Abrar Says

Indicazioni Sito Web

Abrar Says ہر محبت کرنے والے کے نام ❤️‍🩹

تماشا سیزن 5 میں لیلیٰ کے ساتھ واقعی زیادتی ہوئی ہے۔ کم از کم اسے ٹاپ فائیو کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کا موقع تو ملنا چاہی...
07/10/2026

تماشا سیزن 5 میں لیلیٰ کے ساتھ واقعی زیادتی ہوئی ہے۔ کم از کم اسے ٹاپ فائیو کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کا موقع تو ملنا چاہیے تھا، کیونکہ وہ اس کی حقدار تھی۔ اس نے پورے سیزن میں ہر گیم میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور یہ ثابت کیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔ وہ لڑی بھی، جھگڑی بھی، محبتیں بانٹیں، پیار دکھایا، غصہ کیا اور ہر وہ رنگ دکھایا جو ایک رئیلٹی شو کو دلچسپ بناتا ہے۔ بڑی اداکارہ ہونے کے باوجود اس نے گھر کے کاموں میں بھی بھرپور حصہ لیا اور خود کو کسی بھی مرحلے پر دوسروں سے بالاتر نہیں سمجھا۔ بادشاہ سلامت پر اس کا لٹو ہونا بھی اس سیزن کی ایک الگ پہچان بن گیا تھا اور بہت سے لوگ اس دلچسپ انداز کو خوب انجوائے کر رہے تھے۔ میرے خیال میں لیلیٰ اس وقت نہ صرف ٹاپ فائیو کی حقدار تھیں بلکہ میرے ذاتی ٹاپ تھری میں بھی شامل تھیں، اس لیے ان کا اتنی جلدی شو سے باہر ہونا مجھے واقعی بہت افسوسناک لگا۔ اس سے صرف لیلیٰ کا نقصان نہیں ہوا بلکہ میرے خیال میں شو کا بھی نقصان ہوا ہے، کیونکہ اگر اتنی بڑی اور معروف اداکارہ فائنل تک پہنچتیں تو ممکن ہے آگے آنے والے سیزنز میں مزید اچھے اور جانے پہچانے لوگ، خصوصاً وہ فنکار جنہوں نے پہلے ہی کچھ کام کر رکھا ہے، اس طرح کے شوز میں شرکت کے لیے زیادہ پُراعتماد ہوتے۔ لیلیٰ نے شو کو اپنا رنگ دیا، انٹرٹین کیا اور اپنی موجودگی بھرپور انداز میں محسوس کروائی، اس لیے ان کا اتنی جلدی چلے جانا واقعی ایک مایوس کن فیصلہ لگا۔
واجد ابرار

عُمیرہ احمد کے نئے ڈرامے ’’رُتبہ‘‘ کی پہلی قسط مجموعی طور پر ایک مضبوط تعارف اور طوفان سے پہلے کی خاموشی محسوس ہوئی۔ کاس...
07/10/2026

عُمیرہ احمد کے نئے ڈرامے ’’رُتبہ‘‘ کی پہلی قسط مجموعی طور پر ایک مضبوط تعارف اور طوفان سے پہلے کی خاموشی محسوس ہوئی۔ کاسٹ بہت بڑی ہے اور پہلی قسط میں زیادہ تر کرداروں کو متعارف کرانے پر توجہ رہی۔ تقریباً ساڑھے سات منٹ کا اوپننگ سین اگرچہ معنی خیز اور اچھی باتوں سے بھرپور تھا، لیکن طوالت کی وجہ سے کچھ بور بھی لگا۔۔۔ ڈرامہ کا آغاز بالکل عُمیرہ احمد کے مخصوص انداز میں ہوا، جہاں شروع ہی سے دینی رنگ نمایاں نظر آتا ہے، جبکہ کہانی ابھی رشتے کی بات اور خاندانوں کے تعارف تک محدود ہے۔۔۔میرا خیال ہے کہ دوسری قسط سے رفتار بہتر ہوگی اور اصل کہانی آہستہ آہستہ کھلے گی۔ اداکاری کی بات کریں تو حبا پہلی بار مجھے خاصی نیچرل اور اچھی لگیں، اگرچہ میں ان کا خاص فین نہیں ہوں۔ طلحہ چہور مونچھوں کے ساتھ بہت جچ رہے ہیں اور یہ کردار ان پر خوب سوٹ کر رہا ہے۔ سلمیٰ حسن بھی اچھی رہیں، جبکہ علی طاہر نے تو پہلے ہی سین سے کردار کو اس طرح اوڑھ لیا کہ حلیہ، گیٹ اَپ، اندازِ گفتگو اور ایکسپریشنز سب کردار کا حصہ محسوس ہوئے۔۔۔ پہلی قسط ہی سے ان کے لیے داد بنتی ہے۔ ارسا غزل بھی ہمیشہ کی طرح پسند آئیں، البتہ ان کی اور ان کے شوہر کی جوڑی میں مجھے میاں بیوی والی کیمسٹری اتنی محسوس نہیں ہوئی، حالانکہ دونوں کی اداکاری اپنی جگہ اچھی تھی۔ مجموعی طور پر پہلی قسط میں کوئی بڑا ہنگامہ یا ڈرامائی دھماکا نہیں، بلکہ یہ واقعی ’’طوفان سے پہلے کی خاموشی‘‘ لگتی ہے۔ ابھی کئی بڑے کرداروں کا باقاعدہ تعارف اور اصل کہانی کا کھلنا باقی ہے، اس لیے اصل امتحان دوسری قسط سے شروع ہوگا۔۔ اس پہلی قسط لئے میری ریٹنگ 7/10 ہے۔۔

