Breaking News Top

Breaking News Top this is the page where u can find latest local and international news, so keep in touch with this pag

12/04/2026

‏ہم نے لچکداری کا مظاہرہ کیا لیکن ڈیل نہیں ہو سکی-
صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اچھی نیت سے جائیں اور ڈیل کی ہر ممکن کوشش کریں-
ہم مسلسل صدر ٹرمپ سے رابطے میں تھے, کم سے کم 6 بار یا 12 مرتبہ تو ان سے بات کی-
ہم سادہ اور حتمی تجویز پیش کر کے یہاں سے جا رہے ہیں-
(جے ڈی وینس - نائب صدر امریکہ)

12/04/2026

‏21 گھنٹے کی طویل ملاقات اور بات چیت ہرگز ضائع نہیں گئی ۔ یہ وقت کھو کھاتے میں نہیں گیا۔ دونوں پارٹیز مکمل تیاری کے ساتھ آئیں، ایک دوسرے کو ون آن ون سنا، برداشت کیا اور اپنی پوزیشن واضح کر کے واپس گئی ہیں ۔ ہر معاملہ انڈر ڈسکشن آیا ہے ۔

یہ کوئی سادہ معاملہ نہیں بلکہ تقریباً 47 سال سے جاری ایک نہایت پیچیدہ ایشو ہے، جس کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ممکن نہیں۔ اسی لیے اسے ناکامی کہنا درست نہیں ۔ یہ دراصل مذاکرات کے تسلسل کا حصہ ہے۔

میرا واضح خیال ہے کہ دونوں فریق اپنے اپنے ممالک جا کر دوبارہ غور کریں گے، پھر مذاکرات آگے بڑھیں گے۔ پاکستان بطور ثالث اپنا کردار جاری رکھے گا، جبکہ چین جیسے دیگر ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ دونوں پارٹیز لڑائی نہیں چاہتیں بلکہ سیزفائر برقرار رکھنا اور مذاکرات جاری رکھنا چاہتی ہیں اور یہی سب سے بڑی مثبت پیش رفت ہے ۔

لیکن آجکے مذاکرات سے ایک بات ضرور سامنے آئی ہے کہ ایران نے ڈٹ کر اپنی عوام کا مقدمہ رکھا ہے اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سیف ایگزٹ دینے کے لیۓ تیار نہیں ہے ۔

12/04/2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ نہیں ہوسکا ہے۔ ہم امریکہ واپس جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں مختصر پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان نے مذاکرات کرانے میں اچھا کام کیا تاکہ معاہدہ ہو سکے۔

’ہم 24 گھنٹوں سے اسلام آباد میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان معاہدہ نہیں ہوسکا۔ ہم نے اپنی ریڈ لائن واضح کی ہے۔ انہوں(ایران) نے ہماری شرائط ماننے سے انکار کیا ہے۔

