Rahat Un Nafs Quran

Rahat Un Nafs Quran Informazioni di contatto, mappa e indicazioni stradali, modulo di contatto, orari di apertura, servizi, valutazioni, foto, video e annunci di Rahat Un Nafs Quran, Creator digitale, Milan.

10/01/2026

HAFIZ SADIKI SAB
JAMYA MASJID NOBOOK LARNO

29/12/2025

#راحة #القرآنالكريم #مصحف

28/12/2025

#القرآنـالكريم #راحة

13/04/2025
24/08/2024

اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ 💔

املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ 💔

ناحق کے لئے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ 💔

شمشیر ہی کیا نعرۂ تکبیر بھی فتنہ 💔

دیارِ ہند میں خواتین اسلام کی ارتدادی لہر کیوں ؟؟
____لون اویس بلالی 🖊️
اہل کشمیر کی وہ خواتین جو رواں دور میں ایمان جیسی قیمتی شیء سے دست برداری اختیار کررہی ہیں ،انہیں کیا معلوم کہ اسی ایمان کے بقاء کے لیے تاریخ میں جس طرح مردوں نے قربانیاں پیش کی ہیں ،اسی طرح خواتین کا تذکرہ اور ان کی قربانیوں کا ذکر کیے بغیر بھی تاریخ اسلام نامکمل رہتی ہے ؛
حسرت و افسوس تو تب ہوا ! جب وادی کشمیر
ضلع بارہ مولہ کی بھی ایک دوشیزہ نے دامن اسلام سے کنی کاٹ کر کفر اختیار کیا ؛ کیا ان کے والدین کا اولاد کے تئیں بے تربیتی کا یہ عالم تھا کہ :وہ اپنی اولاد کو اسلام میں خواتین کے روشن کردار تک سے روشناس نہ کرا پائے ۔💔
انھیں ملکہ بلقیس کے ایمان کا قصہ کبھی سنایا ہوتا !جس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کی یکبارگی دعوت اسلام سے متأثر ہوکر اسلام قبول کیا ،اور کوئی ردوقدح نہیں کی ۔💔
کیا کسی نے حضرت آسیہ بنت محازب کی ایمان کے تحفظ کے خاطر مشقتوں کا ذکر ان کے گوش گزار کبھی نہیں کیا ؟ .💔..
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں خواتین کا کردار دیکھیں!! جس میں نمایاں کردار حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا وحضرت فاطمہ رضی اللّٰہ عنہا کا رہا ہے ۔💔
ام المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جنہوں نے ایمان کے بقاء کی خاطر لذیذ وعزیز چیزوں کو چھوڑا ،سب سے محبوب چیز گھر کو چھوڑ کر شعب ابی طالب میں بھوکا پیاسا رہنا سب برداشت کرکے ایک عظیم قربانی سے تاریخ کے صفحات کو روشن کیا ۔لیکن ایمان سے تہی دامنی کوکسی صورت قبول نہیں کیا ؛💔
حضرت سمیہ رضی اللّٰہ عنہا کی شہادت کے دل دوز ،دل خراش قصے کا تو ہر شہزادئ اسلام کو علم ہونا لازم ہے ؛ ایک ایسا قصہ جسے پڑھ کر ہر آنکھ بھی نم ہو جائے ،تمام تر مشقتوں کو سہتے ہوئے جان قربان کرڈالی ، لیکن پھر بھی اسلام کا دامن نہ چھوڑا ،حبیب کبریا صلی اللہ علیہ وسلم جب یہ ظلم دیکھتے تو صبر کی تلقین اور جنت کا وعدہ فرماتے ،آخر کار اسلام کے سب سے بڑے دشمن ابوجہل کے ہاتھوں ،اماں سمیہ رضی اللہ عنہا کی شہادت ہوئی ۔💔
الغرض تاریخ کے اوراق اس قسم کے واقعات سے بھرے پڑے ہیں جو صرف انہیں صفحات تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ؛💔
اس لیے والدین پر لازم و ضروری ہے کہ اپنی اولاد خاص طور سے بیٹیوں کو امہات المومنین ،صحابیات رضی اللّٰہ عنھن کے واقعات سے روشناس کرایا جائے ، ایمان کی حقانیت کو واضح کیا جائے ،نیز دینی تربیت ،اور بنیادی عقائد کی طرف توجہ دی جائے ۔۔
الله تعالیٰ تمام بیٹیوں کی حفاظت فرمائے اور دین متین پر قائم رکھے ۔۔۔ اس پیغام کو جتنا ہو سکے شیئر ضرور کریں۔ 💔

25/07/2024

چند گزارشات۔ حضرت مولانا رحمت اللہ صاحب کے مریدوں سے

Indirizzo

Milan

Sito Web

Notifiche

Lasciando la tua email puoi essere il primo a sapere quando Rahat Un Nafs Quran pubblica notizie e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Condividi