Ziam Hujra زہم حجرہ

Ziam Hujra زہم حجرہ Content creator, influencer, vlogger, crypto invester
(3)

27/12/2025

27/12/2025

‏خیبر پختونخوا حکومت نے نئی پالیسی کے تحت سکولوں میں اساتذہ کی مطلوبہ تعداد پوری کرنے کیلئے 10 ہزار سے زائد عارضی بھرتیوں کی منظوری دیدی ہے
اساتذہ کی بھرتی مکمل طور پر ٹیلنٹ پول سے مقررہ طریقہ کار کے تحت پی ٹی سیز کے ذریعے کی جائے گی
سمر زون کے اسکولوں میں اساتذہ 16 جنوری سے 31 مئی تک پانچ ماہ کے لیے جبکہ ونٹر زون کے اسکولوں میں یکم مارچ سے 30 جون تک چار ماہ کے لیے بھرتی ہوگی
بندوبستی اضلاع لڑکوں کے سکولوں میں بھرتی 2 ہزار 910
ایبٹ آباد 202
بنوں 49
بٹگرام 97
بونیر 20
چارسدہ 241
لوئر چترال 19
ڈیرہ اسماعیل خان 226
لوئر دیر 78
اپر دیر 267
ہنگو 3
ہری پور 58
کرک 115
کوہاٹ 34
لوئر کوہستان 23
اپر کوہستان 16
کولائی پالس 2
لکی مروت 558
ملاکنڈ 66
مانسہرہ 351
مردان 66
نوشہرہ 20
شانگلہ 46
صوابی 8
سوات 203
ٹانک 5
تورغر 34 اور
اپر چترال 103
بندوبستی اضلاع میں لڑکیوں کے سکولوں میں بھرتی 2 ہزار 935
ایبٹ آباد 120
بنوں 280
بٹگرام 146
بونیر 17
چارسدہ 137
لوئر چترال 22
ڈیرہ اسماعیل خان 167
لوئر دیر 118
اپر دیر 53
ہنگو 95
ہری پور 128
کرک 106
کوہاٹ 71
لوئر کوہستان 111
اپر کوہستان 28
کولائی پالس 12
لکی مروت 268
مانسہرہ 314
مردان 68
نوشہرہ 44
پشاور 138
شانگلہ 106
صوابی 45
سوات 179
ٹانک 74
تورغر 71
اور اپر چترال 17
بندوبستی اضلاع میں کل بھرتی5 ہزار 845
ضم شدہ اضلاع میں لڑکوں کے سکولوں میں بھرتی
باجوڑ 11
خیبر 110
کرم 25
شمالی وزیرستان 19
اورکزئی 2
سب ڈویژن بھٹنی لکی مروت 18
سب ڈویژن درازندہ ڈیرہ اسماعیل خان 19
سب ڈویژن درہ آدم خیل کوہاٹ 105
سب ڈویژن حسن خیل پشاور 69 اور
جنوبی وزیرستان اپر 14
لڑکیوں کے سکولوں میں
باجوڑ 204
خیبر 597
کرم 184
مہمند 339
شمالی وزیرستان 780
اورکزئی 401
سب ڈویژن بھٹنی لکی مروت 10
سب ڈویڑن درازندہ ڈیرہ اسماعیل خان 35
سب ڈویژن درہ آدم خیل کوہاٹ 59
سب ڈویژن حسن خیل پشاور 129
سب ڈویژن جندولہ ٹانک 225
سب ڈویژن وزیر بنوں 446
جنوبی وزیرستان لوئر 131 اور
جنوبی وزیرستان اپر 297
ضم شدہ اضلاع میں مجموعی طور پر 4 ہزار 229
صوبے میں 10 ہزار 74 پرائمری اساتذہ کی عارضی بھرتی کی جائے گی

گزشتہ روز شمالی ہشتنگر میں پیش آنے والے ناخو.شگوار واقعے کے بعد آج علاقے کے معزز مشران نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ج...
26/12/2025

گزشتہ روز شمالی ہشتنگر میں پیش آنے والے ناخو.شگوار واقعے کے بعد آج علاقے کے معزز مشران نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرگے کی صورت میں دونوں فریقین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
جرگہ پہلے ایک فریق کے حجرے اور بعد ازاں دوسرے فریق کے حجرے پہنچا، جہاں دونوں جانب سے مشران کی امن پسند کوششوں کو سراہا گیا۔
دونوں فریقین نے باہمی مشاورت کے لیے مہلت طلب کی ہے تاکہ اپنے اپنے خاندانوں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کر سکیں اور د..شمنی کے خاتمے سے متعلق اپنا حتمی لائحہ عمل بعد میں جرگے کے سامنے پیش کریں۔
فی الحال جرگے نے چالیس روزہ پا..بندی عائد کر دی ہے، جس کے دوران کسی قسم کی چڑھائی، اشتعا..ل یا کشید..گی نہیں ہوگی۔
امید کی جا رہی ہے کہ یہ جرگہ علاقے میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنے گا۔

