Hawzah News Agency Urdu

Hawzah News Agency Urdu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hawzah News Agency Urdu, Media/News Company, Qom.



(Ur.hawzahnews.com)
علماء و مراجع کرام، برصغیر ہند و پاک اور دنیا بھر میں رونما ہونے والے اہم دینی واقعات اور خبروں سے فوری آگاہی کیلئے، ہم سے جڑیے۔
📲 +989301721254
آپ اپنی رپورٹس ہمیں اس واٹساپ نمبر پر بھیج سکتے ہیں حوزہ نیوز ایجنسی
(Ur.hawzahnews.com)
علماء و مراجع کرام، برصغیر ہند و پاک اور دنیا بھر میں رونما ہونے والے اہم دینی واقعات اور خبروں سے فوری آگاہی کیلئے، ہمارا گروپ جوائین کیجئے۔ یاد رہے کہ حوزه نیوز کی سائیٹ پر دینی طلبا اور علماء کرام کی ثقافتی دینی خدمات اور تبلیغی سرگرمیوں کو نشر بھی کیا جاتا ہے۔
آپ اپنی رپورٹس ہمیں اس وٹس اپ نمبرز پر بھیج سکتے ہیں۔

+989301721254

ہمیں سوشل میڈیا پر جوائن کریں
http://www.instagram.com/hawzahnews_ur www.fb.com/hawzahnews.urdu www.Twitter.com/hawzahnews_ur

پیغمبر اکرم (ص) کے بارے میں 60 ہزار تحقیقی موضوعات مرتب، 12 جلدی مجموعے کی وحدت کانفرنس میں رونمائیحوزہ نیوز ایجنسی کی ر...
26/08/2026

پیغمبر اکرم (ص) کے بارے میں 60 ہزار تحقیقی موضوعات مرتب، 12 جلدی مجموعے کی وحدت کانفرنس میں رونمائی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے محققین نے کئی سال کی تحقیق، جائزے اور چھان بین کے بعد پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت، سیرت اور معارف سے متعلق 60 ہزار تحقیقی سوالات اور موضوعات کو 28 علمی شعبوں میں مرتب کیا ہے۔ ’’محمدی علوم و معارف کے تحقیقی موضوعات کا مجموعہ‘‘ «مجموعه موضوعات پژوهشی علوم و معارف محمدی(ص)» کے نام سے تیار ہونے والے اس 12 جلدی مجموعے کی اسلامی وحدت کانفرنس کے دوران قم میں رونمائی کی جائے گی۔
حوزہ علمیہ کے شعبہ تحقیق کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین فرہاد عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جاہلیت کے دور میں صرف 23 سال کی دعوت دین کے دوران ایک عظیم تہذیبی اور معاشرتی انقلاب برپا کیا۔ ان کے مطابق بعثت نبوی تاریخ انسانی کا سب سے بڑا واقعہ ہے اور آج بھی سیرت و معارف نبوی کو موجودہ دور کی ضروریات اور سوالات کے مطابق دوبارہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں تحقیق محض کتابوں اور کتب خانوں تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ نبوی تعلیمات کو آج کے انسان کے سماجی، علمی، اخلاقی اور تہذیبی مسائل کے حل کے لیے پیش کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں تقریباً 70 ہزار ابتدائی موضوعات جمع کیے گئے تھے، جنہیں غیر ضروری تکرار ختم کرنے کے بعد 60 ہزار تحقیقی موضوعات کی صورت میں 28 علمی شعبوں میں منظم کیا گیا۔ ان موضوعات میں قرآن و تفسیر، تمدنی مطالعات، خواتین و خاندان، نفسیات، علوم تربیتی اور دیگر اسلامی و انسانی علوم شامل ہیں۔ آئندہ مرحلے میں ان موضوعات کی ترجیح بندی کرکے انہیں مقالوں، کتابوں، علمی نشستوں اور تحقیقی منصوبوں میں تبدیل کیا جائے گا۔
حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پندرہ سوویں سالگرہ عالمی سطح پر اسلام، شخصیت رسول اکرم اور قرآن کے پیغام کی جانب توجہ کا اہم موقع بنی ہے۔ ان کے مطابق عدل، عقلانیت، معنویت، اخلاق، انسانی برادری اور کرامت جیسے نبوی اصول آج کی دنیا کے لیے اہم پیغامات رکھتے ہیں۔

