Sadae Allai News

Sadae Allai News News Reporter Abdul Jabbar Farooqi Allai Battagram

14/08/2026

کراچی،دارالعلوم( فاروقی الائی نیوز)
الائی کے شاعرِ بے لگام کا کانفیڈنس لیول دیکھیں!
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے سامنے ہزاروں طلبہ کے ہجوم میں کھڑے ہو کر نعرے لگانا بھی کوئی آسان کام نہیں! شاعرِ بے لگام پورے اعتماد کے ساتھ نعرے لگا رہے تھے، جبکہ بغل میں کھڑا ایک طالب علم مسلسل کہنی مار کر اشارہ کر رہا تھا:"بس کر دیں استاد جی،
لیکن شاعرِ بے لگام کہاں رکنے والے تھے! نعرے جاری رہے، بلکہ نعرے کا جواب بھی حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے دیا اور آخر میں "ماشاءاللہ" بھی فرمایا۔
واقعی، ہزاروں طلبہ کے درمیان ایسا کانفیڈنس ہو تو بندہ شاعرِ بے لگام ہی کہلائے گا!











پاکستان:ربیع الاول 1448ھ کے چاند کا اعلان (فاروقی الائی)پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے باضابطہ اعلان کے مطابق آج ر...
13/08/2026

پاکستان:
ربیع الاول 1448ھ کے چاند کا اعلان
(فاروقی الائی)
پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے باضابطہ اعلان کے مطابق آج ربیع الاول 1448ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔
لہٰذا یکم ربیع الاول 1448ھ بروز ہفتہ، 15 اگست 2026ء کو ہوگی۔
جبکہ 12 ربیع الاول 1448ھ بروز بدھ، 26 اگست 2026ء کو ہوگی۔











الحمدلله!ماشاء الله لا قوۃ الا باللهجامعہ کے لیے ایک اور شاندار اعزاز: قاری آیان عباسی نے "آزادی مقابلہ حسنِ قرأت" میں پ...
12/08/2026

الحمدلله!
ماشاء الله لا قوۃ الا بالله
جامعہ کے لیے ایک اور شاندار اعزاز:
قاری آیان عباسی نے
"آزادی مقابلہ حسنِ قرأت" میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔۔۔
جامعہ کے شعبہ تجوید و قراءات کے ہونہار طالب علم قاری آیان عباسی نے ایک بار پھر اپنی بلاشبہ بہترین اور لحنِ داؤدی کی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے
اقصیٰ اسلامک سنٹر
(جامع مسجد اقصیٰ، مین بازار ہری پور) کے زیرِ اہتمام
12 اگست 2026 بروز بدھ منعقدہ
"آزادی مقابلہ حسنِ قرأت"
میں پہلی پوزیشن (پہلا انعام) حاصل کر کے جامعہ کا نام ایک بار پھر روشن کر دیا ہے۔
جامعہ کی انتظامیہ اور اساتذہ کرام قاری آیان عباسی، ان کے والدین اور شعبہ تجوید و قراءات کے اساتذہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اور قاری صاحب کے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔

#جامعہ #اقصیٰ_اسلامک_سنٹر #مبارکباد

#القارئ #التجويد #جامعة

11/08/2026

راولپنڈی: آج 11 اگست 2026 کو شدید گرمی کے بعد باران رحمت کا سلسلہ جاری ہے، الحمدللہ۔











بٹگرام آلائی: (فاروقی الائی)جنت نظیر وادی الائی کی خوبصورترین وادی چوڑ کا خوبصورت منظر۔  اشیاء کی بڑی چراگاہوں میں ایک و...
04/08/2026

بٹگرام آلائی: (فاروقی الائی)
جنت نظیر وادی الائی کی خوبصورترین وادی چوڑ کا خوبصورت منظر۔ اشیاء کی بڑی چراگاہوں میں ایک وادی چوڑ الائی ہے جو اپنی قدرتی خوبصورتی، سرسبز میدانوں اور ٹھنڈی، خوشگوار فضاء کی وجہ سے ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ گرمیوں میں یہ چراگاہ سبز گھاس، رنگ برنگے جنگلی پھولوں اور دلکش مناظر سے بھر جاتی ہے۔ یہاں چرنے والے مویشی، بلند پہاڑ اور صاف ماحول ہر آنے والے کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ وادی چوڑ فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک خوبصورت اور پُرسکون سیاحتی مقام ہے۔












31/07/2026

راولپنڈی:
باران رحمت کا سلسلہ جاری











راولپنڈی: مسجد الرحمن میں درسِ ختمِ قرآن کی بابرکت اختتامی تقریب، سینکڑوں افراد کی شرکتراولپنڈی (تحریر عبدالجبار آلائی):...
23/07/2026

