Voice of Taxila

Voice of Taxila ہر خبر پر نظر

05/12/2025
31/10/2025

آمدہ بلدیاتی الیکشن میں اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا،شیخ وحید، شیخ ساجد کا بے لاک تبصرہ

ٹیکسلا پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کی ویڈیو کی اصل حقیقت آشکار ہوگئی بوڑھی خات...
23/10/2025

ٹیکسلا پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کی ویڈیو کی اصل حقیقت آشکار ہوگئی بوڑھی خاتون نے پریس کانفرنس میں سچ بیان کردیا، ڈرامے کے اصل کردار بے نقاب ہوگئے،سازشوں کے تانے بانے پریس کلب مخالفین کے ساتھ جا ملے
ٹیکسلا (نوائے ٹیکسلا رپورٹ ) سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بارے میں جمعرات کو ٹیکسلا پریس کلب میں ایک بوڑھی خاتون اور ان کے بیٹے سید شاہد شاہ نے پریس کانفرنس کر کے بتایا کہ انہیں زبردستی ایک صحافی کے دفتر لے جا کر جھوٹا بیان دلوایا گیا۔خاتون نے موقف اختیار کیا کہ انہیں ذوالفقار شاہ نے اپنی گاڑی میں بٹھا کر مانی نامی صحافی کے دفتر لے کر گیااور سیمی شاہ کے خلاف بیان دینے پر مجبور کیا گیا۔ اُن کے بیٹے سید شاہد شاہ نے کہا کہ ذوالفقار شاہ اور اس کے کزن اسد شاہ اُن سے مسلسل رابطے میں رہے اور ان کی والدہ کو بطور ڈھال استعمال کیا گیا۔سیمی شاہ نے کہا کہ واقعہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور وہ بطور جرگہ مسئلہ حل کرنے آئے تھے۔ اُن کے بقول معاملے کو ختم کرنے کے لیے اُنہوں نے اپنا کردار ادا کیا اور اُن کا کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا۔ سیمی شاہ نے بتایا کہ کچھ روز قبل ایک تقریب میں مانی نے اُنہیں بتایا تھا کہ "آپ کے خلاف پریس کانفرنس ہوگی" اور انہیں پچاس ہزار روپے کی پیشکش بھی کی گئی، جس پر انہوں نے کہا کہ اگر الزام ثابت ہوا تو وہ کارروائی نہیں کریں گے، لیکن جھوٹ ثابت ہوا تو قانونی راستہ اپنائیں گے۔سیمی شاہ نے الزام لگایا کہ اُن کے سیاسی مخالفین نے اس خاتون کو استعمال کر کے اُن کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ انہوں نے مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ مل کر مخالفین کے رویے کی نشاندہی کی اور کہا کہ باوجود سازشوں کے اللہ نے انہیں عزت بخشی ہے۔ سیمی شاہ نے اعلان کیا کہ وہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انہیں انجام تک پہنچائیں گے تاکہ آئندہ کوئی بے گناہ شخص بدنام نہ ہو سکے۔پریس کانفرنس میں بوڑھی خاتون نے دوبارہ کہا کہ انہیں زبردستی یہ کام کرایا گیا جس پر وہ خود شرمندہ ہیں۔ اُن کے مطابق سیمی شاہ اُن کے لیے قابلِ احترام ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ آ کر سچ دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ سیمی شاہ نے بتایا کہ قبل ازیں بھی ذوالفقار شاہ کے خلاف شکایات موجود ہیں۔ سیمی شاہ نے کہا کہ وہ اس کیس کو آخر تک لے جائیں گے تاکہ ملزمان کو سزا ملے اور کسی اور کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہو۔

Dirección

Taxila

Página web

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Voice of Taxila publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Compartir