16/08/2025
پاکستان سے فکس والی بال کا خاتمہ — روٹیشن والی بال کو فروغ دیں
فکس والی بال ایک ایسا غیر پروفیشنل کھیل ہے جو کھلاڑیوں کے کیریئر کو تباہ کر رہا ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں یہ کھیل موجود نہیں، بلکہ ہر جگہ روٹیشن والی بال رائج ہے، جو ایک باقاعدہ اصول و ضوابط والا کھیل ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کھیلا جاتا ہے۔
جو کھلاڑی روٹیشن والی بال کھیل کر آگے بڑھتے ہیں، وہ بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کرتے ہیں، جبکہ فکس والی بال کھیلنے والے کھلاڑی وقت کے ساتھ اپنی کارکردگی اور شہرت دونوں کھو بیٹھتے ہیں
فکس والی بال کے بڑے نقصانات:
1. کیریئر کا جلد خاتمہ – ایک کھلاڑی جو کئی سال کھیل سکتا ہے، وہ چند سال میں ہی ختم ہو جاتا ہے۔
2. جسمانی نقصان – بار بار غیر متوازن اور سخت کھیل سے کھلاڑی ٹوٹ جاتے ہیں اور مستقل انجری کا شکار ہو جاتے ہیں۔
3. پروفیشنل مواقع کا خاتمہ – فکس والی بال کھیلنے والے کھلاڑی روٹیشن والی بال کے معیار پر پورا نہیں اترتے، اس لیے قومی یا بین الاقوامی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پاتے۔
4. فیڈریشن کا نقصان – ایسے کھلاڑی فیڈریشن کے لیے بوجھ بن جاتے ہیں اور کھیل کی ترقی رک جاتی ہے۔
پاکستان والی بال فیڈریشن کو چاہیے کہ:
روٹیشن والی بال کو ہر سطح پر پروموٹ کرے۔
نوجوان کھلاڑیوں کو روٹیشن سکھانے کے لیے تربیتی کیمپ لگائے۔
روٹیشن والی بال کو فروغ دینے سے نئے لڑکے پروفیشنل معیار سیکھیں گے، پاکستان والی بال مضبوط ہوگی اور بین الاقوامی
سطح پر فخر سے کھڑی ہوگی۔