واجد ابرار

سیف علی خان پچھلے سیزن کے ونر تھے، اور مزے کی بات یہ ہے کہ پچھلے سیزن میں جب وہ پہلی بار گھر میں داخل ہوئے تھے، تب ہی ہر...
07/10/2026

سیف علی خان پچھلے سیزن کے ونر تھے، اور مزے کی بات یہ ہے کہ پچھلے سیزن میں جب وہ پہلی بار گھر میں داخل ہوئے تھے، تب ہی ہر کوئی دیکھ کر سمجھ گیا تھا کہ بھائی یہ بندہ مقابلہ کرنے نہیں، کپ اٹھانے آیا ہے! پورے سیزن میں سیف ایک طرف اور باقی سب ایک طرف نظر آئے، یعنی ونر والی فیلنگ شروع سے آخر تک بالکل واضح تھی۔ اس سیزن 5 میں بھی جب وہ فائنلسٹس کے درمیان آئے تو ان کی شخصیت، چارم اور اعتماد باقی سب سے الگ نظر آیا۔ مجھے تو ابھی بھی لگتا ہے کہ اگر اس وقت دوبارہ ووٹنگ کروا لی جائے تو سیف شاید ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیں۔ لیکن سیف کے گھر سے جانے کے بعد جو اصل ڈرامہ شروع ہوا ہے، وہ بھی کمال ہے۔ خاص طور پر زی خان کا تو گیئر ہی بدل گیا۔۔۔ وہ شو کے شروع میں ہی ببرک سے لڑنے لگ گیا تھا لیکن جب دو دن گھر سے باہر گیا تو واپس آ کر ببرک کے ساتھ اس کا رویہ قدرے بہتر ہو گیا تھا کیونکہ باہر جا کر کہیں نہ کہیں اسے یہ بھنک پڑ گئی تھی کہ ببرک جیت سکتا ہے مگر کل سیف نے جب سب کو بتایا کہ باہر سب برابر ہیں اور کوئی بھی ابھی تک واضح ونر نہیں ہے تو زی خان نے کہا چلو بھئی اب پرانا سافٹ ویئر دوبارہ انسٹال کرتے ہیں 😆 پھر ببرک کے خلاف چیخنا چلانا شروع۔ لیلی بھی دوبارہ جذباتی کارڈ لے کر میدان میں آ گئیں۔ لگتا ہے سب نے یوں سمجھا کہ اچھا! اب ببرک کو ہلانے کا آخری موقع ہے، چلو پوری طاقت لگا دو! لیکن بھائی، فائنل میں صرف شور، آنسو اور ہمدردی کا کارڈ کافی نہیں ہوتا۔ لیلی کی زندگی میں جو مشکلات اور نقصانات آئے، وہ یقیناً اپنی جگہ تکلیف دہ ہیں، لیکن ایک بات ایک دو مرتبہ بتانا سمجھ آتا ہے، ہر تھوڑی دیر بعد اسی دکھ کو سامنے رکھ کر ہمدردی مانگنا الٹا اثر بھی کر سکتا ہے۔ کیونکہ زندگی میں مشکلات صرف ایک شخص نے نہیں دیکھیں۔ ببرک نے بھی اپنی زندگی میں بہت بڑا نقصان برداشت کیا ہے، اپنے بچے کو کھونے جیسا صدمہ بھی دیکھا، مگر ہم نے اسے ہر دوسرے دن بیٹھ کر اپنی تکلیف کا حساب کتاب کرتے نہیں دیکھا۔ آخرکار یہ تماشا ہے، تعزیتی مجلس نہیں کہ جس کا دکھ زیادہ ثابت ہو گیا، ٹرافی اسی کی! 😄 میری موجودہ رینکنگ میں ببرک اب بھی ونر ہے، اس کے بعد اسرا کا نمبر آتا ہے۔ زی میرے حساب سے دوسرے سے تیسرے نمبر پر جا چکے ہیں اور لیلا بھی میرے لیے تیسرے سے چوتھے نمبر پر آ گئی ہیں۔ اب دیکھتے ہیں فائنل میں کس کی حکمتِ عملی کام آتی ہے، کیونکہ سیف تو اپنا کام کر کے جا چکے ہیں، اب باقی سب کو خود ہی کھیلنا ہے!