راولپنڈی: مسجد الرحمن میں درسِ ختمِ قرآن کی بابرکت اختتامی تقریب، سینکڑوں افراد کی شرکت
راولپنڈی (تحریر عبدالجبار آلائی): جامع مسجد الرحمن راولپنڈی میں جاری درسِ ختمِ قرآن کی روح پرور اختتامی تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں مہتمم جامعہ فرقانیہ مولانا عبدالمجيد ہزاروی صاحب، مولانا عدنان رشید صاحب، وفاق المدارس العربیہ پنجاب کے صوبائی صدر مفتی عبدالرحمن صاحب، مفتی مجیب الرحمن صاحب، مولانا بنیامین صاحب، مفتی عبدالرشید صاحب جبکہ دیگر مقامی و غیر مقامی علماء کرام، حفاظ، طلبہ، تجار ،معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز نہایت روح پرور انداز میں ملک کے معروف قاری قاری محمد اخلاق مدنی صاحب کی دلنشین تلاوت سے ہوا۔ انہوں نے قرآنِ کریم کی آخری دو سورتیں، سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی ابتدائی آیات کی تلاوت کی، جس سے محفل پر روحانیت اور خشوع و خضوع کی کیفیت طاری ہوگئی اور شرکاء نے انتہائی عقیدت و انہماک سے تلاوتِ کلامِ پاک سماعت کی۔
اس موقع پر شیخ الحدیث حضرت مولانا قاضی مشاق احمد صاحب نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس مبارک درسِ قرآن کا آغاز 1989ء میں کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ عظیم علمی و دینی سلسلہ گزشتہ 37 برس سے مسلسل جاری ہے، جس سے ہزاروں افراد نے قرآنِ کریم کی تعلیمات سے استفادہ کیا اور اپنی دینی زندگی کو سنوارنے کا موقع حاصل کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ 13 برسوں کے دوران یہ درسِ ختمِ قرآن کی تیسری تکمیل ہے، جو اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل اور اہلِ خیر کی دعاؤں اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے قرآنِ مجید کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اس کے پیغام کو عام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ حضرت مولانا قاضی مشاق احمد صاحب نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی تشریف لانے پر حضرت مولانا مفتی غلام الرحمن صاحب مہتمم جامعہ عثمانیہ پشاور کا دلی شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام علماء کرام، معزز مہمانوں، طلبہ، معاونین، منتظمین اور دور و نزدیک سے تشریف لانے والے جملہ شرکاء کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا، جن کی شرکت سے یہ بابرکت محفل مزید باوقار اور کامیاب ہوئی۔ اللہ تعالیٰ تمام حاضرین، معاونین اور منتظمین کو اپنی بارگاہ میں بہترین اجرِ عظیم عطا فرمائے اور اس دینی و قرآنی خدمت کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔
بہر حال تقریب کے مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی غلام الرحمن صاحب، مہتمم جامعہ عثمانیہ پشاور، تھے۔ انہوں نے اپنے خصوصی خطاب میں قرآنِ کریم کی عظمت، اس سے مضبوط تعلق قائم رکھنے اور معاشرے میں دینی شعور کو فروغ دینے کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ مجید انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، اور اس کی تعلیمات پر عمل ہی امتِ مسلمہ کی کامیابی اور اتحاد کی ضمانت ہے۔
مفتی غلام الرحمن صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر مسجد میں باقاعدگی سے درسِ قرآن کا اہتمام ہونا چاہیے تاکہ لوگ قرآنِ کریم کا صحیح پیغام سمجھ سکیں اور اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن سے مضبوط تعلق ہی امت کی اصلاح، اتحاد اور کامیابی کا راستہ ہے۔
اختتامی دعا میں ملکِ پاکستان کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد، دینی مدارس کی ترقی، اور عالمِ اسلام کے امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اس بابرکت محفل کو ایمان افروز قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسے علمی و اصلاحی اجتماعات کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
نوٹ :حضرت مفتی صاحب نے سورہ اخلاص کی روشنی میں عقیدہ توحید بیان کرنے کے بعد اس پر اثر انداز 5 باتیں اور 4 حفاظتی تدابیر کے حوالے سے فرمایا
کہ سورہ فلق میں ایک حفاظتی تدبیر اور اثر انداز 4 باتیں
حفاظتی تدبیر نمبرایک:
1- صبح کے رب کی پناہ مانگنا

