
23/08/2025
کہا جاتا ہے رات تین بجے گلیشئر پھٹنے سے گلگت بلتستان کا علاقہ راوشن (غذر) نامی گاؤں شدید تباہی سے دوچار ہوا ہے۔ اگر نالے کے اندر موجود چرواہے بر وقت فون پر اطلاع نہ دیتے تو بونیر سے بڑا سانحہ رونما ہو سکتا تھا۔ اللہ کا شکر ہے انسانی جانوں کا ضیاع نہیں ہوا ہے۔ دریائے غذر رکا ہوا ہے۔ ڈیم بن گیا ہے اور کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ گلگت تا بشام نشیبی علاقوں کے مکینوں کو سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