اسد اقبال ایشئن چمپئن کشمیر میراتھن کا حصہ ہوں گے۔۔
15/07/2025
کشمیر میراتھن ۔۔
Sohail Aamir
ہاف میراتھن نیشنل ریکارڈ ہولڈر راولاکوٹ دریک عیدگاہ میں شرکت کے لیے تیار۔۔
11/07/2025
بھارتی لڑاکا طیارہ جیگوار سنگل سیٹ ہے مگر کل حادثے میں اس کے دو پائلٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ اب دنیا کے سارے انجینئرز سر پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں مگر یہ معمہ حل نہیں ہو پا رہا۔
11/07/2025
کراچی کے رہائشی شاہ زین لاہور سے کراچی جانے کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز پر سوار ہوئے، لیکن اندھیرے اور ایئرپورٹ کی مصروفیت کے باعث غلطی سے کراچی کی بجائے جدہ جانے والی بین الاقوامی پرواز میں بیٹھ گئے۔ عملے کو دو گھنٹے بعد علم ہوا کہ وہ غلط جہاز میں ہیں، لیکن واپسی ممکن نہ تھی، اس لیے شاہ زین کو جدہ اتار دیا گیا۔ اگلے دن انہیں واپس لاہور لایا گیا، پھر دو دن بعد کراچی پہنچایا گیا۔
11/07/2025
سابق کوچ مکی آرتھر 🗣️
میں پاکستان کرکٹ کو قریب سے دیکھتا ہوں ، وہاں لڑکوں کے پاس بہت مہارت ہے ،لیکن پاکستان کا سلیکشن کا معیار ٹھیک نہیں ، جس کی وجہ سے ٹیلنٹ آگے نہیں آتا۔
11/07/2025
تنویر الیاس راولاکوٹ سٹی حلقہ سے اگر الیکشن میں حصہ لیں تو کیا راولاکوٹ والے ان کو قبول کر لیں گے؟؟
11/07/2025
ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد نے اپنی زندگی کی 100 ویں سالگرہ خاموشی اور وقار سے منائی لیکن اُن کا پیغام گونج رہا ہے۔ سیاست کے ایک طویل سفر، عوامی خدمت، اور قومی ترقی کے راستے پر اُن کا کردار ناقابلِ فراموش رہا ہے۔
مہاتیر محمد نے نصف صدی سے زائد عرصہ ملائیشیا کی سیاسی اور سماجی تبدیلی میں صرف کیا۔ وہ پہلی بار 1981 میں اقتدار میں آئے اور 22 سال مسلسل وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔ پھر ایک طویل وقفے کے بعد 2018 میں دوبارہ میدان میں اُترے اور 2020 تک دوبارہ وزیرِ اعظم رہے۔ انہوں نے صرف سب سے طویل مدت تک حکومت نہیں کی، بلکہ عمر رسیدگی میں بھی دنیا کے فعال ترین رہنماؤں میں شامل ہو گئے۔
سو سال کی عمر کو چھونے کے بعد بھی مہاتیر محمد وہی مشہور سفاری سوٹ پہن کر دفتر گئے، گویا وقت اُن کے جذبے پر اثرانداز نہیں ہو سکا۔ سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک لائیو پوڈکاسٹ کے ذریعے نہ صرف مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا بلکہ فلسطین کے عوام کے ساتھ ہمدردی، چین کی عالمی حیثیت اور ملائیشیا کے تاریخی لمحوں پر بھی بات کی۔
پوچھے جانے پر کہ وہ اتنی لمبی عمر اور اچھی صحت کا راز کیا سمجھتے ہیں، مہاتیر نے سادگی سے جواب دیا: "ایسا کوئی خاص راز نہیں۔ اگر انسان بڑی بیماریوں سے بچا رہے، کم کھائے اور دماغی مشغلے برقرار رکھے تو طویل زندگی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سو برس کا ہونا خوفناک خیال ہے۔
وہ باقاعدہ ورزش کرتے ہیں، پڑھنے لکھنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں اور اپنے ذہن کو فعال رکھنے کے لیے گفتگو اور مباحثوں کا سہارا لیتے ہیں۔ ان کے مطابق، جسم اور دماغ کی مسلسل حرکت ہی انسان کو متوازن رکھتی ہے۔
مہاتیر محمد نے اپنی زندگی کی کامیابی کا کریڈٹ اپنی 98 سالہ اہلیہ سیتی حسمہ کو بھی دیا۔ ان کے مطابق، وہ صرف ایک شریکِ حیات نہیں بلکہ ایک قابلِ بھروسا ساتھی اور بہترین دوست بھی ہیں جنہوں نے ہر لمحے میں اُن کا ساتھ دیا۔
ان کے معاون نے بتایا کہ ان کی صد سالہ سالگرہ پر کوئی پرتعیش تقریب نہیں رکھی گئی، عملے نے بس ایک سادہ سا کیک کاٹا اور مبارکباد دی۔ لیکن شاید یہی سادگی اور مستقل مزاجی اُن کی اصل پہچان ہے ایک ایسا رہنما جسے طاقت، شہرت اور عمر کبھی مغرور نہ کر سکی۔
11/07/2025
راولاکوٹ:جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان،علوم اسلامیہ کھڑک میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
20/11/2024
شاھد شارف سے اکثر طویل گفتگو رہتی ہے ۔۔ مجھے نہیں یاد کہ کبھی ان کی زبان سے کسی وقت بھی امن و امان کو متاثر کرنے والی کوئی بات سنی ہو وہ ہمیشہ ٹھوس دلائل پر بات کرتے ہیں اور مذاکرات کو ہی آخری حل تصور کرتے ہیں ۔۔ حالیہ تحریک میں ایک احتجاج کے دوران جب مظاہرین نے پولیس کو گھیرے میں لے لیا تو شاھد صاحب نے ہی ان کو محفوظ راستہ سے نکالا کہ پولیس کو کوئی نقصان نہ پہنچے یہ بھی کسی کے بھائی ہونگے ، بیٹے ہونگے ۔۔ کمال انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں ۔۔ آج ان کی گرفتاری کی خبر سن کر انتظامیہ کی عقل پر ماتم کرنے کا جی کرتا ہے ۔۔ ایسے لوگوں کو ان حالات میں پابند سلاسل رکھنا ممکن ہے انتظامیہ کے لیے نقصان دہ ہو ۔۔ ان کی گرفتاری پر پر ذور مزاحمت کی جاتی ہے ۔۔
16/11/2024
یہ کیا ہو رہا ہے
14/11/2024
انڈین اور پاکستانی افواج کے درمیان جنگ بندی کی وجہ سے سرحدی پٹیاں سیاحت کے لیے کھولی جا رہی ہیں۔ سیاحت سے دہائیوں تک جنگی محاذ رہنے والی کیرن ویلی کے پسماندہ لوگوں کی زندگیاں بہتر ہو رہی ہیں، لیکن سڑک اور فون رابطے اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
ویڈیو: ریاض مسرور، شفاعت فاروق
ايڈشنل فلمنگ: زيد بشير
13/11/2024
خبردار
18 سال سے کم عمر اور خواتین اس پوسٹ سے دور رہیں۔۔
آج کل ڈنٹونیک کا بھول بھالا ہے ۔۔ کیا حالت کر دی اورسیز نے۔۔ کوئی رہ تو گیا جو مزے کرنے کہ چکر میں ہو۔۔
Be the first to know and let us send you an email when Asia new today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.