Italy Today Urdu

Italy Today Urdu ITALY TODAY URDU
Bringing you the latest news from Italy in Urdu, including political content | Social Issues | Vlogs | interviews and more.

Stay informed with us every moment.

جسٹس عائشہ اے ملک کو ویانا میں بین الاقوامی لیڈر لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا گیا۔جسٹس عائشہ نے ویانا میں "روڈ میپ ٹو ایکوی...
13/09/2026

جسٹس عائشہ اے ملک کو ویانا میں بین الاقوامی لیڈر لائف ٹائم ایوارڈ سے نوازا گیا۔جسٹس عائشہ نے ویانا میں "روڈ میپ ٹو ایکویلٹی اینڈ پریکٹس میں خواتین کے حقوق" کے عنوان سے سیشن سے خطاب کیا۔

سوئٹزرلینڈ نے پاکستانی طلبہ اور محققین کیلئے 2027-28 کی سرکاری اسکالرشپس کا اعلان کردیا، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تار...
13/09/2026

سوئٹزرلینڈ نے پاکستانی طلبہ اور محققین کیلئے 2027-28 کی سرکاری اسکالرشپس کا اعلان کردیا، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
سوئس حکومت کی ایکسیلنس اسکالرشپ کے تحت اہل پاکستانی امیدوار ایک سالہ تحقیقی اسکالرشپ یا تین سالہ پی ایچ ڈی اسکالرشپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام میں مختلف شعبوں میں تحقیق کی اجازت ہے اور کامیاب امیدوار سوئٹزرلینڈ کی منتخب جامعات اور تحقیقی اداروں میں کام کرسکیں گے۔درخواست گزار کی عمر 35 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور انہیں درخواست سے پہلے سوئٹزرلینڈ میں متعلقہ شعبے کے کسی پروفیسر یا تحقیقی نگران کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔ اسکالرشپ کے تحت ماہانہ 2,450 سوئس فرانک وظیفہ دیا جائے گا، جبکہ درخواست جمع کرانے کی کوئی فیس نہیں۔امیدواروں کو درخواست کیلئے تحقیقی منصوبہ، مختصر تعلیمی تعارف، سفارشی خطوط اور دیگر مطلوبہ دستاویزات تیار کرنا ہوں گی۔ درخواستیں سوئس حکومت کے سرکاری آن لائن نظام کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی، جبکہ ایچ ای سی صرف اس اسکالرشپ سے متعلق معلومات فراہم کر رہا ہے۔
Disclaimer:
This image was generated using AI and is for illustrative purposes only.

یونانی تیراک کا ناقابلِ یقین کارنامہ 31 گھنٹے 50 منٹ مسلسل تیراکی کر کے یونانی نوجوان یونان سے اٹلی پہنچ گیا۔
08/09/2026

یونانی تیراک کا ناقابلِ یقین کارنامہ 31 گھنٹے 50 منٹ مسلسل تیراکی کر کے یونانی نوجوان یونان سے اٹلی پہنچ گیا۔

روم (اٹلی ٹوڈے اردو) اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت آج جمہوریہ اٹلی کی تاریخ کی سب سے طو...
04/09/2026

