
22/07/2025
کرک : تھانہ کرک سٹی پولیس نے اسمگلنگ اور جعلی کرنسی کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے قیمتی نایاب پرندے اور جعلی نوٹ برآمد کر لیے۔
پہلی کارروائی کے دوران ایس ایچ او کرک سٹی سہیل شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص سے کاٹن میں چھپائے گئے نایاب نسل کے 10 عدد شکرا (فالکن) پرندے برآمد کر لیے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق پرندوں کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ برآمد شدہ پرندے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متعلقہ محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیے گئے۔
دوسری کارروائی میں پولیس نے ایک ملزم کو جعلی کرنسی رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے ایک ہزار روپے مالیت کے 10 جعلی نوٹ برآمد ہوئے، جنہیں پولیس نے قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