
29/06/2025
بونیر ـ تحصیل مندنڑ کے پہاڑی گاؤں اورمل سورا سے تعلق رکھنے والے نوجوان منظر علی ولد محمود شاہ نے آج میر علی، وزیرستان میں ہونے والے حملے میں جامِ شہادت نوش کیا۔
شہید منظر علی ایک سال قبل پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی ہوئے تھے۔
ان کا نماز جنازہ کل بروز اتوار، دن 2:30 بجے آبائی گاؤں اورمل سورا میں ادا کیا جائے گا۔
شہید نے پسماندگان میں والدین، چار بھائیوں اور دو بہنوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