خدا، رسول اور امام کی معرفت دینداری کے بنیادی اصول ہیں: حجۃالاسلام حسین مومنیحوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہ...
26/08/2026

خدا، رسول اور امام کی معرفت دینداری کے بنیادی اصول ہیں: حجۃالاسلام حسین مومنی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام‌اللہ‌علیہا کے خطیب حجت‌الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے کہا ہے کہ خدا، رسول اور امام کی معرفت دینداری، بندگی اور انسانی کمال کی جانب سفر کے تین بنیادی اصول ہیں۔

انہوں نے ہفتہ وحدت کی دوسری شب اور میلاد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے حرم مطہر میں منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اخلاقی خصوصیات اور سیرت پر روشنی ڈالی۔

حجت‌الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے لے کر حیات مبارک کے آخری لمحے تک آپ کی ذات خیر و برکت کا سرچشمہ رہی اور آپ کی رحمت آج بھی امت مسلمہ کے لیے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ سلام‌اللہ‌علیہا نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نکاح کی رغبت کی وجوہات میں آپ کی شرافت، سچائی، امانت داری اور حسن اخلاق کو اہم قرار دیا تھا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زندگی بھر سختیوں اور مخالفین کی اذیتوں کا سامنا کیا، لیکن کبھی رحمت اور بزرگواری کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا بلکہ مخالفین کی ہدایت اور بخشش کی کوشش کرتے رہے۔

انہوں نے صلوات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ روایات میں صلوات کی بہت تاکید ہوئی ہے اور استغفار کے ساتھ یہ ذکر دل کی پاکیزگی، روحانی آلودگیوں سے دوری اور خدا سے تعلق مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین مومنی نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دینی معاشرے کی بنیاد رکھی، جبکہ ائمہ اطہار علیہم‌السلام نے صبر، جدوجہد اور علمی و ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے اسلام کے حقیقی راستے کو محفوظ رکھا۔ امام سجاد علیہ‌السلام نے صبر و مجاہدت کے ذریعے راستہ ہموار کیا، امام باقر علیہ‌السلام نے معارف اسلامی کو وسعت دی اور امام صادق علیہ‌السلام نے اس علمی و ثقافتی تحریک کو مزید مستحکم کیا۔

انہوں نے کہا کہ خدا، رسول اور امام کی معرفت انسان کو بندگی، کمال اور اللہ کی جانب سفر تک پہنچاتی ہے اور نیک انجام کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ صرف دعویٰ کافی نہیں، بلکہ حقیقی معرفت کے ساتھ دینی تعلیمات پر عمل بھی ضروری ہے۔


#خدا
#رسول
#امام

پاکستان بھر میں جشن میلاد النبی (ص) آج منایا جا رہا ہےحوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان بھر میں جشن میلاد الن...
26/08/2026

پاکستان بھر میں جشن میلاد النبی (ص) آج منایا جا رہا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان بھر میں جشن میلاد النبی (ص) آج منایا جارہا ہے۔ ملک بھر کی فضاؤں میں درود و سلام کی صدائیں، مساجد، عمارتیں، گلیاں، محلے، چوک، چوراہے خوبصورتی سے سجائےگئے ہیں اور آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

