Urdu Italy اردو اٹلی

Urdu Italy اردو اٹلی EU Visa services & Current Affairs

جدہ سے ریاض تک سفر میں اب تک سعودی شہریوں نے 20 سے زائد گاڑی انعام میں جیت چکی ہے جس میں ایک بوڑھی عورت کی ویڈیو وائرل ہ...
19/09/2024

جدہ سے ریاض تک سفر میں اب تک سعودی شہریوں نے 20 سے زائد گاڑی انعام میں جیت چکی ہے

جس میں ایک بوڑھی عورت کی ویڈیو وائرل ہوئی وہ بھی اس انعام کا حقدار ٹہرایا
اسکی علاوہ ایک سعودی جو اپنی اونٹ کے ساتھ سجدہ کے لئے سر جکایا جو عام لوگوں نے وہی تصویر بہت زیادہ پسند کیا
اور اسے وقت نے تین گاڑیوں کے لیسٹ میں وہی سعودی کو شامل کیا گیا

سعودی عرب 🇸🇦 کے شہریوں نے جدہ سے ریاض بائی روڈ لے جانے والے طیاروں کے ڈرائیوروں کے لئے جگہ جگہ کھانے پینے کا اہتمام کیا اور خوب داد دی 🇸🇦❤️👍

جدہ سے ریاض تک، ایک ہزار کلومیٹر کا سفر مکمل، سعودی ائیر لائن کےبوئنگ 777طیارے ریاض پہنچ گئے۔۔فضا میں اڑنے والی ٹیکنالوجی نے عرب کےصحراؤں میں سفر کیا۔۔ واضح رہے یہ طیارے ریاض سیزن میں شرکت کے لیے لائے گئے ہیں۔۔ جہاں ان میں شاپس، ریستوران اور بچوں کی تفریح کی جگہیں بنائی جائیں گی۔

2700 سال پہلے قدیم ہندوستان میں ایک بہت بڑی یونیورسٹی موجود تھی جہاں دنیا بھر سے 10,500 سے زیادہ طلباء اعلیٰ تعلیم کے لی...
18/09/2024

2700 سال پہلے قدیم ہندوستان میں ایک بہت بڑی یونیورسٹی موجود تھی جہاں دنیا بھر سے 10,500 سے زیادہ طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے آتے تھے۔ یہ قدیم ہندوستان کی تکشاشیلا یونیورسٹی تھی (جسے آج ٹیکسلا کہا جاتا ہے)۔

دنیا کی پہلی یونیورسٹی 700 قبل مسیح میں تکشیلا یا ٹیکسلا یا تکشیلا (اب پاکستان میں) میں قائم کی گئی تھی۔ یہ دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے موجودہ شہر ٹیکسلا کے قریب واقع ہے۔

یونیورسٹی نے فلسفہ، سائنس، طب، ریاضی، اور قانون سے لے کر ادب، فنون، موسیقی، اور بہت کچھ تک مضامین کی ایک جامع صف پیش کی۔

تکشیلا کو 1980 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات میں سے ایک کے طور پر درج کیا تھا۔

اٹلی کی سیر کے لیے پاکستانیوں کو مختصر مدت کے شینگن ویزا کی ضرورت ہے۔ درخواست دینے سے قبل، شینگن ریاستوں کی ضروریات کو س...
15/09/2024

اٹلی کی سیر کے لیے پاکستانیوں کو مختصر مدت کے شینگن ویزا کی ضرورت ہے۔ درخواست دینے سے قبل، شینگن ریاستوں کی ضروریات کو سمجھنا ضروری ہے۔ ویزا کے لیے مالی وسائل کا ثبوت فراہم کرنا اہم ہے، اور بینک اسٹیٹمنٹ 30 دن سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ 20 دن سے زیادہ قیام کے لیے، روزانہ تقریباً 28 یورو درکار ہے، جو 30 دن کے سفر کے لیے تقریباً 258,594 روپے بنتی ہے۔ ویزا درخواست سب سے پہلے اس ملک کے قونصلیٹ میں جمع کروانی ہوگی جہاں سب سے پہلے داخلہ ہوگا۔
🇮🇹

