07/12/2022
بٹگرام کے دورافتادہ علاقہ پاشتو آلائی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد:
ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان اور اسسٹنٹ کمشنر جواد احمد نے محکمہ صحت ، ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام اور روشن فاونڈیشن کے اشتراک سے علاقہ پاشتو تحصیل آلائی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں میڈیکل سپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، ڈینٹل سرجن، گائنا کالوجسٹ، پلمونالوجسٹ، جنرل سرجن اور دوسرے ماہر کنسلٹنٹس نے لگ بھگ 585 سے 600 مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر, اسسٹنٹ کمشنر آلائی اور فنانس آفیسر کیمپ میں موجود رہے۔علاقہ مشران نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو خوب سراہا اور کہا کہ لوگوں کا کثیر تعداد میں میڈیکل کیمپ میں شرکت اس کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود سے یہ گزارش بھی کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے کیمپ منعقد کریں تاکہ غریب لوگ اس سے مستفید ہو سکے۔
Asad Ullah Sabir