Travel with Usman

Travel with Usman میرا پیغام مُحبت
میرا شوق دُنیا گُھومنا

اٹلی🇮🇹 میں تین سالہ امیگریشن پلان منظور:پانچ لاکھ سے زائد غیر ملکی ورکرز کو کام کی اجازت دی جائے گی,آئندہ تین برسوں (202...
06/07/2025

اٹلی🇮🇹 میں تین سالہ امیگریشن پلان منظور:
پانچ لاکھ سے زائد غیر ملکی ورکرز کو کام کی اجازت دی جائے گی,
آئندہ تین برسوں (2026 سے 2028 تک) میں 500,000 سے زائد غیر ملکی شہریوں کو قانونی طور پر اٹلی 🇮🇹 میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
یہ منصوبہ غیر ملکی ورکرز، گھریلو ملازمین نگہداشت فراہم کرنے والی خواتین ، زرعی اور موسمی مزدوروں کے لیے مختص ہے۔
سالانہ کوٹہ کی تفصیل:
2026: 164,850 افراد
2027: 165,850 افراد
2028: 166,850 افراد
کام کے شعبہ جات:
1. غیر موسمی (Non-Stagionali) و خود مختار ملازمتیں:
ہر سال 76,850 افراد کے لیے اجازت۔
2. گھریلو ملازمین و نگہداشت کی خدمات:
2026: 13,600 افراد
2027: 14,000 افراد
2028: 14,200 افراد
3. سیزنل (موسمی) ورکز، جیسے زرعی و سیاحتی شعبے:
2026: 88,000 افراد
2027: 89,000 افراد
2028: 90,000 افراد
حکومت نے واضح کیا ہے کہ اُن ممالک کو ترجیح دی جائے گی جو اٹلی🇮🇹 کے ساتھ مل کر غیر قانونی ہجرت کے خلاف عملی اقدامات کریں گے۔ اٹلی🇮🇹 ایسے ممالک سے منظم ہجرت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی معاہدے بھی کرے گا۔
وزیر داخلہ ماتئو پیانٹیدوزی نے کہا:
"یہ منصوبہ قانونی طریقے سے افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور غیر قانونی اسمگلروں کے نیٹ ورک کے خلاف ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہوگا۔"
حکومت کی رپورٹ کے مطابق، سابقہ تین سالہ منصوبے (2023–2025) کے دوران اعلان کردہ کوٹہ کا بہت تھوڑا حصہ ہی استعمال ہو سکا تھا:
2023 میں صرف 13٪ درخواستیں کامیاب ہوئیں (16,188 پرمٹ جاری)

2024 میں یہ شرح مزید کم ہو کر صرف 7.8٪ رہ گئی (صرف 9,331 اجازت نامے جاری ہوئے)
حکومت نے درخواست جمع کروانے کے موجودہ طریقہ کو ختم کرنے یا بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ درخواست گزاروں کو پورے سال کے دوران اپلائی کرنے کا موقع دیا جا سکے۔
یہ منصوبہ اٹلی🇮🇹 میں قانونی ہجرت کو فروغ دینے اور مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کی ایک سنجیدہ اور مثبت کوشش ہے۔ اگر اس پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کیا گیا تو نہ صرف غیر ملکیوں کو فائدہ ہوگا بلکہ اطالوی معیشت کو بھی تقویت ملے گی.








اٹالین فوٹوگرافر   𝐕𝐚𝐥𝐞𝐫𝐢𝐨 𝐌𝐢𝐧𝐚𝐭𝐨 نے ایک خاص تصویر لینے کے لیے چھ طویل سال صبر اور انتظار میں گزارے۔ وہ ایک خوبصورت منظر...
03/07/2025

اٹالین فوٹوگرافر 𝐕𝐚𝐥𝐞𝐫𝐢𝐨 𝐌𝐢𝐧𝐚𝐭𝐨
نے ایک خاص تصویر لینے کے لیے چھ طویل سال صبر اور انتظار میں گزارے۔ وہ ایک خوبصورت منظر کو کیمرے میں قید کرنا چاہتے تھے، جس میں چاند، پہاڑ اور ایک چرچ ایک ساتھ ایک ہی تصویر میں مکمل ہم آہنگی سے نظر آئیں۔ یہ سب حاصل کرنا نہایت صبر، اور محنت طلب تھا۔

