Shaki productionشاکی پروڈکشن

Shaki productionشاکی پروڈکشن We deliver reliable news, ground reports, and real stories from Khyber Pakhtunkhwa — with a special focus on the southern belt.

27/07/2025

پولیس اہلکار ناصر منان نے ڈی پی او کرک شہباز الٰہی کو آڑے ہاتھوں لے لیا.

25/07/2025

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن عباس مجید مروت کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او کرک نے پولیس اور انسداد دہشت گردی ونگ (CTD) کی ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے تھانہ شاہ سلیم کی حدود میں مسلح افراد کے خلاف بھرپور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا آغاز کیا۔ آپریشن میں سرکل ڈی ایس پی، ایس ایچ او تھانہ شاہ سلیم سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ واضع رہے کہ کارروائی میں پولیس اہلکار سعید کی شہادت میں ملوث کمانڈر ثناء اللہ جلالی اور اسکے ساتھی عطاء اللہ کے خلاف کی گئی۔آپریشن کے دوران مذکورہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کر کے ان کی تمام محفوظ پناہ گاہوں اور رہائشی مکانوں کو نذر آتش اور مسمار کیا گیا۔

نری پنوس ترقی مؤمنٹ تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کی پہلی رجسٹرڈ تنظیم بن گئیبانڈہ داؤد شاہ (نمائندہ شاکی پروڈکشن)تحصیل بانڈہ داؤ...
25/07/2025

نری پنوس ترقی مؤمنٹ تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کی پہلی رجسٹرڈ تنظیم بن گئی

بانڈہ داؤد شاہ (نمائندہ شاکی پروڈکشن)تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نری پنوس ترقی مؤمنٹ رجسٹرڈ تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ اس تنظیم کو مقامی سطح پر ترقی، تعلیم، صحت، روزگار اور سماجی بہتری کے لیے ایک سنگین کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔تنظیم کے بانی اور صدر شاکر منان خٹک نے شاکی پروڈکشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نری پنوس اور اس کے گردونواح کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم نہ صرف علاقے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرے گی بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے بھی کوشاں رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد صرف نری پنوس تک محدود نہیں بلکہ پورے تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں ایک ایسا نظام متعارف کرانا ہے جہاں عوام کی آواز حکام بالا تک مؤثر طریقے سے پہنچائی جا سکے۔شاکر منان خٹک نے مقامی عمائدین، نوجوانوں اور بزرگوں سے اپیل کی کہ وہ تنظیم کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ مشترکہ جدوجہد کے ذریعے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔نری پنوس ترقی مؤمنٹ کی باقاعدہ رجسٹریشن سے علاقے میں عوامی نمائندگی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے، جس سے مقامی سطح پر شفاف اور منظم کام کرنے کی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔

کوہ میدان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سعید شہید کرک(نمائندہ شاکی پروڈکشن)کرک کے علاقے کوہ میدان  میں نامعلو...
25/07/2025

کوہ میدان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سعید شہید

کرک(نمائندہ شاکی پروڈکشن)کرک کے علاقے کوہ میدان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سعید شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شہید پولیس اہلکار سعید چوکی کوہ میدان سے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ شہید اہلکار کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ٹیری بائی پاس سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی.ٹیری (نمائندہ شاکی پروڈکشن) کرک کے  علاقے ٹیری بائی پاس کے قریب سے برآمد ...
24/07/2025

ٹیری بائی پاس سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی.

