19/09/2025
مشن نور کل رات 9بجے جب تاریکی پھیلتی ھے اور ظلم کی زنجیریں ہر طرف سے گھیر لیتی ھیں، تو آواز اٹھانا اور سچائی کا پیغام بلند کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن جاتا ھے۔ مشن نور، اس مشکل گھڑی میں، اذان کی طرح ایک پکار ھے جو سوئے ہوئے ضمیروں کو جگاتی ھے۔ یہ اذان صرف نماز کے لیے نہیں بلکہ ہر اس شخص کے لیے ھے جو خاموشی کی تاریکی میں گم ھے۔
مشن نور پاکستان میں موجودہ ظلم اور فساد کے خلاف ایک چراغ کی مانند کھڑا ھے، جو سچ کی روشنی پھیلاتا ھے۔ یہ ایک ایسی تحریک ھے جو ستم رسیدہ لوگوں کے لیے انصاف اور حق کی بات کرتی ھے۔ یہ معاشرے کے ہر فرد کو اس کا حق یاد دلاتی ھے اور انہیں بیدار کرتی ھے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں۔
یہ مشن ہمیں یاد دلاتا ھے کہ ظلم چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، نور کی ایک چھوٹی سی کرن بھی اس کا مقابلہ کر سکتی ھے۔ یہ ایک مضبوط اور بہادر آواز ھے، جو خاموش رہنے والوں کو حوصلہ دیتی ھے کہ وہ سچ بولیں۔