01/09/2024
سعودی عرب کے کفیل سسٹم کو انڈین فلم نے دنیا بھر میں بے نقاب کر کے رکھ دیا۔ نوکری کی تلاش میں سعودی عرب پہنچنے والا شخص غلام بنا لیا جاتا ہے۔ پھر وہ آہستہ آہستہ اپنی زبان ہی بولنا بھول جاتا ہے اور وقتاً فوقتاً گلے سے ان مویشیوں جیسی آوازیں نکالتا ہے۔ جن کو پالنے پر اسے مجبور کیا گیا۔ یہ فلم ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے جس کے بعد سعودی عرب کے نظام کفالت پر نئی بحث اور تنقید شروع ہوئی۔اس فلم کے بعد سعودی شہریوں میں انتہائی غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور وہ اپنے ملازموں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں کہ ہم سعودی ایسے نہیں ہیں۔ جیسا فلم میں دکھایا گیا ہے۔
نوٹ: حالاتِ حاضرہ پر تبصرے و آراء پڑھنے کیلئے میری پروفائل کو فالو کر سکتے ہیں۔