04/09/2026
پریس ریلیز
ضلع کھرمنگ میں تجاوزات اور ملبہ ہٹانے کے پہلے مرحلے کا آپریشن کامیابی سے مکمل، اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ سیدہ عشرت فاطمہ کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کھرمنگ کی جانب سے ضلع کھرمنگ میں تجاوزات اور ملبہ ہٹانے کے پہلے مرحلے (Phase 1) کا آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔پہلے مرحلے کے دوران مہدی آباد چیک پوسٹ سے لے کر گنگنی تک مین روڈ کے اطراف سے تمام تر ملبہ اور غیر قانونی تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے جس میں سریا،بلیاں،بجری،پتھر اور ریت وغیرہ شامل ہیں۔ اس اہم آپریشن میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو (B&R) کے گینگ قلیوں اور ٹریکٹر بلیڈ نے حصہ لیا اور سڑک کو ہر قسم کی رکاوٹوں سے پاک کیا۔تجاوزات کے خلاف یہ کارروائی مقررہ مجسٹریٹس کی براہِ راست نگرانی میں سرانجام دی گئی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ نے خود اس پورے عمل کی کڑی نگرانی کی تاکہ آپریشن کو شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اس مہم کے دوران عوام الناس نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا، جس پر ضلعی انتظامیہ کھرمنگ ان کے مشکور ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کے مطابق، پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد جلد ہی دوسرے مرحلے (Phase 2) کا آغاز کیا جائے گا، جس کے تحت ضلع ہذا کے تمام لنک روڈز اور نالہ جات کے سڑکوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا اور تیسرے مرحلے میں مھدی آ باد سے لے کر گنگنی تک تحت مثل و ریونیو ریکارڈ بڑے پیمانے پر تجاوزات کو ہٹایا جائے گا جس میں مکان اور دوکانیں شامل ہیں تاکہ عوام الناس کو آمدورفت میں کسی قسم کے دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