23/12/2025

تھا.نہ مندنی کی حدود، علاقہ پیرانوں میں زبانی تکر-ار کے دوران دو افراد /جاں/ بحق ہو گئے۔ جاں/ بحق ہونے والوں میں ذاہد شاہ عرف بلبل شاہ ولد مستان شاہ اور سجاد ولد سرتاج شامل ہیں، جو سکنہ پیرانوں کلی تھے۔

21/12/2025

آج کی رات
سال کی طویل ترین رات ہوگی
اور کل(22/دسمبر) کادن
سال کا مختصر ترین دن ہوگا

15/12/2025

د غ-م خبر!
د خانمیر کلے د شیر بادشاہ ناظم ، وہاب
او جمال شاہ پلار حاجی شیر باز ماماوفات شوے،
دے د مرحوم جنازہ بہ د نہے پہ ورځ (2) بجے پہ خپل کلی کښی ادا کیږی

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ کراچی کی شاہراہِ فیصل پر ایک فروٹ شاپ میں کام کرتا ہے۔ جب بھی میں ...
12/12/2025

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ کراچی کی شاہراہِ فیصل پر ایک فروٹ شاپ میں کام کرتا ہے۔ جب بھی میں دفتر آتی یا جاتی تھی، میں اس کے پاس کچھ دیر رک کر اس سے چند باتیں اور اس کا حال احوال ضرور پوچھتی تھی۔ بچے کے والد کا انتقال ہو چکا ہے اور اس کی والدہ اپنے بھائی کے گھر رہتی ہیں، جبکہ یہ معصوم بچہ محنت مزدوری پر مجبور ہے۔

یہ بچہ کافی عرصے سے مجھ سے کہہ رہا تھا کہ وہ ایک دن میرے ساتھ جائے گا، مگر دکان کا مالک اسے چھٹی نہیں دے رہا تھا۔ آج وہ خود میرے پاس آگیا اور میرے ساتھ میرے گھر آیا۔ اس نے پورا دن ہمارے ساتھ گزارا اور ہم نے مل کر بہت سے کھیل بھی کھیلے۔ شام کے وقت جب میں نے اسے کہا کہ کھانا میرے ساتھ کھالو پھر میں تمہیں واپس چھوڑ آؤں گی، تو کھانا کھاتے ہوئے اس نے بڑی معصومیت سے کہا کہ "آپّی، میرا دل واپس جانے کو نہیں کرتا۔"

میں نے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ فجر کی اذان سے پہلے کام شروع کرتا ہے اور رات دیر تک کام پر لگا رہتا ہے، اور اس دوران جو تکالیف وہ برداشت کرتا ہے، وہ سُن کر دل بھر آیا۔ اس نے کہا کہ وہ میرے ساتھ رہنا چاہتا ہے اور میرے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔

میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آج سے یہ بچہ میرے ساتھ ہی رہے گا۔ وہ میرے گھر میں ہی رہے گا۔ انشاءاللہ کل ہی سے اس کا کسی اچھے اسکول میں داخلہ کرواؤں گی۔ اسکول کے بعد یہ گھر پر رہے گا، جہاں اسے، عزت اور تحفظ ملے گا۔ تاکہ اسے یہ احساس نہ ہو کہ وہ مفت میں رہ رہا ہے، میں نے گھر کی چند چھوٹی موٹی ذمہ داریاں اس کے سپرد بھی کردی ہیں۔

اس کے گھر والوں—ماں اور بہن—کی ہر ضرورت کا خیال بھی ہم رکھیں گے۔ اور انشاءاللہ یہ بچہ اب مزدوری نہیں کرے گا، بلکہ تعلیم حاصل کرکے ایک کامیاب انسان بن کے اپنی ماں کے پاس جائے گا...!