ٹیری (نمائندہ شاکی پروڈکشن) کرک کے علاقے ٹیری بائی پاس کے قریب سے برآمد ہونے والی پر اسرار لاش کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت لباس خان ولد اعظم خان کے نام سے ہوئی ہے، جو بڈھ بیر، پشاور کا رہائشی تھا۔تفصیلات کے مطابق، مقامی افراد نے گزشتہ روز ٹیری بائی پاس کے نزدیک ایک لاوارث لاش پڑی دیکھی، جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ابتدائی طور پر موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم تفتیش جاری ہے۔

ٹیری سے سر بریدہ نامعلوم لاش برآمد ، عوام سے شناخت میں مدد کی اپیلتھانہ ٹیری کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہ...
23/07/2025

ٹیری سے سر بریدہ نامعلوم لاش برآمد ، عوام سے شناخت میں مدد کی اپیل

تھانہ ٹیری کی حدود میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ٹیری بائی پاس کے قریب سے ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے جس کا سر دھڑ سے جدا تھا۔ تاحال اس شخص کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔لاش کے قریب سے صرف دو اشیاء برآمد ہوئی ہیں جو شناخت میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں:ایک سفید ٹوپی،چمڑے کی چپل (رنگ: سیاہ/بھورا)عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر کوئی شخص ان نشانیوں کی بنیاد پر متوفی کو پہچانتا ہو یا کسی لاپتہ فرد کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر تھانہ ٹیری سے رابطہ کریں۔

براہ کرم اس اطلاع کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ اگر یہ لاش کسی کے پیارے کی ہے تو اس کے لواحقین تک خبر پہنچائی جا سکے

ٹیری: شرقی بائی پاس کے قریب سر کٹی ہوئی لاش برآمدٹیری (نمائندہ شاکی پروڈکشن) تھانہ ٹیری کی حدود میں واقع شرقی بائی پاس ک...
23/07/2025

ٹیری: شرقی بائی پاس کے قریب سر کٹی ہوئی لاش برآمد

ٹیری (نمائندہ شاکی پروڈکشن) تھانہ ٹیری کی حدود میں واقع شرقی بائی پاس کے نزدیک پختہ سڑک کے کنارے ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص کی سربریدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 49 سے 50 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔تاحال مقتول کی شناخت اور قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور جلد ہی اصل محرکات اور ملوث افراد تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیرستان میں جھڑپ، کرک کا سپوت لانس نائیک سعود رحمان وطن پر قربان وزیرستان (نمائندہ شاکی پروڈکشن) وزیرستان میں دشمن کی ج...
23/07/2025

وزیرستان میں جھڑپ، کرک کا سپوت لانس نائیک سعود رحمان وطن پر قربان

وزیرستان (نمائندہ شاکی پروڈکشن) وزیرستان میں دشمن کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایف سی کے تین جوان شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ضلع کرک کے گاؤں بہادر خیل نیکی پل سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک سعود رحمان بھی شامل ہیں، جنہوں نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا رتبہ پایا۔واقعہ 22 جولائی 2025 کو رات تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب دشمن فورس نے میرہ کلی پوسٹ پر شدید فائرنگ کی۔ ایف سی نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی اور تمام دستیاب ہتھیاروں سے دشمن کے حملے کا جواب دیا۔ اس دوران دشمن کی طرف سے مارٹر گولے بھی داغے گئے، جن میں ایک گولہ پوسٹ کے قریب گرا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔جھڑپ کے نتیجے میں تین جوان جامِ شہادت نوش کر گئے، جن میں لانس نائیک سعود رحمان ، سپاہی ناصر خان اور سپاہی رضوان شامل ہیں۔ اس افسوسناک واقعے میں چار جوان زخمی بھی ہوئے جن میں کیپٹن جاوید، صوبیدار خان، سپاہی وقاص اور سپاہی رحیم شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی عسکری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

لانس نائیک عظیم خٹک کی لازوال قربانی، کرک کا ایک اور بیٹا مٹی کا قرض ادا کر گیااورکزئی(نمائندہ شاکی پروڈکشن)قبائلی ضلع ا...
21/07/2025

