Aman News

Aman News نیوز اپڈیٹ کے لیے امن نیوز کو لائک اور فالو کریں.

19/05/2025

گزشتہ روز علاقہ ٹیری سے راولپنڈی جانیوالی گاڑی جوکہ حادثہ کا شکار ہوگئی تھی اور حادثہ کے باعث گاڑی میں خوفناک آگ گئی تھی جس میں اس غریب باپ کی دو بیٹیاں جس میں ایک بیٹی فوت ہوگئی تھی دوسری زخمی ہے اس غریب باپ کی اگر کوئی مالی مدد کرنا چاہتے ہیں تو اس نمبر پر وٹس ایپ کردے، 03139324471 ایزی پیسہ نمبر 03465281877

17/05/2025
11/05/2025

کرک سٹی قتل واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

خوشخبری  لتمبر،سورڈاگ،بہادرخیل ،خرم،رنگین آباد کے عوام اب لتمبر کوچ سروس میں صرف 800 روپے کرائے پر راولپنڈی کے لیے سفر ک...
09/05/2025

خوشخبری
لتمبر،سورڈاگ،بہادرخیل ،خرم،رنگین آباد کے عوام اب لتمبر کوچ سروس میں صرف 800 روپے کرائے پر راولپنڈی کے لیے سفر کر سکتے ہیں
1-لتمبرفریال مسجد 2-لتمبر سائنس سکول۔اس نمبر پر رابطہ کر کے اپنی سیٹ کی بکنگ کرائیں۔0335.2929266
0315.0006228
03448032345

08/05/2025

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کرک فضل اکبر خٹک نے انسانی ہمدردی اور سماجی خدمت کے جذبے کے تحت چائلڈ ویلفیئر ہوم کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ادارے میں مقیم بے سہارا، یتیم اور مستحق بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی خیریت دریافت کی، ان سے دوستانہ انداز میں گفتگو کی اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی بھرپور کوشش کی۔
ڈی ایس پی فضل اکبر خٹک نے بچوں کے ساتھ شفقت اور محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان میں کھلونے، تحائف اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیں۔ بچوں نے ان تحائف کو بڑی خوشی سے قبول کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے دوران ڈی ایس پی نے ان کی ذہنی اور جذباتی ضروریات کو سمجھنے کی بھی سعی کی اور ان کی دیکھ بھال پر مامور عملے کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈی ایس پی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معصوم بچوں کی خوشیاں ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔ انہوں نے چائلڈ ویلفیئر ہوم کی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس نہ صرف محافظ ہے بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی فلاح میں بھی برابر کی شریک ہے۔ ڈی ایس پی فضل اکبر خٹک کا یہ دورہ نہ صرف بچوں کے لیے خوشی کا باعث بنا بلکہ معاشرے کو ایک مثبت پیغام بھی دیا کہ انسانیت کی خدمت اور احساس دوسروں کے دل جیتنے کا سب سے خوبصورت ذریعہ ہے۔

کوہاٹ کی خاتون فلائنگ کوچ پر فائرنگ کے دوران قتل جنڈ بین الصوبائی راولپنڈی کوہاٹ شاہراہ پر پٹرولنگ پوسٹ مٹھیال کے قریب ک...
06/05/2025

کوہاٹ کی خاتون فلائنگ کوچ پر فائرنگ کے دوران قتل
جنڈ بین الصوبائی راولپنڈی کوہاٹ شاہراہ پر پٹرولنگ پوسٹ مٹھیال کے قریب کوہاٹ سے آنے والی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی جاں بحق خاتون اور زخمی شخص کا تعلق کوہاٹ سے بتایا گیا ہے پٹرولنگ پولیس مٹھیال ریسکیو1122اور تھانہ بسال کا عملہ موقع پر موجود۔۔۔۔۔۔۔ابتدائی رپورٹ
اللہ تعالیٰ رحم وکرم فرمائے آمین

06/05/2025

بلوچستان دھماکے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔ جبکہ ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے دو اہلکار بھی شہید ہو گئے

03/05/2025

😭افسوسناک😭
تخت نصرتی میلہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سمیع اللہ سکنہ لکڑکی بانڈہ اس دار فانی سے کوچ کر گیا۔

 ضلع بنوں میں گزشتہ شب دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر پولیس اہلکار عبدالمصور کی نمازِ جناز...
01/05/2025


ضلع بنوں میں گزشتہ شب دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر پولیس اہلکار عبدالمصور کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقے خدہ بانڈہ، ضلع کرک میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں پولیس افسران سمیت منتخب عوامی نمائندگان، سماجی رہنما اور بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ شہید کے جسدِ خاکی پر پولیس افسران نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور چاق و چوبند پولیس دستے نے سلامی پیش کی۔ پولیس اہلکار عبدالمصور کی قربانی ریاست کی رِٹ اور امن و امان کے تحفظ کی ایک روشن مثال ہے، جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ محکمہ پولیس ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے اور شہید کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دے گا۔

یوم مزدور، ہر سال یکم مئی کو محنت کشوں کی قربانیوں اور حقوق کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1886 کی ش...
01/05/2025

یوم مزدور، ہر سال یکم مئی کو محنت کشوں کی قربانیوں اور حقوق کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ دن 1886 کی شکاگو تحریک کی یاد دلاتا ہے، جہاں مزدوروں نے 8 گھنٹے کام کے حق کے لیے جدوجہد کی۔ 1889 میں اسے عالمی دن کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

پاکستان میں یہ دن سرکاری تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے، مزدور ریلیاں نکالتے ہیں، اور ان کے مسائل پر گفتگو کی جاتی ہے۔ آئین مزدوروں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، مگر عملی طور پر چیلنجز برقرار ہیں، جیسے کم اجرت اور غیر محفوظ حالاتِ کار۔

یہ دن مزدوروں کے وقار، انصاف، اور مساوی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور ہمیں ان کے حالات بہتر بنانے کی ذمہ داری یاد دلاتا ہے۔

سی ٹی ڈی اہلکار عبد المصور ولد ماسٹر (ر) شیر نواب ،ہیڈ ماسٹر (ر) شیر حیات کا بھتیجا سکنہ خدہ بانڈہ بنوں میں شہید ہو چکا ...
01/05/2025

سی ٹی ڈی اہلکار عبد المصور ولد ماسٹر (ر) شیر نواب ،ہیڈ ماسٹر (ر) شیر حیات کا بھتیجا سکنہ خدہ بانڈہ بنوں میں شہید ہو چکا ہے ، نماز جنازہ آج یکم مئی 2025 بروز جمعرات عصر ساڑھے پانچ بجے 5:30 پر ماسم قبرستان خدہ بانڈہ تخت نصرتی میں ادا ہوگی

30/04/2025

#خبر
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو استعمال کیلئے 11.8 کلوگرام کے LPG سلنڈر کی قیمت میں 37 روپے 80 پیسے کمی کی گئی،گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 892 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی،

Address

Karak

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aman News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aman News:

Share