روم (اٹلی ٹوڈے اردو) اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت آج جمہوریہ اٹلی کی تاریخ کی سب سے طویل عرصہ برقرار رہنے والی حکومت بن گئی ہے، اپنے بیان میں میلونی نے کہا کہ وہ اس حقیقت کو شکرگزاری اور ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ قبول کرتی ہیں۔ ان کے مطابق سیاسی استحکام کوئی ریکارڈ نہیں بلکہ وہ بنیاد ہے جو ملک کو منصوبہ بندی، فیصلے کرنے، وعدے پورے کرنے اور عالمی سطح پر باوقار مقام حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں حکومت نے روزگار کے مواقع بڑھانے، بے روزگاری کم کرنے، خاندانوں اور کاروباروں کی حمایت، قومی سلامتی مضبوط بنانے، عوامی مالیات کو ذمہ داری سے سنبھالنے اور بین الاقوامی سطح پر اٹلی کی ساکھ بحال کرنے کے لیے کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نتائج سامنے ہیں، تاہم ابھی بھی بہت سا کام باقی ہے۔میلونی نے حکومت کے استحکام کا سہرا صرف اپنی ذات کو دینے کے بجائے اپنی اتحادی جماعتوں کو دیا۔ ان کے مطابق چار سال سے متحد اتحاد ایک مشترکہ وژن کے تحت حکومت کر رہا ہے اور اس کا مقصد کسی کی مخالفت نہیں بلکہ اٹلی کے لیے ایک مشترکہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانا ہےانہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں کہ جمہوریہ اٹلی کی تاریخ کی تین طویل ترین حکومتیں سب کی سب مرکزِ دائیں بازو (سینٹر رائٹ) اتحاد کی حکومتیں ہیں۔ ان کے بقول استحکام اس وقت پیدا ہوتا ہے جب اتحاد مشترکہ اقدار، اہداف اور قومی وژن پر قائم ہو۔وزیرِاعظم نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں اطالوی عوام نے ان پر اعتماد کیا تھا، جسے حکومت نے کبھی "کھلا مینڈیٹ" نہیں سمجھا اور نہ ہی اسے معمولی جانا۔میلونی نے کہا کہ آئندہ سال حکومت دوبارہ عوام کے سامنے اپنی کارکردگی، آئندہ کے اہداف اور مستقبل کے وژن کے ساتھ جائے گی، اور فیصلہ ایک بار پھر اطالوی عوام ہی کریں گے کہ آیا وہ اس سفر کو جاری رکھنے کے حق میں ہیں یا نہیں۔

پاکستانی طلبہ کی جانب سے سٹڈی ویزے پر اٹلی جانے کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں میں جعلی اور ٹمپرڈ دستاویزات کے استعمال ک...
03/09/2026

پاکستانی طلبہ کی جانب سے سٹڈی ویزے پر اٹلی جانے کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں میں جعلی اور ٹمپرڈ دستاویزات کے استعمال کا انکشاف ہوا اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اسٹڈی ویزا کی درخواستوں کے ساتھ جعلی اور مشکوک دستاویزات جمع کرانے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سفارتخانے نے طلبہ کو اس عمل سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں نہ صرف ویزا درخواست فوری طور پر مسترد ہو سکتی ہے بلکہ مستقبل میں دی جانے والی ویزا درخواستوں پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔جعلی اور ٹمپرڈ دستاویزات کے استعمال کے جانچ پڑتال کا عمل مزید سخت ہونے کے باعث پاکستانی اسٹوڈنٹ کے اٹلی کے ویزے کا حصول بھی مشکل ہونے کا امکان ہے

03/09/2026

Italy issues a serious warning to students applying for Study Visas.
Stay honest. Protect your future.

03/09/2026

History made in Italy Giorgia Meloni has officially led Italy’s longest-running government since World War II, breaking a record that stood for decades. A major political milestone!

اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اسٹڈی ویزا کی درخواستوں کے ساتھ جعلی اور مشکوک دستاویز...
03/09/2026

اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اسٹڈی ویزا کی درخواستوں کے ساتھ جعلی اور مشکوک دستاویزات جمع کرانے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سفارتخانے نے طلبہ کو اس عمل سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں نہ صرف ویزا درخواست فوری طور پر مسترد ہو سکتی ہے بلکہ مستقبل میں دی جانے والی ویزا درخواستوں پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی یورپ میں منگنی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ،ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے ذرائع نے د...
29/08/2026

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی یورپ میں منگنی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں ،ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگیتر کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت وادوز سے ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ مقرر کرنے لیختن شٹائن پہنچ گئے ہیں، آصف علی زرداری کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد بھی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی تقریب رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔لیختن شٹائن (Liechtenstein) مغربی یورپ میں سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ایک چھوٹا اور خوبصورت خود مختار ملک ہےجس کا دارالحکومت وادوز Vaduz ہے۔۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے ...
26/08/2026

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ائیرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی جو بجھادی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی جب کہ 15 جاں بحق ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پمز اسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، امدادی کارروائیوں میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نےحصہ لیا، حادثے میں 14 بچے مکمل جھلس گئے۔

Indirizzo

Bolzano
39100

Telefono

+393885628555

Sito Web

Notifiche

Lasciando la tua email puoi essere il primo a sapere quando Italy Today Urdu pubblica notizie e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Contatta L'azienda

Invia un messaggio a Italy Today Urdu:

Scelte rapide

Condividi