"وطن نہ تو زمین کا ٹکڑا ہوتا اور نہ ہی لوگوں کے گروہ کا نام ہے -  بلکہ وطن وہ جگہ ہے جہاں انسانی عزت و وقار محفوظ رہے." ...
15/09/2024

"وطن نہ تو زمین کا ٹکڑا ہوتا اور نہ ہی لوگوں کے گروہ کا نام ہے - بلکہ وطن وہ جگہ ہے جہاں انسانی عزت و وقار محفوظ رہے." لیو ٹالسٹائی

"سب سے زیادہ ذہین اور باشعور لوگ کبھی بھی برے نہیں ہو سکتے ۔ کیونکہ برا انسان ہونے کے لیے احمق ہونا اور محدود سوچ کا حام...
14/09/2024

"سب سے زیادہ ذہین اور باشعور لوگ کبھی بھی برے نہیں ہو سکتے ۔ کیونکہ برا انسان ہونے کے لیے احمق ہونا اور محدود سوچ کا حامل ہونا ضروری ہے۔"

نوبل لاریٹ فلسفی
جین پال سارتر

مترجم: آفتاب البلوشی-

"سقراط کی آتش فشاں بیوی زینتپی"🌋🔥 😅کس نے توقع کی ہوگی کہ دنیا کو تہذیب، دانائی اور الفاظ کی طاقت سے واقف کروانے والا فلس...
14/09/2024

"سقراط کی آتش فشاں بیوی زینتپی"🌋🔥 😅
کس نے توقع کی ہوگی کہ دنیا کو تہذیب، دانائی اور الفاظ کی طاقت سے واقف کروانے والا فلسفی سقراط اپنی بیوی کی چیخ و پکار، جہالت اور بے چینی کے بیچ گھرا رہتا تھا۔
اس عورت کی زبان بہت تیز طرار اور کاٹ کھانے والی تھی جس کی وجہ سے اس کا شوہر سقراط ہر روز سحر کے وقت گھر سے باہر نکل جاتا اور غروب آفتاب کے بعد دوبارہ گھر واپس آتا تھا۔ یعنی اس کا اپنی بیوی سے سامنا ہی نہ ہوتا تھا - پھر بھی سقراط اس کے بارے میں لکھتا ہے:
"میں اس عورت کا مقروض ہوں ، اگر وہ نہ ہوتی تو میں کبھی یہ نہ جان پاتا کہ حکمت خاموش رہنے میں ہے اور خوشی کا راز سو جانے میں پوشیدہ ہے۔"😬

وہ یہ بھی کہتا ہے: مجھے تین آفات سے دوچار ہونا پڑا:
زبان، غربت، اور میری بیوی- زبان پر میں اپنی محنت سے غالب آیا ، غربت پر میں معاشی منصوبہ بندی سےغالب آیا ، تیسری آفت بیوی ہے جس پر میں کبھی غالب نہ آ سکا۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے .. جب وہ اپنے شاگردوں کے ساتھ بیٹھا حکمت و دانائی کی باتیں بیان کررہا تھا کہ اس کی بیوی نے حسبِ عادت اونچی آواز میں اس کے شاگردوں کے سامنے ہی سقراط کو لعن طعن اور ملامت کرنا شروع کردیا لیکن اس بار وہ دیکھ کر حیران ہوگیا کہ اس پر پانی بھی برسا تو اس نے پانی پونچھتے ہوئے حیرت زدہ چہرہ کے ساتھ شاگردوں سے کہا کہ:
" ہمیں توقع رکھنی چاہئے کہ اگر اتنی گرج چمک ہورہی ہے تو ضروراس کے بعد بارش بھی برسے گی۔" 😁