دارالحکومت اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے، چپہ چپہ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں جگمگا رہا ہے۔ ہر جگہ "جشنِ آمد رسول" کے نعرے گونج رہے ہیں، مسجدوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں گلی گلی، قریہ قریہ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ جگہ جگہ اسٹالز پر مسجد نبوی (ص) اور خانہ کعبہ کے ماڈلز رکھے گئے ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں عاشقان رسول (ص) کی جانب سے محفلِ میلاد کا انعقاد اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ کراچی میں عید میلادالنبی کا مرکزی جلوس دن ڈھائی بجے شہید مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا جو نیو میمن مسجد سے ہوتا ہوا گلزارِ حبیب مسجد پر عصر کے وقت اختتام پذیر ہو گا۔

لاہور میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مساجد، گھروں، سڑکوں، سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ، عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ لاہور میں مرکزی جلوس ریلوے اسٹیشن چوک سے نکلے گا۔
پشاور میں رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے نعت خوانی اور میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

کوئٹہ میں بھی جگہ جگہ چراغانی کی گئی ہے۔ محافل، نعت اور میلادالنبی کے جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، کوئٹہ میں مرکزی اجتماع باچا خان چوک پر ہو گا۔

قابل ذکر ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی عید میلاد النبی کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔


#پاکستان
#مساجد

#جلوس

ایران کی تقسیم اور نظامِ اسلامی کی ناکامی کی سازشیں ناکام ہوئیں، قوم متحد ہو کر میدان میں آگئیحوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ ...
25/08/2026

ایران کی تقسیم اور نظامِ اسلامی کی ناکامی کی سازشیں ناکام ہوئیں، قوم متحد ہو کر میدان میں آگئی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت‌الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے کہا ہے کہ دشمن ایران کو تقسیم کرنے اور اسلامی جمہوریہ کے نظام کو ختم کرنے میں ناکام رہا، بلکہ مشکل حالات اور رہبر معظم کی شہادت کے باوجود ایران مزید مضبوط ہوا۔ ان کے مطابق اس کامیابی کی اصل وجہ ایرانی قوم کا متحد ہو کر میدان میں آنا ہے۔

تہران میں صدر اور کابینہ کے ارکان کی امام خمینیؒ کے افکار و نظریات سے تجدیدِ عہد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ’’مقدس جہالت‘‘ کا شکار ہیں اور یہ نہیں سمجھتے کہ شیطان ان کے غلط اعمال کو ان کی نظر میں اچھا بنا دیتا ہے۔ دوسری جانب کچھ لوگ حق جاننے کے باوجود خوف یا مفاد کی وجہ سے خاموش رہتے ہیں، حالانکہ بعض مواقع پر خاموشی بھی جھوٹ کے مترادف ہوتی ہے۔

انہوں نے حالیہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فوج، سپاہ، بسیج، پولیس اور حکومت نے شدید دباؤ کے باوجود ملک کا نظام بہترین انداز میں چلایا۔ دشمن ایران کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا اور اسلامی جمہوریہ مزید طاقتور بن کر سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی نظر ان لوگوں پر تھی جو میدان میں نہیں آئے، کیونکہ وہ داخلی انتشار اور خانہ جنگی پیدا کرنا چاہتے تھے، مگر ان کی یہ سازش بھی ناکام رہی۔

سید حسن خمینی نے زور دیا کہ جنگ ہو یا صلح، کامیابی کے لیے قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔ جنگ کے میدان میں موجود سپاہی اور سفارت کاری کے میدان میں کام کرنے والا شخص، دونوں ملک کے سپاہی ہیں۔ بڑے فیصلے ہوجانے کے بعد سب کو ان کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج دشمن ایران کو اندر سے اقتصادی مشکلات کا شکار کرنا چاہتا ہے۔ عوام مسائل کی وجوہات سمجھتے ہیں، لیکن انہیں حکومت اور ماہرین سے ان کے حل کی توقع ہے۔

آخر میں انہوں نے امام خمینیؒ کو انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کی روح قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام کے افکار کو کمزور کرنا اس درخت کی بنیاد کمزور کرنے کے مترادف ہے جس پر موجودہ نظام قائم ہے۔

