FSK Production

FSK Production It is a media channel and we bring all latest news having facts and figure. like our page and also s

17/07/2025

PAF C130 & JF17 Thunder participating in RIAT 2025 AirShow

پاک چائنہ مشترکہ بنایا گیا JF-17 تھنڈر رائیل انٹرنیشنل ائیر ٹٹو میں شرکت کرنے کیلئے تھنڈر کے رنگ میں رنگ دیا۔ یہ دو عدد ...
17/07/2025

پاک چائنہ مشترکہ بنایا گیا JF-17 تھنڈر رائیل انٹرنیشنل ائیر ٹٹو میں شرکت کرنے کیلئے تھنڈر کے رنگ میں رنگ دیا۔ یہ دو عدد جہاز 18 جولائی تا 20 جولائی اپنے فن کا مظاہرہ کریگی۔

More HD shots of JF-17 Thunder Block-III at RIAT 2025 ⚡ 🇵🇰

Credits: shiang_wss [Instagram].

تلاش گمشدہ
16/07/2025

تلاش گمشدہ

السلام وعلیکم!میرے پیارے دوستوں یہ میرا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرکے بل آئیکان کو بھی دبائیں، اس میں اپ کو بہت کچھ ملے گا، ...
01/07/2025

السلام وعلیکم!
میرے پیارے دوستوں یہ میرا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرکے بل آئیکان کو بھی دبائیں، اس میں اپ کو بہت کچھ ملے گا، شکریہ!

FSK stand for Fahad Shabeer Khattak, It is my personal YouTube channel, I am a professional Journalist and worked with a different News organization i.e, State Media (PTV NEWS Peshawar Centre) as a News Producer/Reporter, Local Media (Newspaper, TV Channel) in a different beats. Now I want to share....

ضرورت خون۔پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مریض کی جان بچ سکے۔
28/06/2025

ضرورت خون۔
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مریض کی جان بچ سکے۔

پریس ریلیزکوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام تاریخ: 18 جون 2025پشاور: کوہاٹ ڈویژن میں 5,000 انتہائی غریب خاندانوں کے لیے اثاث...
18/06/2025

پریس ریلیز
کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام
تاریخ: 18 جون 2025

پشاور: کوہاٹ ڈویژن میں 5,000 انتہائی غریب خاندانوں کے لیے اثاثہ جات کی تقسیم کا آغاز — KDDP اور محکمہ سماجی بہبود کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کوہاٹ ڈویژن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (KDDP) اور محکمہ سماجی بہبود حکومت خیبر پختونخوا کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کا مقصد کرک، ہنگو اور کوہاٹ اضلاع کے 5,000 انتہائی غریب گھرانوں کو اثاثہ جات کی فراہمی کے ذریعے خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

دستخطی تقریب میں صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود جناب قاسم علی شاہ، وزیر زراعت میجر (ر) سجاد بارکوال، اور رکن صوبائی اسمبلی شاہ تراب خان نے خصوصی شرکت کی۔ مفاہمتی یادداشت پر KDDP کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے دستخط کیے۔

یہ پروگرام KDDP کے تحت 10 فیصد تیل و گیس رائلٹی فنڈز کے ذریعے مالی معاونت حاصل کرے گا۔ مستفید ہونے والوں کا انتخاب شفاف طریقے سے غربت اسکور کارڈ (PSC 0-32) کی بنیاد پر کیا جائے گا تاکہ حقیقی مستحقین تک امداد پہنچ سکے۔

منصوبے میں صرف اثاثوں کی تقسیم ہی نہیں، بلکہ ضروریات کے تعین، موزوں اثاثوں کی فراہمی اور پائیدار روزگار کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کا بندوبست بھی شامل ہے۔

اس MoU پر دستخط نہ صرف KDDP کے منصوبہ ڈائریکٹر کی انتھک محنت، وژن اور پختہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ یہ اس امر کا ثبوت بھی ہیں کہ KDDP پورٹ فولیو کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک فعال اور عملی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔

چار سالہ تاخیر کے بعد، یہ منصوبہ اب فوری طور پر آغاز کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ابتدائی تشخیصی مرحلہ ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا، جبکہ مکمل عمل درآمد ایک سال کے اندر یقینی بنایا جائے گا۔

یہ اقدام نہ صرف غربت کے خاتمے میں معاون ہوگا بلکہ علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔

جاری کردہ از:
فہد شبیر خٹک
میڈیا انچارج، کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام

سپاس تعزیت؛
17/06/2025

سپاس تعزیت؛

Paid content: KARAK  Development Movement                                GEO
17/06/2025

