26/06/2025
25 جون 2025ء
پشاور:
صوبائی دارالحکومت پشاور میں چھاپے کے دوران پولیو مہم کے لئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی فراہم کردہ 20 ہزار سے زائد صابنوں کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے بدھ کے روز پشاور کی سبزی منڈی میں ایک اہم کارروائی کے دوران حکام نے پولیو کے خاتمے کی جاری مہم کے لیے یونیسف کی جانب سے فراہم کردہ صابن کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔ ضبط کی گئی کھیپ میں 20 ہزار اے زائد صابن کی ٹکیاں شامل ہیں، جن پر پولیو مہم کے لیے مخصوص ہونے کا لیبل موجود تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ صابن غیر قانونی طور پر کھلی مارکیٹ میں فروخت کیے جا رہے تھے، جس سے انسانی بنیادوں پر امدادی اشیاء کی فراہمی میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذمہ دار حکام کے مطابق کہ اتنی بڑی تعداد میں سامان کی خرد برد محکمہ صحت اور یونیسف کے مقامی یا ملکی سطح کے اعلی اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت اورچسنگین غفلت کے بغیر ممکن نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس بات کا سراغ لگانے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ امدادی سامان کی اتنی بڑی مقدار سرکاری تقسیم کے نظام سے کیسے بازار میں فروخت کے لئے نکلا۔ ذرائ