#جنگ
#ایران


#انقلاب

طبابت صرف علاج نہیں، ایک انسانی اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے: آیت اللہ اعرافیحوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے ڈاکٹروں ک...
25/08/2026

طبابت صرف علاج نہیں، ایک انسانی اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے: آیت اللہ اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے ڈاکٹروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا: طبابت سے تعلق رکھنے والے افراد اور طبی عملہ علم، مہارت اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کا گراں قدر سرمایہ ہیں، جو اللہ تعالیٰ کی سب سے قیمتی نعمت، یعنی انسانی زندگی اور صحت کی حفاظت کی اپنی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں۔



#طبابت
#علاج


مکمل بیان کمنٹ باکس میں پڑھیں

تصاویر/ شہیدہ سیدہ بشریٰ حسینی خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریبحوزہ/ رہبر شہید کی بیٹی، شہیدہ سیدہ بشریٰ حسینی خامنہ ای ...
25/08/2026

تصاویر/ شہیدہ سیدہ بشریٰ حسینی خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب
حوزہ/ رہبر شہید کی بیٹی، شہیدہ سیدہ بشریٰ حسینی خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب مسجدِ جامعہ صنعتی شریف میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور حکام نے شرکت کی۔


*🔰ہفتۂ وحدت شیعہ سنی اتحاد مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے: متولی حرم حضرت عبدالعظیم حسنیؑ*حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مط...
25/08/2026

*🔰ہفتۂ وحدت شیعہ سنی اتحاد مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے: متولی حرم حضرت عبدالعظیم حسنیؑ*

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت عبدالعظیم حسنیؑ تہران کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی عسکر نے کہا ہے کہ ہفتۂ وحدت شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی مضبوط کرنے کا اہم موقع ہے۔ دشمن شیعہ اور سنی میں فرق نہیں کرتا بلکہ مسلمانوں میں اختلاف پیدا کرکے عالم اسلام کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل سنت 12 ربیع الاول جبکہ شیعہ 17 ربیع الاول کو ولادتِ رسول اکرمؐ کا دن مانتے ہیں۔ ان دونوں تاریخوں کے درمیان ایام کو ’’ہفتۂ وحدت‘‘ قرار دینے کا مقصد شیعہ سنی اتحاد اور امت مسلمہ کے درمیان یکجہتی کو فروغ دینا تھا، جسے امام خمینیؒ نے بھی قبول کیا۔

حجۃالاسلام قاضی عسکر نے قرآن کریم کی آیت «وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِیعًا وَلَا تَفَرَّقُوا» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام مسلمانوں کو اتحاد اور تفرقے سے دور رہنے کی تعلیم دیتا ہے۔ قرآن واضح کرتا ہے کہ باہمی نزاع مسلمانوں کی قوت اور اقتدار کو کمزور کردیتا ہے، اس لیے اگر مسلمان دنیا میں مضبوط بننا چاہتے ہیں تو انہیں متحد رہنا ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وحدت کا مطلب یہ نہیں کہ شیعہ اپنے عقائد چھوڑ کر سنی ہوجائیں یا اہل سنت شیعہ ہوجائیں، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان اپنے مشترکات کو بنیاد بنا کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ تمام مسلمان ایک خدا، ایک رسولؐ اور ایک قبلہ کے ماننے والے ہیں اور ان کے درمیان متعدد دینی و اخلاقی اقدار مشترک ہیں۔

حرم حضرت عبدالعظیمؑ کے متولی نے مقدسات کی توہین سے اجتناب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے کے لیے مقدسات کی توہین کرتے ہیں اور ایسے اقدامات کو شیعہ مذہب سے منسوب کرتے ہیں، حالانکہ اس طرز عمل کا امام خمینیؒ، رہبر انقلاب یا مکتب اہل بیتؑ سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم حتیٰ کہ دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین سے بھی روکتا ہے، کیونکہ اس سے ردعمل اور مزید اختلافات جنم لیتے ہیں۔ لہٰذا مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کسی صورت درست نہیں۔