اس بدتمیزی کے بعد سقراط کو اس قدر پرسکون، مطمئن اور خاموش دیکھ کر اس کی بیوی کو ہارٹ اٹیک ہوگیا اور اس کی موت واقع ہو گئی-😵

جی ہاں، آپ نے صحیح سنا، سقراط کی بیوی اس کے ساتھ جھگڑا کرتے ہوئے مرگئی۔۔۔ اس کا شوہر خاموش مزاج، ٹھنڈی طبیعت اور ذہنی سکون کا حامل تھا .. لیکن اس کی بیوی آتش فشاں کی طرح تھی.. جس وجہ سے اس کو دل اور کندھے میں شدید درد ہوا اور اس رات وہ انتقال کر گئی۔

تحریر: Musa Pasha

جرمن حکومت نے غیر دستاویزی تارکین وطن کا داخلہ روکنے کیلئے اپنی زمینی سرحدوں پر چیکنگ اور کنٹرول سخت کر دیا۔ اور مہاجرت ...
13/09/2024

جرمن حکومت نے غیر دستاویزی تارکین وطن کا داخلہ روکنے کیلئے اپنی زمینی سرحدوں پر چیکنگ اور کنٹرول سخت کر دیا۔ اور مہاجرت کے ڈبلن معاہدے کو عارضی طور پر معطل کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ یونان اور پولینڈ نے اس عمل پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اس فیصلے سے پورے یورپ میں ایک "ڈومینو" اثر پیدا ہو سکتا ہے جرمن پلین بنا رہا ہے کہ تارکین وطن ان ممالک میں واپس جائے جہاں سے وہ اصل میں یورپی یونین میں داخل ہوئے تھے، یعنی یونان، پولینڈ اور اٹلی۔
برلن نے ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ 2015 سے آسٹریا کے ساتھ اس کی سرحد پر کنٹرول ہے، اور پچھلے سال سے پولینڈ پر چیکنگ اور اگلے ہفتے فرانس، لکسمبرگ، بیلجیئم، نیدرلینڈز اور ڈنمارک تک بڑھا دیا جائے گا۔ یونان نے جرمنی کو خبردار کیا ہے کہ برلن کی جانب سے براعظم کے آزادانہ نقل و حرکت کے شینگن زون کو یکطرفہ طور پر ختم کر کے یورپ میں تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی آمد کو حل نہیں کیا جا سکتا۔
اس ہفتے کے اوائل میں جرمن چانسلر اولاف شولز نے اپنی تمام زمینی سرحدوں پر سخت چیک نافذ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا جسے اس نے غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کی کوشش قرار دیا تھا۔ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی جانچ پڑتال کم از کم چھ ماہ تک، یورپی یونین کے شینگن زون کے وسط میں ہوگی۔
یونانی وزیر اعظم نے جمعرات کو اس تجویز پر تنقید کی۔ یونانی وزیراعظم کیریاکوس میچوتاکیس نے ٹاک ریڈیو پر ایک انٹرویو کے دوران کہا”یورپی سرحدوں کی حفاظت پر ایک منصفانہ سمجھوتہ ہو سکتا “ہمیں گیند کو پہلے داخلے والے ممالک کے کورٹ میں نہیں پھینکنا چاہئے۔
انہوں نے واضح کیا،ان کی حکومت نے ملک اور یورپی یونین کی سرحدوں، خاص طور پر دریائے ایوروس کے ساتھ حفاظت کے لیے منصفانہ اور سخت پالیسی پر عمل کیا ہے۔
اس پالیسی کا اثر سرحد پر تارکین وطن کے داخلے کو کم کرنے اور جزیروں پر حالات کو معمول پر لانے کا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونانی کوسٹ گارڈ نے ہزاروں تارکین وطن کو بچایا ہے۔ نہ کہ پیچھے دھکیلا۔

Indirizzo

Bolzano
39100

Sito Web

Notifiche

Lasciando la tua email puoi essere il primo a sapere quando Urdu Italy اردو اٹلی pubblica notizie e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Condividi