اثر انداز چار عوامل
1- ہر اس چیز کی برائی سے جو اس نے پیدا کی۔
2- اور اندھیری رات کی برائی سےجب وہ چھا جائے۔
3-اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کی برائی سے۔
4-اور حسد کرنے والے کی برائی سے، جب وہ حسد کرے۔
جبکہ سورہ الناس میں عقیدہ توحید کے حوالے سے 3 حفاظتی تدابیر اور 1 اثر انداز عامل کا ذکر ہے۔
حفاظت تدابیر 3:
1- کہہ دیجیے: میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔
2- لوگوں کے بادشاہ کی۔
3- لوگوں کے معبودِ برحق کی۔
اثر ا انداز بات 1
1- وسوسہ ڈالنے والے، پیچھے ہٹ جانے والے کی برائی سے۔
جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے۔
خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔
اور پھر فرمایا کہ یہاں یہ اخری بات کے لئے 3 حفاظتی تدابیر ذکر کر کے کہ اس کا نقصان زیادہ ہے اس لئے 3 حفاظتی تدابیر ذکر کر دئے ہیں۔
توعقیدۂ توحید پر اثر انداز ہونے والی بنیادی چیزیں پانچ ہیں، جبکہ اس کی حفاظت کے لیے چار اہم تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں۔ جب انسان ان پانچ فتنوں سے اپنے عقیدے کی حفاظت کرتا ہے تو اس کا عملی تقاضا یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اعمالِ صالحہ پر خصوصی توجہ دے۔
اس کے لیے عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاقیات کو قرآن و سنت کے مطابق سنوارنا لازم ہے۔ یہی مضبوط عقیدہ اور صالح اعمال دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح عقیدہ اپنانے، اس پر ثابت قدم رہنے اور اپنی زندگی کو نیک اعمال سے مزین کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
















راولپنڈی: (فاروقی الائی)پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے باضابطہ اعلان کے مطابق صفر المظفر 1448ھ کا چاند نظر آگیا ہے...
15/07/2026

راولپنڈی: (فاروقی الائی)
پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے باضابطہ اعلان کے مطابق صفر المظفر 1448ھ کا چاند نظر آگیا ہے۔ جس کے بعد یکم صفر المظفر بروز جمعرات، 16 جولائی 2026ء کو ہوگی۔
اللہ تعالیٰ ماہِ صفر کو ملک و ملت اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت، امن و سلامتی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔









بٹگرام آلائی: (فاروقی الائی)آج 29 محرم الحرام 1448ھ مطابق  15 جولائی 2026 بروزِ بدھ شام کو ان شآءاللہ العزیز پورے پاکستا...
15/07/2026

بٹگرام آلائی: (فاروقی الائی)
آج 29 محرم الحرام 1448ھ مطابق 15 جولائی 2026 بروزِ بدھ شام کو ان شآءاللہ العزیز پورے پاکستان میں صفر المظفر چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔
اسلام آبادکےافق پر شام کو چاندکی کیفیت کچھ اس طرح ہوگی :
السمت : 286درجے٬
زاویہ ارتفاع : 10.66درجے ٬
فرقِ غروبین : ایک گھنٹہ ٬
عمر : 28گھنٹے39منٹ ٬
بیاض : 2.1٪ -
ماہر فلکیات استاد محترم حضرت مولانا حبیب اللہ نعمانی صاحب آلائی

{ عاجزحبیب اللہ نعمانی الائی}









کوہاٹ: (فاروقی آلائی)جامعہ فرقانیہ مدینہ کوہاٹی بازار راولپنڈی شعبہ تجوید سال دوم کے طالب علم قاری آیان عباسی نے صوبائی ...
03/07/2026

کوہاٹ: (فاروقی آلائی)
جامعہ فرقانیہ مدینہ کوہاٹی بازار راولپنڈی شعبہ تجوید سال دوم کے طالب علم قاری آیان عباسی نے صوبائی مقابلہ حسن قرآت میں دوسری پوزیشن پر فاتح قرار۔ الحمدللہ،
ماشاء اللہ! یہ جامعہ فرقانیہ اور اس کے اساتذہ کے لیے باعثِ فخر کامیابی ہے۔
الحمد للہ!
اس صوبائی حسنِ قراءت مقابلے میں جامعہ فرقانیہ کے طالبِ علم کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی یقیناً اساتذۂ کرام، بالخصوص قاری محمود شاہ صاحب اور قاری عبدالواحد صاحب کی انتھک محنت، خلوص اور بہترین تربیت کا نتیجہ ہے۔
اللہ تعالیٰ دونوں اساتذۂ کرام کو ان کی خدمات کا بہترین اجر عطا فرمائے، ان کے علم و عمل میں مزید برکت عطا کرے، اور جامعہ فرقانیہ کو اسی طرح دینی، علمی اور قرآنی میدانوں میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین









Indirizzo

Allai

Notifiche

Lasciando la tua email puoi essere il primo a sapere quando Sadae Allai News pubblica notizie e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Scelte rapide

Condividi