12/09/2026
ڈسکہ میں پٹواریوں کی شامت شروع۔ بہت لوٹ لیا ڈسکہ کے غریب شہریوں کو
1۔ افتخار علی ناگرہ، پٹواری
2۔ طالب حسین ولد محمد بشیر، پرائیویٹ پرسن (PP)
مستفید ہونے والے افراد کے ساتھ ملی بھگت کرکے جعلی مختارِ عام (Power of Attorney) تیار کرنے، جعلسازی، دھوکہ دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات۔
اینٹی کرپشن کی کارروائی کے دوران مذکورہ دونوں ملزمان لاہور ہائی کورٹ، لاہور سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کر لیے گئے۔ یہ کارروائی FIR No. 498/2023، زیر دفعات 420، 468، 471 PPC اور 5(2)/47 PCA، تھانہ اینٹی کرپشن سٹی ڈسکہ کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی۔
مقدمہ کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، جوڈیشل ایکشن (JA) منظور ہو چکا ہے جبکہ چالان عدالتِ اینٹی کرپشن میں جمع کرا دیا گیا ہے۔