
02/08/2025
اربعینِ حسینی کے مظلوم پاکستانی زائرین…
پورا سال پاکستانی زائرین اس لمحے کے لیے انتظار کرتے ہیں کہ اس سال اربعین حسینی کربلاء معلی میں کرینگے۔ روپے روپے جوڑتے ہیں، سفرِ عشق کی تیاری کرتے ہیں۔ دنیا بھر سے زائرین اپنے شیڈول بنا کر آسانی سے کربلا پہنچ جاتے ہیں،
لیکن پاکستانی زائرین کبھی ویزے کی آس لگائے رہتے ہیں، کبھی بارڈر کی بندش میں قید ہو جاتے ہیں۔
ہزاروں پاکستانی زائرین کی زبان پر ایک ہی صدا ہے:
“مولا! ہمیں بھی بلا لو…”
جبکہ آنکھوں میں کربلا کے گنبد کی جھلک دیکھنے کی پیاس اور دل میں عشقِ حسینؑ کا بے قرار طوفان ہوتا ہے۔ اربعین کی یہ سب سے بڑی مشقّت شاید پاکستانی عاشقانِ حسینؑ کے حصے میں ہی لکھی گئی ہے۔
لیکن ہم جانتے ہیں، کربلا پہنچیں یا نہ پہنچیں، ہمارے دل، ہماری نیتیں، اور ہماری تڑپ ضرور روضۂ امام حسینؑ تک پہنچ رہی ہے۔🥹💔
دعاگو! شاہزیب علی نجفی