ویلیریو کو چاند، پہاڑ اور چرچ کی پوزیشن کا مطالعہ کرنا پڑا تاکہ وہ صحیح وقت اور زاویہ تلاش کر سکیں جب یہ تینوں چیزیں بالکل ایک لائن میں آ جائیں۔ وہ کئی بار اسی مقام پر گئے، موسم اور سال کے صحیح وقت کا انتظار کرتے رہے۔ کئی مرتبہ وہ شاید مایوس بھی ہوئے ہوں، مگر انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی اور اپنے خواب کے پیچھے لگے رہے۔

آخرکار، چھ سال کی محنت اور لگن کے بعد، ویلیریو کو وہ لمحہ مل گیا جس کا وہ انتظار کر رہے تھے
ایک شاندار تصویر، جس میں چاند پہاڑ اور چرچ کے اوپر روشن ہو رہا تھا اور ایک جادوئی منظر تخلیق ہو رہا تھا۔ ان کا کام اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ صبر اور جذبہ آپ کو حیرت انگیز نتائج دے سکتے ہیں،
اور دوسروں کو بھی حوصلہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے خوابوں کے پیچھے لگے رہیں، چاہے کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے۔

Italian photographer Valerio Minato spent six long years waiting for the perfect moment to take a special photograph. He wanted to capture a beautiful scene where the moon, a mountain, and a basilica all lined up perfectly in one shot. It took a lot of patience and careful planning to find the right time when everything would come together just right.

Valerio had to study the position of the moon and the mountain, as well as the basilica, to make sure they would align as he hoped. He went to the same spot many times, waiting for the right time of year and the right weather conditions. Sometimes he might have been disappointed, but he never gave up on his dream of capturing this unique view.

Finally, after six years of effort and dedication, Valerio was rewarded with a stunning photo that showed the moon shining brightly above the mountain and basilica, creating a magical scene. His work shows how patience and passion can lead to beautiful results, inspiring others to pursue their own goals, no matter how long it might take.







Portofino, Italy 🇮🇹 ☀️❤️
02/07/2025

Portofino, Italy 🇮🇹 ☀️❤️





کیا آپ کو جھیل گاردا (Garda) کے بارے میں یہ دلچسپ باتیں معلوم ہیں؟یہ حیرت انگیز جھیل اٹلی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔1️⃣ جھیل ...
30/06/2025

کیا آپ کو جھیل گاردا (Garda) کے بارے میں یہ دلچسپ باتیں معلوم ہیں؟
یہ حیرت انگیز جھیل اٹلی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔

1️⃣ جھیل گاردا 20 لاکھ سال سے بھی پرانی ہے —
یہ آخری برفانی دور میں گلیشیئرز کے ذریعے بنی تھی!
2️⃣ یہ تین علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے:
لومبارڈی، وینیٹو، اور ترینتینو-آلٹو آدیجے۔
Lombardy, Veneto, and Trentino Alto Adige.
3️⃣ اس جھیل میں ایک خوبصورت جزیرہ بھی ہے:
ازولا دیل گاردا، جہاں ایک شاندار نیو گوتھک وِلا موجود ہے!
4️⃣ یہاں کا معتدل موسم زیتون، لیموں اور حتیٰ کہ کھجور کے درختوں کو بھی پھلنے پھولنے دیتا ہے!
5️⃣ قدیم رومی بھی یہاں سیر و تفریح کے لیے آیا کرتے تھے — اور آج بھی دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
6️⃣ آپ یہاں پہاڑوں میں ہائیکنگ کے بعد چند منٹوں میں جھیل کنارے بیٹھ کر آرام سے کافی انجوائے کر سکتے ہیں — ہے نا زبردست؟

تو بیگ پیک کریں اور جھیل گاردا کا جادو خود محسوس کریں! 💦⛰️☀

Did you know these fun facts about Lake Garda (Garda)?
This stunning lake is the largest in Italy and it’s full of amazing surprises!

