہ کون سا مسلک صحیح تھا اور کون سا خطا پر، اس کا راز تو کہیں حشر میں بھی نہیں کھلے گا اور نہ دنیا میں اس کا فیصلہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی قبر میں منکر نکیر پوچھیں گے کہ رفع یدین حق تھا یا ترک رفع یدین حق تھا؟ (نماز میں) آمین زور سے کہنا حق تھا یا آہستہ کہنا حق تھا، برزخ میں بھی اس کے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا اور قبر میں بھی یہ سوال نہیں ہوگا، روز محشر اللہ تعالٰی نہ امام شافعی رحمۃ اللہ کو رسوا کرے گا نہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کو، نہ امام مالک رحمۃ اللہ کو اور نہ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ کو۔۔۔۔اور نہ میدانِ حشر میں کھڑا کرکے یہ معلوم کرے گا کہ کس امام نے صحیح کہا تھا اور کس نے غلط کہا تھا، ایسا نہیں ہوگا۔
"تو جس چیز کا نہ دنیا میں کہیں نکھرنا ہے، نہ برزخ میں، نہ محشر میں۔ اس کے پیچھے پڑ کر ہم نے اپنی عمر ضائع کردی اور جو "صحیح اسلام" کی دعوت تھی، جو سب کے نزدیک مجمع علیہ اور وہ مسائل جو سب کے نزدیک متفقہ تھے اور دین کی جو ضروریات سبھی کے نزدیک اہم تھیں، جن کی دعوت انبیاء کرام علیہ السلام لے کر آئے تھے، جن کی دعوت کو عام کرنے کا ہمیں حکم دیا گیا تھا، وہ منکرات جن کو مٹانے کی کوشش ہم پر فرض کی گئی تھی، آج اس کی دعوت ہی نہیں دی جارہی، یہ ضروریات دین تو لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل ہورہی ہیں اور اغیار سبھی دین کے چہرے مسخ کر رہے ہیں اور منکرات جن کو مٹانے میں ہمیں لگے ہونا چاہئے تھا، وہ پھیل رہے ہیں، گمراہی پھیل رہی ہے، الحاد آرہا ہے، شرک اور بت پرستی چلی آرہی ہے، حرام و حلال کا امتیاز اٹھ رہا ہے لیکن ہم لگے ہوئے ہیں ان فرعی و فروعی بحثوں میں!۔۔۔۔۔۔۔
اس لئے غمگین بیٹھا ہوں اور محسوس کررہا ہوں کہ عمر ضائع کردی

16/09/2024

مولویوں نے ہی دین کا ٹھیکہ لیا ہے کیا
بہت ہی ذبردست کلام ہے۔غور سے سنیں

یہ ایک ڈرامہ ہے کبھی آپ نے دیکھا مدرسے کا طالب علم آج گرمی میں بھی صبح فجر ہر روز پڑھتا ہے اور دن بھر قرآن پاک کی تعلیم ...
25/07/2024

یہ ایک ڈرامہ ہے کبھی آپ نے دیکھا مدرسے کا طالب علم آج گرمی میں بھی صبح فجر ہر روز پڑھتا ہے اور دن بھر قرآن پاک کی تعلیم کرتا ہے اس کیلۓ گرمی و سردی نہیں ہے خدا گواہ ہے 8سال کا بچہ ہو یا 15سال کا بچہ مدرسے کا ہو صبح 4بجے سے رات 10بجے تک تعلیم کرتا رہتا ہے اسکے بعد کھانا کھا کر سو جاتا ہے رات میں صرف 5گنٹے آرام کرتا ہے اپنے ماں باپ بھائی بہن کو چھوڑ کر خدا کی راہ میں قربانی دیتا ہے۔اگر یقین نہیں ہو رہا ہے تو میرے ساتھ کسی بھی مدرسے میں چلو۔اگر ہمت ہے تو ایک ہفتہ بچوں کی طرح مدرسے میں پڑھ کر دیکھو پھر قدر آجاۓ گی ایک حافظ قرآن کی ایک مولوی کی ایک مفتی کی۔معاف کردینا اگر میری بات بری لگی ہوگی۔بات کڑوی ہے مگر سچ ہے

05/05/2024

بہت ہی خوبصورت آواز میں نعت پاک پڑھی
ایک بار مکمل سنے دل خوش ہو جاۓ گا

26/07/2023

مدرسہ جامعہ قاسمیہ دارالعلوم بڈکوٹ ہندوارہ کشمیر

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahnaf islamic videos posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ahnaf islamic videos:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share