Raja Suhail

Raja Suhail Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Raja Suhail, Digital creator, .

Raja Suhail
🎙️ Journalist 📺 Media Expert Content Creator
✅ 18+ Years in Electronic & Digital Media
✅ Former COO of 2 Leading Channels (10 Years)
✳️Sharing Insights, Stories & Creative Content
🎥 Like & Subscribe to My Channel
✨ Join Me on This Journey!

26/07/2025

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، اور سیاسی عدم استحکام نے نوجوانوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ 2025 کے صرف پہلے 6 ماہ میں 3 لاکھ 36 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ چکے ہیں۔
ناکام حکومتی وعدے، تعلیم یافتہ مگر بے روزگار نوجوان، اور بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی اس بحران کی بڑی وجوہات ہیں۔
کیا یہ ملک صرف وعدوں کے سہارے چلے گا؟

دیکھیے اس ویڈیو میں سرکاری اعداد و شمار، اور ہجرت کرنے والے نوجوانوں کی اصل وجہ ویڈیو کو لائک، شیئر کریں اور کمنٹس میں اپنی رائے دیں!

12/07/2025

پاکستان یا ٹیکسستان؟ عوام سے اربوں کے ٹیکس کے بدلے میں ٹوٹی سڑکیں، پانی بجلی گیس سے محروم پاکستان

ہر سال بجٹ آتا ہے، اور عوام پر ٹیکسوں کا نیا بم گرتا ہے۔
انکم ٹیکس، بینکنگ ٹیکس، کیش نکلوانے پر ٹیکس، یہاں تک کہ سانس لینے پر بھی شاید کل سے ٹیکس لگ جائے!
مگر سوال یہ ہے:اتنے ٹیکسز دینے کے بعد بھی ہمیں کیا ملا؟
⛔ سیکیورٹی؟ پرائیویٹ
⛔ تعلیم؟ پرائیویٹ
⛔ علاج؟ پرائیویٹ
⛔ پانی؟ بوتل والا
⛔بجلیِ؟سولر سے
⛔گیس؟سلنڈر سے
⛔ سڑک؟ گڑھوں سے بھری
تو پھر یہ سب ٹیکس کس لیے؟

دیکھئے اس ویڈیو میں عوام کی فریاد، غصہ اور حقیقت! ویڈیو کو لائک، شیئر کریں اور کمنٹس میں اپنی رائے دیں!

06/07/2025

کراچی ٹریفک پولیس کے اربوں روپے کے جرمانے! عوام پر ظلم یا قانون کی عملداری؟

کراچی میں روزانہ لاکھوں روپے کے ٹریفک چالان کیے جاتے ہیں۔ سالانہ یہ رقم اربوں میں پہنچ چکی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ صرف قانون کی عملداری ہے یا شہریوں پر معاشی دباؤ؟
اس ویڈیو میں ہم بات کریں گے:
روزانہ اور سالانہ چالان کی تفصیلات
موٹر سائیکل سواروں کو ٹارگٹ کیے جانے کے الزامات
عوامی شکایات، کرپشن اور تجاویز
کیا یہ جرمانے حق بجانب ہیں یا زیادتی؟
اگر آپ بھی کراچی میں ٹریفک کےمسائل سے تنگ ہیں، تو ویڈیو کو لائک، شیئر کریں اور کمنٹس میں اپنی رائے دیں!

27/06/2025

کراچی کے عوام کی زندگی موہنجو دڑو کے زمانے میں لوٹ گئی! بجلی کی بندش، پانی اورگیس کی قلت،21 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ،بل وقت پردولیکن بجلی پھربھی نہیں ملے گی K-Electric کا دہرا معیار! کون سنے گا کراچی کی فریاد؟

کراچی، پاکستان کا دل، جہاں سے ملک کی معیشت کی دھڑکنیں اٹھتی ہیں مگر آج خود کراچی والے بنیادی حقوق سے محروم ہیں!
21 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول – K-Electric کا کراچی والوں پر ظلم، اور بہانہ ہے "بل ادا نہ کرنے کا۔ کیا واقعی% 75 لوگ بل نہیں بھرتے؟

سندھ حکومت کہاں ہے؟سیاسی جماعتیں کراچی کو صرف ووٹ بینک سمجھتی ہیں، مسئلے حل کرنا کسی کے ایجنڈے میں نہیں!

آخر کراچی کے عوام کب تک اس ظلم کا شکار رہیں گے؟ مہنگائی اور بے روزگاری کے باوجود کراچی والے منجمدہ زندگی گزارنے پر مجبور۔ کیا کراچی پاکستان کا حصہ نہیں؟ کیا یہاں کے لوگوں کو بنیادی حقوق نہیں ملنے چاہئیں؟اس ویڈیو میں سنیں کراچی کے اصل مسائل اور عوام کی بے بسی کی داستان! اگر آپ بھی کراچی کے مسائل سے تنگ ہیں، تو ویڈیو کو لائک، شیئر کریں اور کمنٹس میں اپنی رائے دیں!


20/06/2025

اس ویڈیو میں ہم بات کریں گے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے بےبنیاد پراپیگنڈے کی۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ایک مہم چلا رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ ایک سرکاری ملازم (یعنی جنرل) کو امریکی صدر سے نہیں ملنا چاہیے تھا، اور اس ملاقات کے بعد جھوٹے بھارتی میڈیا رپورٹس کو بنیاد بنا کر یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ امریکہ نے پاکستان سے ایران پر حملے کے لیے فضائی اڈے مانگے ہیں۔

کیا واقعی امریکہ نے پاکستان سے کوئی ایسی ڈیمانڈ کی؟
پاکستان نے ہر فورم پر ایران کی حمایت کی، تو پھر ایسی جھوٹی خبریں کیوں؟
جب عمران خان کی رہائی کے لیے صدر ٹرمپ سے امیدیں وابستہ کی جا رہی تھیں تو اس وقت یہ اصول کیوں یاد نہیں آئے؟
جنرل سے ملاقات حرام، مگر ٹرمپ سے رحم حلال – پی ٹی آئی کی نئی منطق

کیا ایران پر حملےکے لئے امریکہ کے پاس صرف پاکستان ہی واحد آپشن ہے؟
مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے 19 سے زائد فوجی اڈے پہلے ہی موجود ہیں پھر کیوں امریکہ کرئے گا ایسی ڈیمانڈ؟

یہ سب جاننے کےلئے ویڈیوکو دیکھیں اور لائک شیئراور سبسکرائب کرنا نہ بھولیں!

04/06/2025

‎ٹک ٹاکر ثنا یوسف ق تل کیس:قا ت ل گرفتار ق تل کی اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے لرزہ خیز ق تل کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے قات ل کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔ آئی جی اسلام آبادکے مطابق، ملزم نے بارہا دوستی کی کوشش کی، اور انکار پر ثنا کو ق تل کردیا۔ قات ل ثبوت مٹانے کے لیے ثنا کا موبائل بھی ساتھ لے گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قات ل کو ٹریس کیا اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Suhail posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share