Paid content:
KARAK Development Movement GEO

**اعلان جنازہ**
11/06/2025

**اعلان جنازہ**

05/06/2025

کرک ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے مالی تعاون سے کرک ٹو بانڈہ داؤد شاہ نری پنوس روڈ پر آسفالٹ کا کام مکمل ہونے کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، مزید تفصیل فہد شبیر خٹک کی اس تفصیلی رپورٹ میں۔۔۔

**پریس ریلیز****کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام****کوہاٹ، کرک، ہنگو**کوہاٹ ڈویژن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے تعاون مختلف شعبوں میں...
23/04/2025

**پریس ریلیز**
**کوہاٹ ڈویژن ڈیویلپمنٹ پروگرام**
**کوہاٹ، کرک، ہنگو**

کوہاٹ ڈویژن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے تعاون مختلف شعبوں میں ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے 197 مستحق امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں تیزی آگئی ہے۔ یہ اقدام نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے اور انہیں مارکیٹ سے متعلقہ جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔پروگرام میں شامل کورسز میں اتحادی صحت سائنسز کے اہم شعبے شامل ہیں، جن میں دو سالہ ڈپلومہ پروگرامز جیسے فارمیسی، اینستھیزیا، سرجیکل ٹیکنالوجی، لیبارٹری سائنسز، ریڈیولوجی، طبی اور دندان ساز معاونت، ایل ایچ وی (سی این اے)، اور سی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ای کامرس (ایمیزون، علی ایکسپریس)، جدید زبانوں (بشمول چینی)، اور موبائل ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ میں جدید سرٹیفکیٹ کورسز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔انتخاب کا عمل دو اہم اصولوں پر مبنی ہے: امیدوار کا میرٹ اور متعلقہ کورس کے لیے اہلیت، اور غربت کی حیثیت، جس کا تعین BISP NSER اسکور کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ اب تک 2,200 سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جو ان کورسز کی مقبولیت اور نوجوانوں کی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہیں۔یہ پہل نہ صرف تعلیم کے میدان میں شمولیتی رجحان کو فروغ دے رہی ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے راستے بھی ہموار کر رہی ہے۔ پیشہ ورانہ و تکنیکی مہارتوں پر زور دینے والا یہ پروگرام نوجوانوں کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنے اور غربت کے چکر کو توڑنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

ھنگو ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت ضلع میں متعدد ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر حشم...
20/04/2025

ھنگو ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت ضلع میں متعدد ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر حشمت علی کے چارج سنبھالنے کے بعد پراجیکٹ معاملات میں نمایاں بہتری۔۔
کوہاٹ ڈویژن کے تیل اور گیس کی رائلٹی سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے تحت چلنے والے بڑے ترقیاتی پروگرام کوہاٹ ڈویژن ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیلی پراجیکٹ ھنگو ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے زیر انتظام مختلف ضلعی محکموں کے وساطت سے شروع کئے گئے متعدد ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ پراجیکٹ کو ایک عرصے کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈز کا اجرا بھی شروع ہوگیا ہے اور ٹھیکیداروں کو بقایاجات کی ادائیگی کے نتیجے میں التوا کے شکار درجنوں منصوبوں پر بھی دوبارہ کام کا آغاز ہوگیا ہے جسے نہ صرف منتخب نمائندوں بلکہ عوامی اور سماجی حلقوں نے خوب سراہا ہے۔ ان منصوبوں میں انارچینہ خٹک بانڈہ روڈ اور بی ایچ یو شاہو خیل قابلِ ذکر ہیں جن پر ایک عرصے سے کام التوا کا شکار تھا تاہم پراجیکٹ ڈائریکٹر حشمت علی کی ذاتی دلچسپی اور مسائل حل کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کے نتیجے میں متعلقہ ٹھیکیدار اگلے ھفتے سے ان منصوبوں پر کام کا دوبارہ آغاز کرنے جارہے ہیں۔ واضح رہے موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر حشمت علی ایک اچھی ساکھ رکھنے والا تجربہ کار افسر ہے جنھوں نے چارج سنبھالنے کے بعد کوہاٹ، ھنگو اور کرک میں جاری منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں جن میں فنڈز کا حصول اور ان کی شفاف اور بروقت فراہمی سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ منتخب نمائندوں کے مشورے سے نئے ورک پلان کی تیاری پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے جس میں منتخب نمائندوں کے مشورے سے ضلع میں نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوگا۔ سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے پراجیکٹ میں نئی جان ڈالنے اور دیرینہ مسائل کو حل کرکے زیرالتوا منصوبوں کو دوبارہ شروع کرانے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر حشمت علی کے کردار کو سراہا گیا ہے اور انھیں اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی گئ ہے ۔

Address

Karak

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FSK Production posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FSK Production:

Share