Syed Naweed Mehdi/News Caster/Columnist/Poet/Broad Caster

Syed Naweed Mehdi/News Caster/Columnist/Poet/Broad Caster سید نوید مہدی
www.hadiz.pk
www.naweedmehdi.webs.com

06/09/2025

۱۲ ربیع الاول مبارک ۔۔۔۔
التماس درود شریف محمّد مصطفیٰ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم

03/09/2025
خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میںایک پرانا خط کھولا انجانے میںشام کے سائے بالشتوں سے ناپے ہیںچاند نے کتنی دیر لگا دی آنے میں...
05/08/2025

خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں
ایک پرانا خط کھولا انجانے میں

شام کے سائے بالشتوں سے ناپے ہیں
چاند نے کتنی دیر لگا دی آنے میں

رات گزرتے شاید تھوڑا وقت لگے
دھُوپ اُنڈیلو تھوڑی سی پیمانے میں

جانے کس کا ذکر ہے اس افسانے میں
درد مزے لیتا ہے جو دوہرانے میں

دِل پر دستک دینے کون آ نکلا ہے
کس کی آہٹ سنتا ہوں ویرانے میں

ہم اس موڑ سے اُٹھ کر اگلے موڑ چلے
اُن کو شاید عمر لگے گی آنے میں

"گلزار"

25/07/2025

قتیل شفائی
وعدۂِ حور پہ بہلائے ہوئے لوگ ہیں ہم
خاک بولیں گے کہ دفنائے ہوئے لوگ ہیں ہم

یوں ہر ایک ظلم پہ دم سادھے کھڑے ہیں
جیسے دیوار میں چنوائے ہوئے لوگ ہیں ہم

اس کی ہر بات پہ لبیک بھلا کیوں نہ کہیں
زر کی جھنکار پہ بلوائے ہوئے لوگ ہیں ہم

جس کا جی چاہے وہ انگلی پہ نچا لیتا ہے
جیسے بازار سے منگوائے ہوئے لوگ ہیں ہم

ہنسی آئے بھی تو ہنستے ہوئے ڈر لگتا ہے
زندگی یوں تیرے زخمائے ہوئے لوگ ہیں ہم

آسمان اپنا، زمیں اپنی، نہ سانس اپنی تو پھر
جانے کس بات پہ اترائے ہوئے لوگ ہیں ہم

جس طرح چاہے بنا لے ہمیں وقت قتیل
درد کی آنچ پہ پگھلائے ہوئے لوگ ہیں ہم

23/07/2025

ریحانہ روحی

21/06/2025

تاکید ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "راز محبت" عیاں نہ ہو۔۔۔!!!
مگر یہ کہاں ممکن ہے کہ آگ لگے اور دھواں نہ ہو۔۔۔!!!

19/06/2025

اک "آہ" پر صدقے واری جانے والے
عمر کے ساتھ
چیخوں پر بھی بے حس ہو جاتے ہیں !!!

16/06/2025

گیلے کاغذ کی طرح ہے زندگی اپنی!!!
کوئی لکھتا بھی نہیں کوئی جلاتا بھی نہیں!!!

14/06/2025

ہم نے تو دیکھی ہے زمانہ کی یاری!!!
سب ہی یار بچھڑے سب باری باری!!!

13/06/2025

گلزار صاحب ۔۔۔۔

12/06/2025

یہ اُن کا ظرف تھا کہ بیٹھے تھے آستینوں میں!!!
یہ میرا "خو" تھا کہ میں "یار یار" کرتا تھا!!!

11/06/2025

تدفین میرے جسم کی ہو جائے گی لیکن!!!
تم کیسے میرے خواب اتارو گے لحد میں!!!

Address

Seoul
140-200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Naweed Mehdi/News Caster/Columnist/Poet/Broad Caster posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Syed Naweed Mehdi/News Caster/Columnist/Poet/Broad Caster:

Share