
12/07/2025
*رپورٹ شرف الدین خان حشمتی*
*مشاہد نگر،گونڈہ(ایس این بی)*:
گونڈہ لوک سبھا سے موجودہ ممبر پارلیمنٹ مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ عرف راجہ بھیا کے والد سابق ایم پی اور سابق وزیر زراعت کنور راجہ آنند سنگھ عرف انو بھیا کے انتقال پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کو منکاپور کوٹ پہنچے۔ یہاں پر انہوں نے آنجہانی کنور راجہ آنند سنگھ عرف انو بھیا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے راجہ بھیا اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی اور سب کی خیریت دریافت کی۔ سی ایم یوگی تقریباً 40 منٹ تک منکاپور کوٹ میں رہے۔ اس کے بعد وہ لکھنؤ کے لیئے بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ ہو گئے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ منکاپور اسٹیٹ کے راجہ کنور آنند سنگھ عرف انو بھیا کا انتقال گذشتہ 7 جولائی کو ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ سیاست میں یوپی ٹائیگر کے نام سے اپنی پہچان بنانے والے کنور راجہ آنند سنگھ عرف انو بھیا،کا شمار پوروانچل کے سب سے قدآور، اور طاقتور لیڈروں میں ہوتا تھا۔ واضح رہے کہ وہ کانگریس پارٹی کی سمبل سے چار بار ایم پی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تین بار ریاستی اسمبلی میں پہنچے اور اکھلیش یادو کی قیادت والی ایس پی حکومت میں کابینہ کے وزیر زراعت بھی رہے۔ وہ ضلع کی سیاست میں اپنی ایک الگ پہچان اور مقام رکھتے تھے ان سے لوگ مشورہ لینے کے لیئے بھی آتے تھے۔معلوم ہو کہ جہاں ان سے اکثریتی فرقہ کے لوگ جڑے ہوئے تھے وہیں اقلیتی فرقہ کے لوگ بھی انس کثیر تعداد میں جڑے ہوئے تھے انکے اندر ہندو مسلم کو ایک ساتھ لیکر چلنے کی صلاحیت تھی،ان کے انتقال پر ضلع کے ساتھ پورے اودھ حلقے میں سوگ کی لہر ہے اور تعزیت پیش کرنے والےلوگوں کی صبح شام قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ اب تک کے ، ریاست کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک اور ضلع انچارج وزیر دارا سنگھ چوہان سمیت ایک درجن سے زیادہ وزراء کے ساتھ ساتھ تمام ممبر پارلیمانی اور ممبر اسمبلی، کے علاوہ،دیگر عوامی نمائندے منکاپور کوٹ پہونچ کر آنجہانی کنور راجہ آنند سنگھ عرف انو بھیا کو خراج عقیدت پیش کر چکے ہیں ۔ معلوم ہوکہ جمعہ کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ریاستی ہیلی کاپٹر کے ذریعے منکاپور کے آر پی انٹر کالج میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر اترے اور بذریعہ کار سے مرکزی وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ عرف راجہ بھیا کی رہائش گاہ منکاپور کوٹ پہونچے۔ یہاں انہوں نے کنور راجہ آنند سنگھ کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے کاموں کو یاد کیا۔ سی ایم یوگی نے مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ عرف راجہ بھیا سے ملاقات کی اور ان کے والد راجہ آنند سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کیا اور انہیں تسلی دی۔ وزیر اعلیٰ تقریباً 40 منٹ تک منکا پور کوٹ میں رہے۔ اس کے بعد وہ سیدھے لکھنؤ کے لیے بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ ہو گئے۔ اس دوران ضلع پنچایت کے چیئرمین گھنشیام مشرا، قانون ساز کونسل کے رکن اودھیش کمار سنگھ عرف منجو سنگھ، مہنون ودھان سبھا کے ایم ایل اے ونے کمار دویدی، گورا ودھان سبھا کے ایم ایل اے پربھات کمار ورما، طرب گنج ودھان سبھا کے ایم ایل اے پریم نارائن پانڈے، کرنیل گنج ودھان سبھا کے ایم ایل اے اجے سنگھ، اترولہ ودھان سبھا کے ایم ایل اے رام پرتاپ ورما، کئ عوامی نمائندے موجود تھے۔