11/03/2023
ظہور امام زمانہ ؑ اور تصور مہدی ؑ مسلمانوں کے تمام اہل مسالک کا غیر متزلزل عقیدہ ہے بلکہ دیگر ادیان عالم میں بھی ایک عالمی نجات دہندہ کا تصور پایا جاتا ہے جو دنیاے بشریت کو تمام قسم کی نا انصافیوں اور ظلم و جور سے نجات دلائیں گے تاہم پیغمبر اسلام ؐ نے اس منجی بشریت کا مکمل تعارف کرایا ہے جس سے متعلق احادیث کی تمام بڑی کتابوں میں سند صیح کے ساتھ احادیث موجود ہے - کرہ عرض پر روز افزوں انسانیت سوز حالات ، ظلم و نا انصافیوں کی ارزانی ،اخلاقی روحانی اور دینی اقدار کا خاتمہ اور مظلوم اقوام پر مسلط قوتوں کا جبر و قہر ایسے آثار ہیں جو حضرت ولی العصر ؑ کے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں امام ؑ کی غیبت میں ان کے پیروکاروں اور حقیقی انتظار کرنے والوں کا فریضہ ہے کہ وہ امام زمانہ ؑ کے ظہور کے لئے راہ ہموار کریں اور ہر سطح پر آمادگی کا مظاہرہ کریں - اس آمدگی کی راہ میں پہلا قدم دین کی طرف مکمل مراجعیت اور استکباری قوتوں سے اظہار برات ہے