26/05/2026
چنڈی گڑھ، 26 مئی:
ہریانہ حکومت نے عید الاضحیٰ (بقرعید) کے موقع پر سرکاری تعطیل کی تاریخ میں تبدیلی کر دی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب ریاست بھر میں 27 مئی 2026 بروز بدھ کے بجائے 28 مئی 2026 بروز جمعرات کو تعطیل رہے گی۔
یہ تعطیل ہریانہ کے تمام سرکاری محکموں، بورڈز، کارپوریشنز، تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری دفاتر میں نافذ ہوگی۔
اس سلسلے میں ہریانہ کے چیف سیکریٹری جناب انوراگ رستوگی نے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو نئی تاریخ کے مطابق تعطیل پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