AWAZA ZANDA DILE

AWAZA  ZANDA DILE Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AWAZA ZANDA DILE, Publisher, Bangi.

16/01/2024
25/09/2019
24/09/2019

آج روٹین کی گشت پر تقریباً 2:00 بجے رات یہ بابا جی جن کی عمر 80 برس تھی ہمارے پاس آئے کہ بیٹا میں لیہ سے شاہکوٹ آیا ہوں میرا گاوّں تین چار کلومیٹر نظام پورہ دیواسنگھ ہے میرے بیٹے سے ایک کال ملا دو وہ مجھے لے جائے کیونکہ اسوقت رات کا آخری پہر ہے اور میرے گاوْں کوئی سواری نہیں جائیگی میں سفر کا تھکا ہوا ہوں بابا جی کے کہنے پر میرے colleague عامر علی عامر نے اپنے فون سے بابا جی بیٹے کو فون ملایا جس کا نمبر ہے ۔ بیٹے نے فون پر جو بات کی اس کے بعد بابا جی کی آنکھوں میں پانی سا چمکنے لگا اور رنگ واضح طور پر فق ہو گیا اور ہمیں پتا چلا کہ اس نے بابا جی کو لینے آنے سے انکار یہ کہہ کر کر دیا کہ " ایتھے بہہ جا کسے تھاں تے سویرے کسی چیز تے بیٹھ کہ کہ آ جاویں " میری بات بابا جی کہ بیٹےسے ہوئی تو اس نے اپنا نمبر ہی بند کر دیا جس پر ہم نے بابا کو تسلی دی کہ ہم چھوڑ آتے ہیں تو بابا جی نے کہا کہ میں ایسے بیٹے کے گھر نہیں جاوْں گا میں واپس لیہ ہی جا رہا ہوں جس کے بعد عامر نے بابا جی کی بیٹیوں کے بارے پوچھا تو معلوم ہوا کہ ایک بیٹی دس بارہ کلو میٹر اسلام نگر رہتی ہے جس کا نمبر لیکر اس سے بات کی تو بلا توقف اس نے کہا کہ میرے ابا جی کو کہیں اور نہ جانے دینا میں ابھی کچھ کرتی ہوں ۔ ہم نے بابا جی ساتھ بٹھایا اور گاوْں لیجا نے کے لیے نکل پڑھے تو ایک نمبر سے کال ہمیں 82 گاوْں کے قریب آئی کہ میں بابا جی کا داماد ہوں اور میں ان کو لینے آرہا ہوں ۔ نظام ہورہ چیلیانوالہ سٹاپ جو کہ ہماری باوْنڈری تھی وہاں پر ہم رک گئے اور انتظار کرنے لگے تو بابا جی کا داماد آگیا بیٹی نے پتا نہیں کتنی منتوں کے ساتھ اپنے شوہر کو لینے بھیجا ہو گا اور وہ نیک انسان بھی آدھی رات کو ویران راہوں پر لینے آرہا تھا جب بابا جی کو اس کے حوالے کیا تو بابا جی نے مجھے کہا کہ " بیٹا دکھ اج ایہہ رہے گا کہ توانوں کجھ کھلا پلا نیئں سکیا" ہائے بابا تیری خودداری "
انسان جن بیٹوں کے لیے کام کر کر کہ اپنی کمر توڑ لیتا ہے اور ان کے لیے جاگیریں بناتا ہے ان کی بے نیازی اور بے پرواہی اور بابا جی کی بے بسی کو دیکھ کر اور بیٹیاں جن کو وراثت میں سے علیحدہ کر دیا جاتا ہے ان کی تڑپ دیکھ کر ہمارا تو دل بھر آیا کہ اگر ایسے بیٹے ہوتے ہیں تو ان سے ہزار گنا بیٹیاں بہتر ہیں یہ بیٹیاں جو عمر کے کسی حصہ میں بھی لاوارث نہیں چھوڑ سکتیں۔۔۔۔۔۔۔

Address

Bangi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AWAZA ZANDA DILE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category