Sada E Pothohar

Sada E Pothohar One of the best "Social Media Channel"
they r doing a Gr8 job 4 promote "Pothohari Culture"
Best Regards,
Sada E Pothohar
Social Media Group

25/01/2024
جامعہ المصطفیٰ چوآ چوک چکوال افسوس تو اس بات کا ہے کہ مدرسہ میں بد فعلی جنسی اور جسمانی تشدد کی مذمت کرنے کی بجاۓ پورے پ...
21/11/2023

جامعہ المصطفیٰ چوآ چوک چکوال
افسوس تو اس بات کا ہے کہ مدرسہ میں بد فعلی جنسی اور جسمانی تشدد کی مذمت کرنے کی بجاۓ پورے پاکستان کے مولوی اور پیر صرف اس بات پر شور ڈال رہے ہیں کہ مدرسہ سیل کیوں کردیا۔ معصوم بچوں کا کوئی خیال نہیں اور حوالے دے رہے ہیں بہاولپور یونیورسٹی اور گلی محلوں میں ہونے والی جنسی زیادتیوں کے گویا انکے نزدیک وہاں ہوتا رہے تو خیر یہاں ہو گیا تو کیا ہو گیا مقام شرم مقام افسوس اپنی داڑھیاں دیکھو اور اپنے کرتوت دیکھو دین فروشوں کو صرف اپنے مدرسوں اور گدیوں کی فکر پڑ گئی معصوم مظلوموں کی کوئی فکر نہیں

18/11/2023

*جامعہ المصطفیٰ چوآ چوک چکوال مدرسہ زیادتی کیس*

چکوال- پولیس کی مدرسہ انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی

چکوال- مقدمہ میں مزید دفعات بھی شامل کرنے کا فیصلہ

چکوال- مدرسہ انتظامیہ کے افراد کو حراست میں لینے کی اطلاعات

چکوال- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود پہلے ہی مدرسہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے چکے ہیں

چکوال- حراست میں لیے گئے افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش جاری

چکوال- چوآہ چوک میں واقع دینی مدرسہ کے طلباء سے مبینہ زیادتی کا سکینڈل منظر عام پر آیا تھا
رپورٹ: ساجد بلوچ

18/11/2023
18/11/2023

جامعہ المصطفیٰ چوا چوک چکوال زیادتی کیس
*ڈسٹرکٹ پولیس چکوال*

*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کا کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواست پر فوری نوٹس*

ڈی پی او چکوال کی کھلی کچہری میں سلطان ولد نزر نے پیش ہوکر درخواست پیش کی جس میں موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا جامعۃ المصطفی میں پڑھتا ہے اور آج وہ مدرسہ میں نہ گیا جس پر میں نے پوچھا تو اس نے بتایا کہ مدرسہ میں ایک استاد نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

ڈی پی او چکوال نے درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے جامعۃ المصطفی کا دورہ کیا اور وہاں جاکر تمام حقائق بارے جائزہ لیا. مدرسہ کے مہتمم سے اس بارے پوچھ گچھ کی اور وہاں پر زیر تعلیم بچوں سے سارا واقعہ دریافت کیا۔

مدرسہ کے طلباء نے ڈی پی او چکوال کو اپنے درمیان موجود پاکر ہمت باندھی اور کل 13 بچوں نے اسکی تصدیق کی اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی بارے بتایا۔

مدرسے کے بچوں نے بتایا کہ مدرسے کے معلم حافظ ذیشان ساکن میانوالی اور حافظ انیس ساکن جاتلی راولپنڈی نے 6بچوں کو بد فعلی کا شکار بنایا اور 7بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کی ہیں.

ڈی پی او چکوال نے علاقہ تھانہ صدر چکوال میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا.

ڈی پی او چکوال نے ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ڈی پی او صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال نے 2 مختلف کارروائیوں میں حافظ ذیشان کو میانوالی سے جبکہ حافظ انیس کو راولپنڈی سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

ڈی پی او چکول نے تمام بچوں کو فوری ہسپتال منتقل کروایا اور انکے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے جبکہ پی ایف ایس اے کی ٹیم کو بلوا کر ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

*کھلی کچہری میں جو درخواست مجھے دی گئی اس پر فوری نوٹس لیا اور خود مدرسہ جاکر تفتیش کی اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ درج کروایا اور ملزمان کو گرفتار کیا حتمی رپورٹ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی، ڈی پی او چکوال*

*کوئی بھی مجرم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، ایسے درندے جو کم سن بچے بچیوں کو جنسی ہراساں کرتے ہیں انکے لیے زیرو ٹالرنس یے، ڈی پی او چکوال*

*ترجمان چکوال پولیس*

*چکوال:مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء سے 2اساتذہ کی مبینہ زیادتی کاواقعہ۔* تھانہ صدر چکوال کے علاقہ چوآچوک کے جامعہ المصطفی چ...
17/11/2023

*چکوال:مدرسہ میں زیر تعلیم طلباء سے 2اساتذہ کی مبینہ زیادتی کاواقعہ۔*

تھانہ صدر چکوال کے علاقہ چوآچوک کے جامعہ المصطفی چوآ چوک چکوال جو کہ نوید حیدری کے زیر اہتمام چل رہا ہے مدرسہ میں زیر تعلیم 14طلباء سے 2اساتذہ کی مبینہ زیادتی۔پولیس زرائع کے مطابق متاثرہ بچے کے والد مستنیر سلطان نے بتایا ہے کہ میرا بیٹا مدرسہ میں زیر تعلیم ہے آج میں اپنے بیٹے کو ملنے کے لئے گیا تو وہ ڈراہوا تھا میرے پوچھنے پر میرے بیٹے نے بتایا کہ اس سمیت 14طلباء کو ذیشان اور انیس نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ طلباء جن کی عمریں 12اور 14سال ہیں نے بتایا کہ ملزمان چاقو سے ڈراتے اور جسم پر Z کانشان بناتے تھے۔۔صدر پولیس نے مستنیر سلطان ولد نذر محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم انیس اور ذیشان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔جسم پر چاقو سے لگے زخموں کی تصدیق ڈاکٹروں نے کردی ہے تاہم ڈی این اے کے بعد ہی زیادتی کی تصدیق ہوگی۔
اور اس مدرسے میں ایسے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں جنکو دبا دیا جاتا رہا مگر آج ڈی پی او چکوال خود موقع پر پہنچے تو معاملہ ہائی لائیٹ ہو گیا

Indirizzo

Novara
28100

Notifiche

Lasciando la tua email puoi essere il primo a sapere quando Sada E Pothohar pubblica notizie e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Condividi