لانس نائیک عظیم خٹک کی لازوال قربانی، کرک کا ایک اور بیٹا مٹی کا قرض ادا کر گیا

اورکزئی(نمائندہ شاکی پروڈکشن)قبائلی ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کرک سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک عظیم خٹک سمیت سیکورٹی فورسز کے آٹھ جوان شہید ہو گئے۔ شہید لانس نائیک عظیم خٹک کا تعلق ضلع کرک کے علاقے تور ڈھنڈ سے ہے، اور ان کے والد کا نام ولی مر جان ہے۔ عظیم خٹک 231 وینگ میں خدمات انجام دے رہے تھے اور انہوں نے دشمن کے سامنے بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔فوجی ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت پیش آئی جب سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ دہشتگردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کا سامنا کرتے ہوئے جوانوں نے جرأت و بہادری سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں آٹھ جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔شہداء کی لاشیں ہیڈکوارٹر کلایہ منتقل کر دی گئی ہیں۔ شہداء میں لانس نائیک عظیم کے علاوہ جن دیگر جوانوں نے مادرِ وطن پر اپنی جان قربان کی، ان میں راحت، حولدار نصیب، نائیک ثناء اللہ، نائیک دلبر (235 وینگ)، نائیک حسرت نور، سپاہی ریحان اور لطیف کنڈی شامل ہیں۔ ان میں سے سات جوانوں کا تعلق 231 وینگ سے بتایا جا رہا ہے۔شہداء کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی، جس میں فوجی و سول حکام، اہلِ علاقہ اور شہداء کے لواحقین شریک ہوں گے۔

نری پنوس روڈ پر ٹریفک حادثہ، ماں بیٹا شدید زخمی، پشاور ریفرنری پنوس (نمائندہ شاکی پروڈکشن) کرک کے علاقے نری پنوس روڈ پر ...
19/07/2025

نری پنوس روڈ پر ٹریفک حادثہ، ماں بیٹا شدید زخمی، پشاور ریفر

نری پنوس (نمائندہ شاکی پروڈکشن) کرک کے علاقے نری پنوس روڈ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ماں اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل اور ایک تیز رفتار گاڑی کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ زخمیوں کی شناخت مسیح الرحمن ولد سیف الرحمن ساکن آبشار کالونی نری پنوس اور ان کی والدہ کے طور پر ہوئی ہے۔دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور ریفر کر دیا گیا۔

15/07/2025

این کے موبائل زون ایند ریپئرنگ سنٹر نری پنوس ، جہاں اپ کو موبائل ریپئرنگ ،موبائل اسیسریز، بیٹریز، چارجرز، ہینڈ فری ، سافٹ ویئر اپڈیٹس ، موبائل کوٹنگ کے ساتھ ساتھ اور بہت کچھ ، تفصیلات دیکھئے اس ویڈیو میں

صحافی شاکر منان خٹک کرک پریس کلب کے کم عمر ترین ممبر بن گئے،اعلامیہ جاریکرک (نمائندہ شاکی پروڈکشن)  نوجوان صحافی شاکر من...
15/07/2025

صحافی شاکر منان خٹک کرک پریس کلب کے کم عمر ترین ممبر بن گئے،اعلامیہ جاری

کرک (نمائندہ شاکی پروڈکشن) نوجوان صحافی شاکر منان خٹک نے صحافت کے میدان میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، وہ کرک پریس کلب کے کم عمر ترین ممبر بن گئے ہیں۔ ان کی صحافتی خدمات اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں سرگرم کردار کو سراہتے ہوئے پریس کلب کی جانب سے باضابطہ ممبرشپ دی گئی۔شاکر منان خٹک کا تعلق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے نری پنوس سے ہے۔شاکر منان خٹک نے کم عمری میں صحافت کے میدان میں قدم رکھا اور قلیل مدت میں اپنی محنت، لگن اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے مقامی صحافتی حلقوں میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ نہ صرف علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں پیش پیش رہے بلکہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دینے کے لیے بھی سرگرم رہے ہیں۔پریس کلب کی رکنیت حاصل کرنے پر شاکر منان خٹک نے صدر کرک پریس کلب خالد خٹک ، جنرل سیکرٹری نجات حسین سمیت تمام کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ صحافت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں کو بھی اس میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی.

Address

Al Karak

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaki productionشاکی پروڈکشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaki productionشاکی پروڈکشن:

Share