حجۃالاسلام قاضی عسکر نے داعش جیسے تکفیری گروہوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن شیعہ اور سنی میں فرق نہیں کرتا۔

شہی-د آیت اللہ خامنہ ای اور میناب کے معصوم شہداء کی یاد میں کراچی میں شعری کانفرنسحوزہ/ کراچی میں خانۂ فرہنگ اسلامی جمہ...
25/08/2026

شہی-د آیت اللہ خامنہ ای اور میناب کے معصوم شہداء کی یاد میں کراچی میں شعری کانفرنس

حوزہ/ کراچی میں خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیرِ اہتمام ’’شعری کانفرنس صبحِ شہادت‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں ش-ہیدِ امت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (قدس سرہ) اور میناب اسکول کے معصوم شہداء کو شعراء نے منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔

#کراچی
#پاکستان
#ایران
#رہبر
#کانفرنس

گھر میں نماز کے لیے مخصوص جگہ کے روحانی اثرات؛ آیت اللہ جوادی آملی کی اہم نصیحتحوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت ا...
21/08/2026

گھر میں نماز کے لیے مخصوص جگہ کے روحانی اثرات؛ آیت اللہ جوادی آملی کی اہم نصیحت

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے تفسیر سوره حجر کے درس کی انیسویں نشست میں نماز کی جگہ «مصلّیٰ» کے معنوی مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اہلِ خانہ کو گھر میں نماز اور عبادت کے لیے ایک مخصوص جگہ مقرر کرنے کی ترغیب دی۔

انہوں نے کہا کہ اگر گھر میں سہولت ہو تو ایک کمرہ نماز کے لیے مخصوص کیا جائے، جہاں گھر کے افراد نماز، دعا اور مناجات ادا کریں، اور اگر الگ کمرہ مختص کرنا ممکن نہ ہو تو گھر کے کسی حصے میں ایک معین جگہ کو نماز و عبادت کی جگہ قرار دیا جائے اور ہمیشہ اسی جگہ نماز ادا کی جائے۔

آیت اللہ جوادی آملی نے مزید فرمایا کہ دینی روایات میں مصلّیٰ کے روحانی اثرات کی طرف اشارہ ملتا ہے؛ یہاں تک کہ اگر کسی محتضر کی جان کنی دشوار ہو تو اسے اس جگہ لے جانے کی سفارش کی گئی ہے جہاں وہ گھر میں نماز پڑھا کرتا تھا، کیونکہ وہاں اس کے لیے جان دینا آسان ہونے کی امید ہوتی ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عبادت کے لیے ایک مخصوص جگہ مقرر کرنا، اگرچہ بظاہر ایک معمولی امر محسوس ہوتا ہے، لیکن اس کے معنوی اثرات سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔

ماخذ: تفسیر سوره حجر، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی، درس نمبر 19۔


#نماز
#دعا
#مناجات
#تفسیر
#عبادت

تصاویر/ شب شہادتِ امام حسن عسکریؑ کے موقع پر مسجد مقدس جمکران کی فضا سوگوارحوزہ/ امام حسن عسکریؑ کی شب شہادت کی مناسبت س...
21/08/2026

تصاویر/ شب شہادتِ امام حسن عسکریؑ کے موقع پر مسجد مقدس جمکران کی فضا سوگوار

حوزہ/ امام حسن عسکریؑ کی شب شہادت کی مناسبت سے مسجد مقدس جمکران میں مجالس عزا کا انعقاد ہوا، جہاں زائرین اور مجاورین نے بارگاہِ امامؑ میں حاضری دے کر نوحہ خوانی اور مرثیہ سرائی کے ذریعے اپنے غم و عقیدت کا اظہار کیا۔

Address

Qom

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hawzah News Agency Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hawzah News Agency Urdu:

Shortcuts

Share