تماشا گھر میں لیلی جس طرح بار بار منت سماجت کرکے چیزیں مانگتی ہیں اور بادشاہ سلامت سے بھی آئے روز کوئی نہ کوئی فرمائش کر...
06/10/2026

تماشا گھر میں لیلی جس طرح بار بار منت سماجت کرکے چیزیں مانگتی ہیں اور بادشاہ سلامت سے بھی آئے روز کوئی نہ کوئی فرمائش کرتی رہتی ہیں، کوئی مہمان آ جائے تو اس سے بھی کھانے یا چائے منگوانے کی فرمائش کر دیتی ہیں، مجھے لگتا ہے آخری روز یہ بادشاہ سلامت کو جاتے جاتے روک کر کہیں گی: ’’بادشاہ سلامت، پلیز مجھے ٹرافی دے دیں۔۔۔ میں بہت مجبور ہوں۔۔۔ میں آپ کو اپنی فلم میں کاسٹ کروں گی۔۔۔ اور ایک تو لیلی صاحبہ بار بار اپنی فلم کی بات کرتی ہیں اور اس میں وہ دنیا جہاں کو کاسٹ کر چکی ہیں۔۔ فلم نہ ہوئی۔۔ خیالی پلاؤ ہو گیا جسے لیلی پکاتی چلی جا رہی ہیں 😆 🤣

واجدابرار

عمیرہ احمد کا ایک اور نیا ڈرامہ ’’رتبہ‘‘ اب نشر ہونے جا رہا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ان کا مسلسل تیسرا ڈرامہ ہے جو ...
06/10/2026

عمیرہ احمد کا ایک اور نیا ڈرامہ ’’رتبہ‘‘ اب نشر ہونے جا رہا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ان کا مسلسل تیسرا ڈرامہ ہے جو ناظرین کو دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حال ہی میں ان کا ڈرامہ ’’آپ کی عزت‘‘ اختتام پذیر ہوا ہے، جبکہ اس وقت ان کا ڈرامہ ’’در نجات ‘‘ آن ایئر ہے اور اب ’’رتبہ‘‘ بھی اس فہرست میں شامل ہونے جا رہا ہے۔ ’’رتبہ‘‘ کی کاسٹ بھی کافی مضبوط ہے، جس میں مہوش حیات، زاہد احمد اور طلحہ چہور، حبا بخاری سمیت کئی اچھے اداکار شامل ہیں۔ ایک رائٹر کے تین ڈرامے مسلسل اس طرح آن ایئر ہونا یقیناً اچھی بات ہے اور عمیرہ احمد کی مقبولیت اور مصروفیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے، لیکن میری ذاتی رائے میں ایک ہی رائٹر کے اتنے ڈرامے ایک ساتھ یا مسلسل نشر نہیں ہونے چاہئیں۔ ناظرین کو بھی کہانی اور لکھاری کے انداز میں کچھ وقفہ اور تازگی ملنی چاہیے۔ بہرحال ’’رتبہ‘‘ کی کاسٹ اور عمیرہ احمد کے نام کی وجہ سے اس ڈرامے سے توقعات کافی زیادہ ہیں۔

اب تماشا سیزن 5 کا آخری ہفتہ شروع ہو چکا ہے، لیکن ابھی تک یاسر کا گھر میں ہونا میرے لیے واقعی ہضم کرنا بہت مشکل ہو رہا ہ...
05/10/2026