01/03/2026

آیت اللہ خامنائی کو کیسے شہید کیا گیا؟ نیویارک ٹائمز کا انکشاف🚨🚨
سی آئی اے کئی ماہ سے آیت اللہ خامنائی کی جاسوسی کر رہی تھی۔سی آئی اے کو انٹیلیجنس ملی کہ ہفتے کی صبح آیت اللہ خامنائی اعلی ایرانی عہدیداران کیساتھ اہم میٹنگ کرنے جا رہے ہیں ۔سی آئی نے اپنی انٹیلیجنس جس میں آیت اللہ خامنائی کی لوکیشن بارے اعلی درستگی پائی جاتی تھی اسرائیل سے شیئر کی۔ پہلے اسرائیل اور امریکہ کا ارادہ رات کے وقت حملے کا تھا لیکن ہفتے کی صبح میٹنگ کی اطلاع ملنے پر دونوں نے دن کے وقت حملے کا وقت ایڈجسٹ کر لیا۔ایران بھی صبح کے وقت حملے کا نہیں سوچ رہا تھا۔ (ایران کو یہی غلط فہمی تھی کہ حملہ ہو گا تو رات میں ہو گا)سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی صدارت میں صبح 9 بجے محمد پاکپور ( کمانڈر انچیف پاسدارن انقلاب )عزیز ناصر زادہ (وزیر دفاع) ایڈمرل علی شمخانی (سربراہ ملٹری کونسل )سید مجید موسوی ( کمانڈر پاسداران انقلاب اسلامی فضائی فورس) اورمحمد شیرازی (نائب انٹیلی جنس وزیر) کااجلاس طے تھا۔ہفتے کی صبح 6 بجے چند امریکی جنگی جہاز تل ابیب سے نکلے جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے انتہائی جدید اور درست نشانہ لگانے والے ہتھیاروں سے لیس تھے ۔ طیاروں کے اُڑان بھرنے کے دو گھنٹے اور پانچ منٹ بعد، یعنی تہران کے وقت کے مطابق صبح تقریباً 9:40 پر آیت اللہ خامنائی کے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایاگیا۔ حملے کے وقت ایرانی قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام کمپاؤنڈ کی ایک عمارت میں موجود تھے، جبکہ سپریم لیڈر خامنہ ای ساتھ ہی دوسری عمارت میں موجود تھے۔حملے میں آیت اللہ خامنائی موقع پر شہید ہو گئے ۔ وہاں موجود ایرانی دفاعی نظام کے عہدیداران علی شمخانی،محمد پاکپور،عامر ناصر زادہ بھی شہید ہو گئے۔امریکہ نے خامنائی کے ساتھ ساتھ دیگر ایرانی ملٹری کمانڈرزاور عہدیداروں کی لوکیشنز پربھی حملے کیے لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہے ۔خوفناک بات یہ ہےکہ سی آئی اے کو اسی سورس نے آیت اللہ کی لوکیشن بتائی جسکی ریکی پراس نے جون میں ایرانی شخصیات کونشانہ بنایاتھا۔وہ جاسوس چھ ماہ بعد بھی ایرانی حکومت کا حصہ ہے لیکن ایرانی انٹیلجنس اسکوپکڑنے میں ناکام رہی ہے۔یہ واقعہ امریکی بدمعاشی کیساتھ ایرانی انٹیلیجنس ناکامی کابھی منہ بولتا ثبوت ہے۔

28/02/2026

ایران اسرائیل امریکہ
🇺🇸🇮🇱🇮🇷
*_🌍💥" تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تہران میں اس وقت کئی دھماکوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ امریکی اور اسرائیلی افواج نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے ہیں، جنہیں امریکہ نے “آپریشن ایپک فیوری” کا نام دیا ہے_*

28/02/2026

ایران نے بحرین میں امریکی نیوی کو نشانہ بنایا ہے۔ بحرین نے اپنی سرزمین پر حملوں کی تصدیق کردی۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کے تمام اڈے اور مفادات ہماری پہنچ میں ہیں۔

بحرین نے اپنی سرزمین پر ایرانی حملوں کی تصدیق کردی۔ بحرینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ہماری زمینی حدود میں حملے ہوچکے ہیں، ابوظبی کی فضاؤں میں میزائلوں کو تباہ کیا گیا۔

بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکی نیوی کی ففتھ فلیٹ کو نشانہ بنایا گیا، امریکی نیوی کے اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، کویت میں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں تمام اسرائیلی اور امریکی اہداف ہمارا ہدف ہیں، امریکا کے تمام اڈے اور مفادات ہماری پہنچ میں ہیں۔

28/02/2026

مشرق وسطی میں تمام امریکی اڈوں پر ایران کی طرف سے میزائلوں کی بارش جاری ۔
متحدہ عرب امارات ، قطر ، بحرین ، کویت میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے جاری

28/02/2026

*بریکنگ نیوز: مشرق وسطیٰ کے تمام عرب معمالک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، سیکیورٹی ہائی الرٹ*

28/02/2026

ٹرمپ کی ایرانی پاسدارن انقلاب کو وارننگ

پاسداران انقلاب کو اپنے ہتھیار ڈال دینے چاہئیں۔آپ کے ساتھ منصفانہ سلوک اور مکمل معافی دی جائے گی،ورنہ آپ یقینی موت کا سامنا کریں گے -

28/02/2026

Iran right now 28.02.2026

Dirección

Cabo San Lucas

Página web

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Breaking News Top publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Contacto La Empresa

Enviar un mensaje a Breaking News Top:

Compartir