1️⃣ Lake Garda is over 2 million years old —
It was formed by glaciers during the last Ice Age!
2️⃣ It stretches across three regions:
Lombardy, Veneto, and Trentino-Alto Adige.
3️⃣ The lake has a beautiful island:
Isola del Garda, home to a magnificent neo-Gothic villa!
4️⃣ Thanks to its mild climate, olive trees, lemon trees, and even palm trees thrive here!
5️⃣ Ancient Romans used to come here to relax — and today, tourists from all over the world do the same.
6️⃣ You can go from hiking in the mountains to sipping coffee lakeside in just minutes — how cool is that?

So pack your bags and experience the magic of Lake Garda yourself! 💦⛰️☀



09/04/2025

کبھی محسوس ہوا کہ
بعض اوقات دِل کے مطابق
کوئی مُیسر نہیں ہوتا آپ کو
سوائے خود اپنی ذات کے،

پھر دماغ میں جون ایلیا کا ایک شعر آتا ہے کہ،
تھی کسی شخص کی تلاش مُجھے
تو میں نے خود کو ہی مُنتخب کیا🖤

"دل بھی چڑیا کی طرح ہوتے ہیں، وہی اترتے ہیں جہاں خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں ۔🤍🤎
11/03/2025

"دل بھی چڑیا کی طرح ہوتے ہیں، وہی اترتے ہیں جہاں خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں ۔🤍🤎

23/02/2025

الحمداللہ شاید میں اکیلا ہی ہوں جس نے آج بھی میچ جیسی فضول کھیل دیکھنے میں وقت ضائع نہیں کیا😍

I Need Such a Phone
17/02/2025

I Need Such a Phone

قدرت تو محبت کا درس دیتی ہیں نفرت انسان کا بنایا ہوا ذاتی مسئلہ ہے #محبت  #عشق
15/02/2025

قدرت تو محبت کا درس دیتی ہیں
نفرت انسان کا بنایا ہوا ذاتی مسئلہ ہے
#محبت #عشق

14/02/2025

محبت❤
میری محبت کسی دن کی محتاج نہیں
میری محبت لازوال ہے
مجھے نہیں لگتا یہ کبھی کسی زوال کا شکار ہو گی
تم جب بھی آنا چاہو
تمھیں پہلے دن کی طرح محسوس ہو گی یہ محبت
محبت تجارت نہیں ہوتی
جو نفع نقصان دیکھ کر کی جائے
محبت کسی بھی انا اور غصے سے بالاتر چیز کا نام ہے
محبت ہمیشہ یک طرفہ ہوتی ہے
محبت کے بدلے محبت کی توقع رکھنا بھی محبت کو عیب زدہ کر دیتا ہے
اس لئے تم سے بدلے میں محبت کی توقع بھی نہیں رکھتا
محبت تو ایک بہت ہی خوبصورت احساس ہے
جس کو محسوس کر کہ ہی راحت محسوس کی جاسکتی ہیں
لیکن تم نہیں سمجھو گی نہ
کیونکہ تم محبت کو اصولوں کے مطابق دیکھتی اور سوچتی ہو
لیکن ہاں کبھی میرا سامنا ہوا تو میری آنکھوں میں دیکھنا تمھیں ایک لاحاصل سی محبت نظر آئے گی
ممکن ہیں میں تمھاری خوشیوں میں تمھارے ساتھ نہ ہوں گا
تمھاری کامیابیوں پر تالیاں نہ بجا سکوں گا
لیکن تمھارے مشکل حالات میں ہمیشہ تمھارے ساتھ ہوں گا
محبت فاتح عالم ہیں❤

#عشق #محبت

✅️⏪️ اٹلی میں پی ایچ ڈی ایڈمیشنز کے لیے مکمل گائیڈ (PhD in Italy)‼️اٹلی کی یونیورسٹیز ہر سال ھزاروں فلی فنڈڈ پی ایچ ڈی پ...
10/02/2025

✅️⏪️ اٹلی میں پی ایچ ڈی ایڈمیشنز کے لیے مکمل گائیڈ (PhD in Italy)