بچے کا نام ارسلان ہے، تعلق ضلع چارسدہ سے ہے۔

د چہ چہ پہ کورونو  کہ دہ اس شتہ۔چڑیا، جو کبھی ہر پاکستانی گھر کا مانوس حصہ ہوتی تھی، تقریباً غائب ہو چکی ہے جب کہ زیادہ ...
06/12/2025

د چہ چہ پہ کورونو کہ دہ اس شتہ۔
چڑیا، جو کبھی ہر پاکستانی گھر کا مانوس حصہ ہوتی
تھی، تقریباً غائب ہو چکی ہے جب کہ زیادہ تر لوگوں کو اس کا ادراک نہیں ہوا۔ چھتوں، صحنوں اور درختوں سے سنائی دینے والی صبح کی خوشگوار آوازیں مدھم پڑ گئی ہیں کیونکہ تیزی سے تعمیرات، آلودگی اور گھونسلے کے سکڑنے والی جگہوں نے ان چھوٹے پرندوں کو کنارے پر دھکیل دیا ہے۔
چڑیا ایک پرندے سے بڑھ کر تھی۔ یہ سادہ زندگی کی علامت اور ایک سست، پرسکون وقت کی یاد دہانی تھی۔ اس کا زوال ایک خاموش انتباہ ہے کہ انسانی توسیع کتنی آسانی سے فطرت کے چھوٹے عجائبات کو مٹا سکتی ہے۔

دا رضاخان بابا ہوٹل (اتمانزئی) چارسدہ، چائے چا سکلے دی؟
01/12/2025

دا رضاخان بابا ہوٹل (اتمانزئی) چارسدہ، چائے چا سکلے دی؟

محنت و لگن سے بھرپور ایک منفرد شخصیت جناب سیف الرحمن استادجناب سیف الرحمن استاد انتھک محنت، لگن اور کوشش کا پیکر ہیں۔ آپ...
19/11/2025

محنت و لگن سے بھرپور ایک منفرد شخصیت
جناب سیف الرحمن استاد

جناب سیف الرحمن استاد انتھک محنت، لگن اور کوشش کا پیکر ہیں۔ آپ نے اپنی پوری زندگی تعلیمی خدمات کے لیے وقف کی۔ تعلیم کے میدان میں آپ کا سفر 1992 سے 1996 تک سرڈھیری سکول میں بحیثیت استاد جاری رہا۔ بعدازاں 1996 سے 2000 تک مندنی اور پھر2022 سے 2024 تک آپ نے ڈھکی گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول میں خدمات سرانجام دیں اور وہیں سے باعزت ریٹائرمنٹ لی۔

آپ کا شمار مرحوم استاد سیف الرحمن اف تنگی میرانوں کلے کے ممتاز شاگردوں میں ہوتا ہے۔ میری ان سے ملاقات ایک شادی کی تقریب میں ہوئی، اور وہ چند لمحے ہمیشہ یاد رہیں گے۔ اس دوران انہوں نے مرحوم سیف الرحمن استاد کے حوالے سے اپنے خیالات نہایت خلوص سے بیان کیے، جنہیں میں نے اپنے دل و دماغ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیا۔

(میری ابتدائی تعلیم کی بنیاد بھی مرحوم سیف الرحمن استاد ہی کے دامنِ تربیت میں پڑی۔ میں نے1971 سے 1975 میں پرائمری سکول میرانوں کلے میں بزرگ استاد سیف الرحمن ماسٹر کے زیرِ سایہ تعلیم حاصل کی، جس نے میری زندگی میں علم و شعور کی مضبوط بنیاد رکھی۔)

میری دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ جناب سیفور استاد کی زندگی میں برکت، صحت اور عزت عطا فرمائے۔
آمین

محترم جناب الیاس استاد سے ایک شادی کی تقریب میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ بہترین سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ جس میں تاریخی تمدنی ...
10/11/2025

محترم جناب الیاس استاد سے ایک شادی کی تقریب میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ بہترین سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ جس میں تاریخی تمدنی دینی کے ساتھ ساتھ انکے تعلیمی خدمات کا عنصر نمایا تھا۔ ان کا شمار مر/حوم سلیم استاد کے شاگردوں میں ہوتا ہے۔محترم ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہائی سکول کا آغاز 1984 سے 1989 تک ضہراب گل سے ہوئی۔ 1989 سے لیکر 1993 تک کالج میں ٹاپر رہے۔ پشاور یونیورسٹی سے اسلامیات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔تعلیمی میدان میں ان کی پہلی پوسٹنگ 1999 مہمند ایجنسی مچنی ڈب کور سے ہوئی۔ وہ اب گورنمنٹ ہائی سکول آبائی میں اپنے تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ ربّ العزت آپ کی محنت، خلوص اور
خدمتِ خلق کو اجرِ عظیم سے نوازے اور آپ کو علم کے چراغ مزید روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

کامران فروٹس والا زیم بازار۔سوک سوک ئے پہجنئے۔
08/11/2025

کامران فروٹس والا زیم بازار۔
سوک سوک ئے پہجنئے۔

Indirizzo

Rome

Sito Web

Notifiche

Lasciando la tua email puoi essere il primo a sapere quando Ziam Hujra زہم حجرہ pubblica notizie e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Condividi