Voice Of Mianwali

  • Home
  • Voice Of Mianwali

Voice Of Mianwali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Of Mianwali, Media/News Company, .

وائس آف میانوالی میڈیا گروپ
سب سے پہلےمیانوالی

میانوالی کی اہم خبریں واٹس ایپ پرحاصل کرنے کیلئےضلع کا سب سے بڑا واٹس ایپ چینل FOLLOW کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Va7dIaU72WTwTi2FKm3N

جہاں میانوالی کی بات ہوگی وہاں آپکو وائس آف میانوالی نظرآئےگا

ماشاءالله ۔ میانوالی کے نوجوان چھا گئے۔میانوالی سوانس کے پانچ نوجوان رہنما تحریک انصاف بابر خان سوانسی کا بیٹا اور بھتیج...
29/07/2025

ماشاءالله ۔ میانوالی کے نوجوان چھا گئے۔

میانوالی سوانس کے پانچ نوجوان رہنما تحریک انصاف بابر خان سوانسی کا بیٹا اور بھتیجے سندھ پولیس میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سلیکٹ ہوگئے
ہیں
محمد شاہ زیب خان نیازی ، محمد اسامہ اکبر خان نیازی، محمد حمزہ خان نیازی ،محمد اسد خان نیازی ، محمد کبیر خان نیازی کو اہلیان میانوالی کی طرف سے دل اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں
اللہ کریم آپ سب بھائیوں کو مذید ترقیوں سے نوازے اور ملک وقوم کی خدمت کرنے توفیق عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

29/07/2025

پی پی 87 میانوالی میں شیڈول کا اعلان ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کاغذاتِ نامزدگی 4اگست سے چھ اگست تک وصول کیے جائیں گے پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی

29/07/2025

کیا آپ کے بچے پاکستان میں احتجاج لیڈ کرنے آئیں گے ؟ صحافی کا سوال لیڈ کرنے نہیں آئیں گے باپ ہی کافی ہے،عمران خان کا جواب

29/07/2025

میانوالی کو اگست میں چھ الیکٹرک بسیں مل رہی ہیں صبح بہترین روٹ بارے عوامی رائے کی پوسٹ کی تھی اکثریت کی رائے ہے کہ
روٹ نمبر 1۔ عیسٰی خیل سے میانوالی
روٹ نمبر 2۔ پپلاں سے میانوالی
روٹ نمبر 3۔ چکڑالہ سے میانوالی ان تمام روٹس پر دو ۔دو بسیں چلنے سے عوام اس سہولت سے سب سے زیادہ مستفید ہو گی۔

29/07/2025

میانوالی پی پی 87 ضمنی الیکشن ستمبر میں ہونے جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدواروں کی دوڑ میں ملک احمد خان بھچر کی اہلیہ۔ ملک پرویز اقبال اور ایڈووکیٹ شاہد نیازی شامل. ملک پرویز اقبال کا جیل میں موجود قیادت
کی طرف سے بھی حمایت کا دعوی۔

ڈرائیور جابز محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ میانوالی۔امیدوار صوبہ پنجاب کا رہائشی ہو اور LTV لائسنس رکھتا ہودرخوا...
29/07/2025

ڈرائیور جابز محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ میانوالی۔
امیدوار صوبہ پنجاب کا رہائشی ہو اور LTV لائسنس رکھتا ہو
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 09-08-2025

29/07/2025

چراغ تلے اندھیرا ۔۔۔

پٹرولنگ چیک پوسٹ کندیاں موڑ سے چند قدم کے فاصلے پر مسافروں کے پانی پینے کیلئے لگایا گیا نلکہ چور اکھیڑ کر لے گئے

29/07/2025

انسدادِ دہشت گردی عدالت سرگودھا میں سیشن کورٹ میانوالی حملہ کیس کی سماعت بدھ 30 جولائی تک ملتوی پی ٹی آئی کے وکلاء ملزمان پیش نہیں ہوئے ایف آئی آر میں نامزد کارکنوں کے پھر وارنٹ جاری