اب تماشا سیزن 5 کا آخری ہفتہ شروع ہو چکا ہے، لیکن ابھی تک یاسر کا گھر میں ہونا میرے لیے واقعی ہضم کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔ یاسر کے ساتھ ساتھ مجھے لگتا ہے کہ حسن کو بھی برداشت کرنا آسان نہیں، البتہ حسن کے معاملے میں یہ سمجھ آتا ہے کہ وہ مسلسل گیمز جیتتا رہا ہے، اس لیے اس کا گھر میں موجود ہونا کسی حد تک قابلِ فہم ہے۔ لیکن بہرحال، میں ان دونوں میں سے کسی کو بھی اپنے ٹاپ 5 میں نہیں دیکھنا چاہتا، نہ یاسر کو اور نہ حسن کو۔ میرے ٹاپ 5 تو شروع سے تقریباً وہی رہے ہیں: پہلے نمبر پر ببرک، دوسرے نمبر پر زی خان، تیسرے نمبر پر لیلیٰ، چوتھے نمبر پر اسرا اور پانچویں نمبر پر سامعیہ۔ میرے حساب سے تو یہ شو ببرک کو جیتنا چاہیے، اور اگر وہ نہیں جیتتا تو پھر لیلیٰ یا زی میں سے کسی ایک کو فاتح دیکھنا چاہوں گا۔ ان تینوں کے علاوہ کوئی اور جیتا تو مجھے تھوڑی حیرانی بھی ہوگی اور مایوسی بھی۔ اسرا تک بھی چلو، اگر وہ کسی طرح شو جیت جاتی ہیں تو میں اسے ہضم کر لوں گا، لیکن اگر ان سب کے علاوہ کوئی جیت گیا، یعنی سامعیہ، یاسر یا حسن میں سے کوئی فاتح بن گیا، تو پھر میری طرف سے آئندہ کے لیے اس شو کو ٹاٹا، بائے بائے! 😄 اب دیکھتے ہیں آخری ہفتہ کیا رنگ دکھاتا ہے۔

شہریار منور کی ڈرامہ سیریل درِ نجات میں اداکاری مجھے ان کے کیریئر کی اب تک کی بہترین پرفارمنس لگ رہی ہے۔ اس ڈرامے میں ان...
05/10/2026

شہریار منور کی ڈرامہ سیریل درِ نجات میں اداکاری مجھے ان کے کیریئر کی اب تک کی بہترین پرفارمنس لگ رہی ہے۔ اس ڈرامے میں انہوں نے نہ صرف خود کو ایک مضبوط اداکار کے طور پر ثابت کیا ہے بلکہ اپنی اداکاری میں واضح بہتری بھی دکھائی ہے۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ پچھلے ڈراموں کے مقابلے میں وہ اس ڈرامے میں مجھے کچھ زیادہ ینگ اور زیادہ فِٹ بھی نظر آ رہے ہیں، جو ان کے کردار کی شخصیت کو مزید نمایاں کرتا ہے۔ خاص طور پر وہ سین جس میں نکاح پر جانے سے پہلے وہ اپنی والدہ کو گلے لگاتے ہیں اور دونوں رو پڑتے ہیں، واقعی لاجواب تھا۔ اس منظر میں شہریار منور کے جذبات اور ایکسپریشنز اتنے حقیقی محسوس ہوئے کہ وہاں انہیں دس میں سے دس نہیں بلکہ میرے خیال میں دس میں سے بارہ نمبر بھی دیے جا سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر درِ نجات میں شہریار منور نے خود کو نہ صرف ایک بہترین اداکار کے طور پر ثابت کیا ہے بلکہ یہ بھی دکھایا ہے کہ وقت کے ساتھ ان کی اداکاری میں خاصی پختگی اور بہتری آئی ہے۔

ڈراما „درِ نجات“ میں درِ فشاں کی اداکاری واقعی کمال کی ہے۔ ان کے تاثرات، جذبات اور کردار کو نبھانے کا انداز اتنا فطری او...
04/10/2026

ڈراما „درِ نجات“ میں درِ فشاں کی اداکاری واقعی کمال کی ہے۔ ان کے تاثرات، جذبات اور کردار کو نبھانے کا انداز اتنا فطری اور پُراثر ہے کہ ہر منظر میں وہ ناظر کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔ خاص طور پر دل ٹوٹنے کے بعد جذباتی مناظر میں درِ فشاں نے اپنی شاندار اداکاری سے کردار میں جان ڈال دی ہے۔

04/10/2026

تماشا سیزن 5: ڈاکٹر زی خان کا گلا اور میرا گلہ ۔۔۔ کون ہے جو شو جیت گیا تو میں ہمیشہ کے لیے دیکھنا چھوڑ دوں گا۔۔؟

Indirizzo

Milan

Notifiche

Lascia la tua email e sarai tra i primi a sapere quando Abrar Says pubblica novità e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Scelte rapide

Condividi

Categoria