GNK URDU

GNK URDU News Portal (Urdu & English)
www.gnkurdu.com
www.english.gnkurdu.com

"جی این کے اردو"محض ایک ویب سائٹ نہیں ہے بلکہ یہ ایک ادارہ ہے۔ "جی این کے پبلی کیشنز" اس کی ایک ذیلی شاخ ہے جس کے زیر اہتمام ہر زبان اور ہر موضوع کی کتابیں شائع کی جاتی ہیں۔ شیخ العالم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بھی اسی سے جڑا ہوا ایک اہم ادارہ ہے جس کے بینر تلے پورے ہندوستان میں مشاعروں، سیمیناروں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس ادارے کے زیر اہتمام اردو میں رسالہ بھی شائع ہوگا۔ علاوہ ازیں آپ ہمیں سوشل میڈیا ٹویٹر، انسٹاگرام، پن ٹرسٹ اور لنکڑاِن پر فالو بھی کر سکتے ہیں۔

04/08/2025
02/08/2025

نوجوان قلم کار اور محکمۂ اعلیٰ تعلیم مہاراشٹر سے وابستہ استاد، ڈاکٹر سہیم الدین خلیل الدین صدیقی کی تازہ تصنیف "مضامینِ نو" اس وقت اشاعت کے مرحلے میں ہے اور جلد ہی قارئین کے ہاتھوں میں ہوگی۔ یہ کتاب مہاراشٹر کے مختلف ادباء و شعراء کی ادبی خدمات کا شایانِ شان اعتراف ہے۔ ان مضامین کے مطالعے سے ڈاکٹر سہیم الدین کی علمی، ادبی اور تنقیدی بصیرت کا بھرپور اظہار ہوتا ہے، جو اردو ادب کے سنجیدہ قارئین کے لیے یقیناً باعثِ دلچسپی ہوگا۔

*قیامت کا دن اور تین آدمیوں کی پیشی __!!* مجاھد رحمتہ اللہ کہتے ہیں کہ قیامت کے دن تین آدمیوں کو بارگاہ الٰہی میں لایا ج...
25/07/2025

*قیامت کا دن اور تین آدمیوں کی پیشی __!!*

مجاھد رحمتہ اللہ کہتے ہیں کہ قیامت کے دن تین آدمیوں کو بارگاہ الٰہی میں لایا جائے گا۔ ایک امیر ہوگا دوسرا مریض اور تیسرا غلام ۔۔۔
امیر سے کہا جائے گا کسی چیز نے تجھے میری عبادت سے روکے رکھا ؟
وہ عرض کرے گا: مال کی کثرت نے مجھے عبادت سے غافل رکھا۔
اب سیدنا سلیمان علیہ السلام کو پیش کیا جائے گا اور آپ علیہ السلام کی بادشاہت کی جھلک دکھا کر پوچھا جائے کہ: تمہارے پاس زیادہ دولت تھی یا اِن کے پاس ، امیر آدمی کہے گا کہ : اِن کے پاس زیادہ مال و دولت تھی کہا جائے گا کہ اتنے مال اور دولت کے باوجود یہ میری عبادت سے غافل نہیں تھا۔
مریض کو لایا جائے گا اور پوچھا جائےگا: میری عبادت سے کیا چیز مانع تھی وہ جواب دے گا: میں بیمار تھا اب سیدنا ایوب علیہ السلام کو بیماری کی حالت میں لایا جائے اور پوچھا جائے گا: تم زیادہ بیمار اور لاچار تھے یا کہ یہ ؟
مریض کہے گا بلکہ یہ زیادہ بیمار تھے ، کہا جائے گا: بیماری اور ضعف بھی اسے میری عبادت کرنے سے باز نہیں رکھ سکا ۔
اب غلام کی باری ہوگی پوچھا جائے گا: کس چیز نے میری عبادت سے باز رکھا؟
جواب دے گا : میں غلام آدمی تھا ، اب سیدنا یوسف صدیق علیہ السلام کی غلامی کی زندگی دکھائی جائے گی اور پوچھا جائے گا: تمہاری غلامی اور قید زیادہ سخت ہے یا کہ اِن کی ؟ وہ جواب دے گا : اِن کی ۔۔۔
کہا جائے گا: ان کی غلامی اور قید بھی میری عبادت میں آڑے نہ آسکی ۔
حلية الأولياء وطبقات الأصفياء » من الطبقة الأولى من التابعين » مجاهد بن جبر » الأخبار المروية عنه في التفسير ۔۔۔
میرے اور آپکے پاس کیا عذر ہے؟؟ آئیے توبہ واستغفار کرتے ہوئے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور مالک کائنات اور خالق ارض وسماء کی عبادت میں جُٹ جائیں اس نے ہمیں اور جنوں کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے اور اگر بتقاضائے بشریت گناہ سرزد ہوجائیں
تو معافی مانگنے میں دیر نہیں کرنی چاہیئے ۔
"عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إن الشَّيْطَانَ قَالَ وَعِزَّتِكَ يَا رَبِّ لَا اَبْرَحُ اُغْوِي عِبَادَكَ مَا دَامَتْ أرواحهم فِي أجسادهم قَالَ الرَّبُّ وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَا اَزَالُ اَغْفِرُ لَهُمْ مَا اسْتَغْفَرُونِي ۔"
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شیطان نے اللہ تبارک وتعالی سے کہا : اے میرے رب تیری عزت کی قسم جب تک تیرے بندوں کی روحیں ان کے جسموں میں ہیں میں انہیں برابر بہکاتا رہوں گا ، اللہ تعالی نے اس کے جواب میں فرمایا : میرے عزت وجلال کی قسم ! جب تک وہ مجھ سے اپنے گناہوں کی معافی چاہتے رہیں گے میں بھی انہیں معاف کرتا رہوں گا۔ ( مسند أحمد:3/29 – مستدرك الحاكم :4/261 – مسند أبو يعلى : 1399 )

♥️🌼🤲🌹

16/07/2025

یہ سب کتابیں مناسب رعایتی قیمت پر دستیاب ہیں
رابطہ کریں 070067 38304

12/07/2025
10/07/2025

Address

Kumar Mohalla
Charar-I-Sharif

Telephone

+917006738304

Website

https://www.english.gnkurdu.com/, https://www.gnkpublications.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GNK URDU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GNK URDU:

Share