قت۔ل کا ملزم اشتہاری ہوجاتا ہے۔لواحقین قاتل کو پکڑنے کے لیے ہر در پرجاتے ہیں۔آر۔پی۔او سرگودھا کی کھلی کچہری میں غل غپاڑہ...
29/07/2025

قت۔ل کا ملزم اشتہاری ہوجاتا ہے۔لواحقین قاتل کو پکڑنے کے لیے ہر در پرجاتے ہیں۔
آر۔پی۔او سرگودھا کی کھلی کچہری میں غل غپاڑہ کرتے ہیں۔آر۔پی۔او ناراض ہوجاتے ہیں۔
میڈیا پر بہت شور مچایا جاتا ہے۔لواحقین سال بھر دربدر پھرتے ہیں۔پولیس پورا سال ملزم نہیں پکڑ سکی لیکن جب لواحقین نے کھلی کچہری میں دھمکی دی تو چند دن میں ایک
ملزم پکڑ لیا ۔۔۔۔

کہانی اب شروع ہوتی ہے۔اس قسم کے کیسز میں ضلعی پولیس کپتان کریڈٹ لیتا ہے۔اپنے افس میں میڈیا اور لواحقین کو جمع کیا جاتا ہے۔پولیس کی تعریفوں کے پل باندھے جاتے ہیں اور صحافی یا تو خاموش مجرموں کی طرح کھڑے ہوتے ہیں یا پھر پولیس ریلیز کو شئیر کرنا فرض سمجھتے ہیں۔
آخر کوئی تو پولیس سے سوال کرے کہ سالوں سے ایک اشتہاری کو پکڑنا کس کی ذمہ داری ہوتی ہے۔اگر نہ پکڑ سکیں تو پولیس افسران کو سزا کیوں نہیں ملتی۔لواحقین اگر خاموش ہوجائیں تو پولیس بھی خاموش بیٹھ جاتی ہے۔
آر۔پی او اور آئی جی سے اپیل ہے کہ آپ تو لگژری گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں سفر کرتے ہیں لیکن پولیس ریڈ پر جانے کے لیے یا بیرون شہر ملزم کو پکڑنے کے لیے مدعی سے تیل کے پیسے لیتی ہے۔اب تو مقامی جگہ پر ریڈ کے لیے بھی مدعی کو پیسے دینے پڑتے ہیں۔
کپتان صاحب آپ کہیں گے کہ لوگ ہمیں نشان دہی کریں تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس
کا اندرونی جاسوسی کا نظام ختم ہوچکا ہے۔

تحریر ۔ مطیع اللہ خان مجاھد

میانوالی . ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ علی الصبح اچانک ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال پہنچ گئے، ہسپتال کے نرسری وارڈ میں ائی...
29/07/2025

میانوالی .
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ علی الصبح اچانک ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال پہنچ گئے، ہسپتال کے نرسری وارڈ میں ائیر کنڈیشنڈ کی خرابی اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کی عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کی سرزنش کی اور غفلت برتنے پر ہسپتال ایم ایس کی جواب طلبی کے احکامات جاری کئیے۔

ڈپٹی کمشنر نے غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ایم ایس اور عملہ پر اظہار برہمی کیا اور فوری طور پر نرسری وارڈ کے ائیر کنڈیشنڈ کو فنگشنل کرنے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف اضلاع کی طرح میانوالی کو بھی چھ الیکٹرک بسیں  فراہم کی گئی ہیں اور ان کا آغاز 14 اگست سے کئ...
29/07/2025

پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف اضلاع کی طرح میانوالی کو بھی چھ الیکٹرک بسیں فراہم کی گئی ہیں اور ان کا آغاز 14 اگست سے کئے جانے کا امکان ہے۔
آپ کے خیال ان بسوں کا بہترین روٹ کونسے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

29/07/2025

میانوالی پولیس کے رات پھر تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے۔
کسی بڑی گرفتاری کی اطلاع نہیں ۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share