
23/08/2025
ویڈیو اسکینڈل؛ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر رمضان گجر مستعفی
ملتان کی ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رمضان گجر نے نازیبا ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈاکٹر رمضان گجر کی حال ہی میں مبینہ سیکس ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ڈاکٹر رمضان گجر نے تقریباً چار سال تک یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے آج اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر پیش کر دیا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ڈاکٹر رمضان گجر کی ویڈیو لیک ہوئی جس میں وہ اپنے باورچی کے ساتھ غیر فطری عمل میں ملوث تھے، مبینہ لیک ویڈیو باورچی نے اعجاز حسین نے بنائی تھی۔
باورچی اعجاز حسین نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر رمضان نے چار ماہ قبل رمضان المبارک میں افطاری کے بعد رات 11 بجے جب اس کے ساتھ غیر فطری فعل کا ارتکاب کیا تو اس نے منت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ تو گزرنے دیں جس پر ڈاکٹر رمضان نے کہا کہ اب تم اپنی بیٹی کی ذہن سازی کرو جس پر میں نے ڈاکٹر رمضان کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
باورچی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ان کی بڑی بیٹی کی ہم عمر کلاس فیلو اور سہیلی ہمارے گھر کھیلنے آتی تھی جسے ڈاکٹر رمضان نے دیکھ لیا تو ہمیں مجبور کرنا شروع کر دیا کہ اس بچی کا ذہن بناؤ میں منہ مانگے پیسے دوں گا ورنہ یہاں سے نکل جاؤ ۔اعجاز حسین نے بتایا کہ آئے روز کی دھمکیوں کی وجہ سے میں ویڈیو بنانے پر مجبور ہوا حالانکہ مجھے اندازہ ہے کہ اس سے میری بھی بدنامی ہوگی۔