21/10/2025
▪️⭕️ حرم حضرت عباس علیہ الصلوٰۃ والسلام کا گھڑی ٹاور۔.. ایک یادگار جو ماضی اور حال کو یکجا کرتا ہے۔
روضہ مبارک کے باب قبلہ کے اوپری حصے میں گھڑی ٹاور ایک صدی سے زیادہ عرصے سے اپنی کہانیاں سمیٹے ہوئے ہے۔
ٹاور کی بنیاد 1890 عیسوی میں ڈالی گئی؛ یہ ٹاور مشکل مراحل سے گزرا ہے جس کی وجہ سے اسے شدید نقصانات بھی پہنچے ہیں۔
پہلا نقصان عثمانی دور میں اور دوسرا 1991 میں انتفاضہ شعبانیہ کی بغاوت کے دوران پہنچا ہے۔
سن 2003 عیسوی کے بعد، اور حرم مطہر کے عملے کی کوششوں سے، ٹاور کو اس کی پرانی خصوصیات پر بحال کیا گیا، لیکن آج کے دور کے مطابق اور ایک نئی خوبصورتی کے ساتھ ۔ اس کی تزئین و آرائش کے لئے کربلا کی ٹائلوں اور سونے کی پلیٹوں سے استفادہ کیا گیا ہے۔
اس ٹاور میں چار گھڑیاں شامل ہیں جو اس کے چاروں طرف تقسیم کی گئی ہیں، جو شہر کے رہائشیوں اور زائرین کے لیے یکساں طور پر وقت بتانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔۔
وی_اردو
-----------------------------------