‼️اٹلی کی یونیورسٹیز ہر سال ھزاروں فلی فنڈڈ پی ایچ ڈی پوزیشنز فراہم کرتی ہیں.ان میں almost ہر فیلڈ کے اسکالرشپس اناؤنس کیے جاتے ہیں۔

✅️ اٹلی میں پی ایچ ڈی کیوں بہترین انتخاب ہے؟🇮🇹

✔️اٹلی میں پی ایچ ڈی کے ایڈمیشنز عام طور پر مارچ سے شروع ہوتے ہیں۔ یہ اناؤنسمنٹس aka پی ایچ ڈی ایڈمیشن کالز یونیورسٹیز کی ویب سائٹس پر اناؤنس ہوتی ہیں، اور ہر یونیورسٹی کا اپنا شیڈول اور اپلائی کرنےکا عمل ہوتا ہے۔

✔️زیادہ تر پی ایچ ڈی پروگرامز کا میڈیم آف انسٹرکشن انگلش ہے۔

✔زیادہ تر یونیورسٹیز میں IELTS اور GRE ریکوائرڈ نہیں ہے۔لیکن بہتر ہے اگر آپ کے پاس ہو۔

✔کم CGPA اور اسٹڈی گیپ کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
✔ریسرچ پبلیکیشنز لازمی نہیں ہیں۔

✔بہت سی یونیورسٹیز میں ایڈمیشن ایپلیکیشن فیس نہیں ہے۔ کچھ یونیورسٹیز میں ایڈمیشن ایپلیکشن فیس ہے ہو سکے تو ان میں ضرور اپلائی کریں۔

✔️پروفیسر کی جانب سے لیٹر آف ایکسپٹنس (LOA) عموماً ضروری نہیں ہوتا، لیکن اگر آپ پہلے سے کسی پروفیسر سے کنٹیکٹ کر لیں تو بہتر ہے۔

✔️اپنا ریسرچ پروپوزل ٹاپک آپ خود منتخب کر سکتے ہیں، یا پہلے سے موجود کسی پروجیکٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

✔ ریسرچ فیلڈ یا ڈیپارٹمنٹ تبدیل کرنا آسان ہے، کیونکہ اٹلی میں ملٹی ڈسپلنری ریسرچ کو سپورٹ کیا جاتا ہے۔

✔️دورانِ پی ایچ ڈی، طلبہ کو یورپ کے دیگر ممالک میں تبادلہ پروگرامز (Fully Funded Exchange Programs) میں جانے کا موقع ملتا ہے۔

✔️پی ایچ ڈی ویزا مسترد ہونے کے چانسز بہت کم ہیں، بشرطیکہ تمام ڈاکیومنٹس مکمل ہوں۔

✔️پی ایچ ڈی کے لیے صرف بیسک ڈاکیومنٹس درکار ہوتے ہیں۔
‼️یوروپاس سی وی
‼️2 ریفرنس لیٹرز
‼️ریسرچ پروپوزل
‼️موٹیویشن لیٹر
‼️تعلیمی دستاویزات
‼️انگلش پروفیشینسی سرٹیفیکیٹ اور ریسرچ
پبلیکیشنز(اگر آپ کے پاس ہوں)۔
‼️پاسپورٹ
.
📌 تمام مطلوبہ ڈاکیومنٹس پہلے سے تیار رکھیں، کیونکہ اٹلی میں 41ویں پی ایچ ڈی سائیکل کے لیے ایڈمیشنز جلد اوپن ہونے والے ہیں۔

07/02/2025

ﺑﺴْﻢِ ﷲِ ﺍﻟﺮَّﺣْـﻤَﻦِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴـــﻢ ..🌿🌷
جمــعہ نہایت مبارک دن ہے تمام نمازوں کے ساتھ ساتھ سورۃ الکہف ، استغفار اور درود شریف کا اہتمام کیجئیے_شـکریہ
اَلّٰلھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی ابْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
اَلّٰلھُمَّ بَارِک عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

Indirizzo

Brescia

Telefono

+393478109489

Sito Web

Notifiche

Lasciando la tua email puoi essere il primo a sapere quando Travel with Usman pubblica notizie e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Condividi